Skip to Content

Wednesday, October 18th, 2017

‫ہی یوان چائنا میں 15,000 میراتھون دوڑنے والے دوڑے

Closed
by December 28, 2016 General, Urdu News

ہی یوان، چین، 26 دسمبر 2016ء/سن ہوا-ایشیانیٹ/– 25 دسمبر کی صبح 2016ء ہی یوان ایورگرین لیک انٹرنیشنل میراتھون کے آغاز کی گولی سنائی دی۔ اندرون اور بیرون ملک 15,000 دوڑنے والوں نے صحت مند چین اور سبز ہی یوان کی اردگرد کی سبز پہاڑیوں اور دریاؤں کے ساتھ شہری شاخوں کو دنیا کے سامنے پیش کیا۔

ہی یوان شہر کے نائب میئر چو ویوی نے ہی یوان میں ہونے والے اس پہلے بین الاقوامی میراتھون کو متعارف کروایا۔ علاوہ یہ ایک بہت بڑی کھیلوں کی سرگرمی ہے جو اب تک بلند ترین معیار اور شرکا کی سب سے زیادہ تعداد کی حامل ہے، جس پر اندرون اور بیرون ملک دونوں جگہ دوڑنے والے بہترین ردعمل دکھاتے ہیں۔ ایتھوپیا، کینیا، نائجیریا اور دیگر ممالک و خطوں سے 50 سے زیادہ پیشہ ور کھلاڑی مقابلے میں آئے، مقابلے کے تمام ایونٹس مکمل طور پر رجسٹرڈ شدہ ہیں اور 15,000 اہل افراد کی حتمی معیار اہلیت بالآخر مکمل کی گئي۔

گوانگ ڈونگ کے سبز زار اور مرکزی شہر کی حیثیت سے خوبصورت نظارے، سبز پہاڑیوں اور دریاؤں، ثقافتی نظاروں> تعمیراتی کامیابیوں اور ہی یوان کی بڑھتی ہوئی ترقی کو اس پورے راستے میں دیکھا جا سکتا ہے۔

جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ کے ایک درمیانے شہر کی حیثیت سے ہی یوان دریائے پرل کے ڈیلٹا سے متصل ہے، جو چین میں معاشی طور پر متحرک خطہ ہے اور یہ گوانگ چو اور شین چین سے 2 گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے۔ علاوہ ازیں، ہی یوان “ہکا کا قدیم قصبہ، سدا بہار ہی یوان” کی ساکھ حاصل کرچکا ہے۔ ہی یوان درجہ اول کا ماحول اور سبز پہاڑ رکھتا ہے، جن کا جنگلی احاطے کی شرح 73.3 فیصد ہے۔ ہی یوان تیزابی بارش سے پاک شہر ہے اور یہ سال 2016ء میں “چین کے صاف ترین شہروں کی فہرست” میں سرفہرست دس شہروں میں نامزد ہوا تھا۔ لنگنین ثقافت کے منبع کی حیثیت سے ہی یوان گہرا ثقافتی ورثہ رکھتا ہے۔ ہی یوان ان ماحولیاتی و ثقافتی وسائل کے ساتھ ایک سونے کی کان کی طرح ہے جسے کھودنا باقی ہو۔ حالیہ چند سالوں میں اعلیٰ معیار کے حامل ماحول دوست منصوبوں اور کی بڑھتی ہوئی تعداد اور تحفظ پذیر ترقی نے ہی یوان میں مختلف مقامات کا انتخاب کیا۔

نائب میئر چو ویوی نے کہا کہ ہی یوان انٹرنیشنل میراتھون مقابلہ ہی یوان کی نئی توانائی اور تخلیقی صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔ مزید برآں، یہ بے مثال فوائد اور بہبود کی طرف مائل ترقی کے حالات کو ظاہر کرتا ہے اور ہی یوان کو عمیق خوبصورت، کاروباری انتظام، تفریحی سفر، خوشی اور لامحدود دلکشی کے ساتھ ایک رہائش کے قابل شہر میں بدلتا ہے۔

ذریعہ: ہی یوان میونسپل پبلسٹی بیورو

Previous
Next