Skip to Content

Sunday, November 19th, 2017

‫میریٹس ہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے بہترین علاقائی ہوٹل چین کےلیے ٹریول ویکلی ایشیا ریڈرز چوائس ایوارڈ 2016ء جیت لیا

Closed

سنگاپور، 20 اکتوبر 2016ء/پی آرنیوزوائر/– ایشیائی مہمان نوازی برانڈ میریٹس ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کو ٹریول ویکلی ایشیا اور ٹریول ویکلی چائنا کی جانب سے ٹریول ویکلی ایشیا ریڈرز چوائس ایوارڈز 2016ء میں قارئین کی جانب سے بہترین علاقائی ہوٹل چین قرار دیا گیا۔

جناب تان کم سینگ (دائيں) چیف آپریٹنگ آفیسرمیریٹس ہوٹلزاینڈریزورٹس صدرٹریول گروپ،نارتھ اسٹارٹریول گروپ جناب رابرٹ جی سلیوان کےساتھ

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160803/8521604955LOGO

مینڈرین آرچرڈ سنگاپور کے دو اسٹار مچلین ریسٹورینٹ، شیسن ہینٹن از چین کینٹارو، میں ہونے والی ایوارڈز تقریب میں 100 کے قریب بین الاقوامی سفری تجارت کے رہنماؤں اور بااثر شخصیات نے شرکت کی۔

12 زمروں، ایئرلائن، ہوٹل، ریزورٹ، سروسڈ رہائش، ایئرپورٹ، کار رینٹل، کروز، ٹریول ایجنسی، جی ڈی ایس، ٹریول انشورنس، اٹریکشن اور ڈیسٹی نیشن میں 45 فاتحین کو تسلیم کیا گیا۔

اب اپنے دوسرے سال میں موجود ٹریول ویکلی ایشیا ریڈرز چوائس ایوارڈز “بہتر سے بہترین” سفری تجارت اداروں اور ماہرین کو تسلیم کرتا ہے جو اپنی غیر معمولی مصنوعات و خدمات کے ساتھ صنعت کے لیے نئے معیارات مرتب کرتے ہیں۔

میریٹس ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے لیے رواں سال کا بہترین علاقائی ہوٹل چین ایوارڈ چیف آپریٹنگ آفیسر جناب تان کم سینگ نے وصول کیا۔

جناب تان نے کہا کہ “میریٹس میں ہم ہمیشہ اپنے تمام مہمانوں کو بہترین ایشیائی مہمان نوازی پیش کرنے کے نئے طریقے تلاش کرتے ہیں۔ یہ اعزاز ہمارے برانڈ کے ایک ایسی صنعت پر پڑنے والے اثرات کا اہم ثبوت ہے، جو بہت متحرک ہے اور اس میں مسابقت بھی ہبت ہے، اور ہم اپنے ساتھیوں اور شراکت داروں کے بھی دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہماری کوششوں کو تسلیم کیا۔”

میریٹس ہوٹلز اینڈ ریزورٹس اپنے پورٹ فولیو میں شاندار مینڈرین آرچرڈ سنگاپور، مرینا مینڈرین سنگاپور اور میریٹس پیلانگی بیچ ریزورٹ اینڈ اسپا، لینگکاوی پر بھروسہ کرتا ہے۔

میریٹس ہوٹلز اینڈ ریزورٹس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.meritushotels.com۔

Previous
Next