Skip to Content

Tuesday, October 17th, 2017

ایکس سی ایم جی کے گرین کریئیٹو ڈیزائن ایوارڈ کے فاتحین پائیداری ترقی کی کوششوں میں ادارے کی رہنمائی کریں گے

Closed

شوژو، چین، 3 جولائی 2017ء / پی آر نیوزوائر/– تعمیراتی مشینری بنانے والے عالمی شہرت یافتہ ادارے ایکس سی ایم جی نے اپنے سالانہ گرین کریئیٹو ڈیزائن ایوارڈز (“جی سی ڈی ایوارڈز”) میں متعدد داخلی پروجیکٹ ٹیموں کو فاتح قرار دیا ہے۔ ان منصوبوں میں بھاری مشینری کی نقل و حرکت میں معمولی بہتری سے لے کر باریک ساخت گری کے نئے عمل تک سب کچھ شامل ہے، ہر ایک جدید تحقیق و ترقی (آر اینڈ ڈی) کی طرف راغب کرنے کے لیے حوصلہ مند مقاصد کو استعمال کرنے کے ادارے کے ہدف میں معاونت کر رہا ہے۔

2014ء سے شروع کیے جانے والے جی سی ڈی ایوارڈز ماحول دوست بناوٹ، تشہیر اور انتظام میں داخلی تحقیق و ترقی کو فروغ دیتے ہیں۔ سالانہ مقابلے میں 2400 سے زائد ملازمین اور 292 ٹیمیں حصہ لیتی ہیں جن میں سے 48  منصوبوں کو فاتح قرار دیا جاتا ہے۔

نمایاں فاتحین میں شامل ہیں:

  • تحقیق و ترقی میں پہلا انعام ایکس سی ایم جی کے ہوئسٹنگ مشینری بزنس ڈویژن کو 19 نئی جنریشن کی ٹرک کرینوں پر ان کے کام کے عوض دیا گیا جس سے معمولی نقل و حرکت، توانائی کی بچت اور عملی کارکردگی میں بہتری آئی، یوں سال 2016ء میں 730 ملین یوآن (106.84 ملین امریکی ڈالر) کا منافع حاصل ہوا۔
  • مصنوعات بنانے میں پہلا انعام ایکس سی ایم جی کے ایکسکویٹر مشینری بزنس ڈیپارٹمنٹ کی پروجیکٹ ٹیم نے جیت لیا۔ انہوں نے باہمی تعاون کا سلسلے کی بنیاد پر مصنوعات بنانے کے نظام پر توجہ مرکوز رکھی جس سے مصنوعات کے معیار میں قابل ذکر بہتری آئی اور کارخانے کی مجموعی کارکردگی میں 20 فیصد سے زائد جبکہ پیداواری بہاؤ کی قابلیت میں 15 فیصد تک اضافہ ہوا۔
  • روڈ مشینری بزنس ڈیپارٹمنٹ نے سڑک کی مشینوں کے لیے شعبے کے پہلے پیشہ وارانہ تجارتی پلیٹ فارم کے عوض تشہیر میں پہلا انعام حاصل کیا، جس نے 5 ہزار آرڈرز لانے اور تجارتی حجم کو 500 ملین امریکی ڈالر تک پہنچانے میں مدد کی۔
  • علاوہ ازیں فاتحین میں ادارے کی بھاری-بھرکم وزن اٹھانے والی موزوں کرین کے اعتبار میں بہتری کرنے والی پروجیکٹ ٹیم، ایکس سی ایم جی برازیل کی برآمدات تشہیری ٹیم، اور روٹری ڈرلنگ مشینوں کی عالمگیریت کو فروغ دینے والی پروجیکٹ ٹیمیں بھی شامل رہیں۔

ایکس سی ایم جی کے چیئرمین وانگ من نے بتایا کہ جی سی ڈی ایوارڈز ایک عام مقابلے سے کہیں زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ “یہ اعزازات ہمارے تنظیمی ڈھانچے میں اصلاحات کرنے، کاروباری ترقی کے لیے درپیش مسابقت کا مقابلہ کرنے، کاروباری انتظام کو بہتر بنانے، قابلیت کو کاشت کرنے اور پائیداری بذریعہ جدت کی ادارتی ثقافت میں افزودگی کے بارے میں ہے۔ یہ ہماری ٹیم کو ایک پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے تاکہ وہ ہماری مصنوعات، خدمات اور عملی کاموں  میں اپنی بہتری کو ظاہر کریں۔”

یکس سی ایم جی کے بارے میں
ایکس سی ایم جی ایک کثیر القومی بھاری مشینری بنانے والا ادارہ ہے جو 74 سالہ تاریخ رکھتا ہے۔ یہ اس وقت دنیا کی تعمیراتی مشینری صنعت میں نویں درجے پر ہے۔ ادارے کی برآمدات دنیا بھر میں 177 سے زائد ممالک اور خطوں کے لیے ہے۔

مزید معلومات کے لیے www.xcmg.com ملاحظہ فرمائیں، یا فیس بک، ٹوئٹر، یوٹیوب، لنکڈان اور انسٹاگرام پر موجود ایکس سی ایم جی کے صفحات دیکھیں۔

Previous
Next