Skip to Content

Saturday, November 18th, 2017

‫ہٹاچی کوکی نے برانڈ نام بدل کر “ہائے کوکی” رکھنے کا اعلان کردیا

Closed
by November 8, 2017 General, Urdu News

ٹوکیو، یکم نومبر 2017ء/کیوڈو جے بی این-ایشیانیٹ/–

–  ری برانڈنگ ادارے کی عالمی برانڈ کی حیثیت سے مزید توسیع کے عزم  کی عکاسی کرتی ہے –

پاور ٹولز اور لائف-سائنس آلات بنانے والے معروف ادارے ہٹاچی کوکی کمپنی لمیٹڈ (http://www.hitachi-koki.com/) نے یکم نومبر کو اعلان کیا ہے ادارہ اپنا کارپوریٹ نام تبدیل کرکے کوکی ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ رکھے گا، جو یکم جون 2018ء سے مؤثر ہوگا اور اپنے پاور ٹولز کے مکمل سلسلے کو، جو ہٹاچی اور/یا ہٹاچی کوکی کے نام سے جانا جاتا ہے، نئے نام ہائے کوکی (٭) (تلفظ “ہے-کو-کی”) سے ری برانڈ کرے گا جو یکم اکتوبر 2018ء سے نافذ العمل ہوگا۔ نام کی تبدیلی ادارے کے بلند نظر بین الاقوامی نمو کی حکمت عملی کا حصہ ہے، جس کا مقصد تحفظ پذیر نمو کو یقینی بنانا ہے اور ساتھ ہی کاروبار کو ہٹاچی کوکی کے عالمی نیٹ ورک میں تقریباً 100 ممالک تک پھیلانا ہے۔

ہٹاچی کوکی کی عالمی معیار کی جدید ٹیکنالوجیز اپنی شاندار 70 سالہ تاریخ میں قابل بھروسہ اور جدت طراز مصنوعات بنا چکی ہیں، جنہوں نے دنیا کے ممتاز نجی ایکوئٹی گروپوں میں سے ایک کے کے آر کے ساتھ نئی شراکت داری کی بنیاد کا کام کیا۔ اس نئی شراکت داری کے ذریعے کوکی ہولڈنگز نامیاتی ترقی میں کام کو رواں اور سرمایہ کاری کو تیز کرنے اور پیش پیش عالمی ساخت گرنے کی حیثیت سے عالمی کاروباروں کو بہتر بنانے کے لیے حصول سے کام لے رہا ہے۔

ری برانڈنگ کی کوششوں کے ساتھ ساتھ ادارہ ڈسلڈورف، جرمنی کے نواح میں کوکی ہولڈنگز یورپ جی ایم بی ایچ کے نام سے اپنے یورپی صدر دفاتر کی صورت میں ایک ماتحت ادارہ بھی تشکیل دے رہا ہے، جو یورپی مارکیٹ کی تزویراتی اہمیت کی عکاسی کرتا ہے۔ ماتحت ادارہ نومبر 2017ء میں اپنے کام کا آغاز کرے گا، اور اپنے مالک ادارے کی یورپ میں سرگرمیوں میں خدمات انجام دے گا، جس کا مقصد اپنے صارفین کی ضروریات کی تنظیم میں تیز تر فیصلہ سازی کو سہولت دینے کے لیے قریب موجود رہنا ہے۔

“ہم 70 سے زائد سالوں سے ٹھوس کاروباری کارکردگی کے ساتھ ساخت گری میں اعزاز یافتہ جدت طرازی فراہم کر چکے ہیں اور اب ہمارے لیے وقت آ چکا ہے کہ ایک حقیقی عالمی ادارے کی حیثیت سے توسیع پر توجہ مرکوز کریں جبکہ اپنی جاپانی روایات سے بھی جڑے رہیں۔” اسامی میہارا، صدر، ہٹاچی کوکی نے کہا۔ “ہم کے کے آر میں ایک متحرک نئے شراکت دار کے ساتھ نمو کو تیز رفتار کرنے کے لئے مکمل طور پرعزم ہیں کیونکہ ہم پاور ٹولز اور لائف سائنس آلات میں عالمی رہنما بننے کے ہدف کا تعاقب کر رہے ہیں۔ ہم نے مالی سال 2020ء میں 2.7 ارب امریکی ڈالرز کی فروخت کا جارحانہ ہدف رکھا ہوا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہم اپنے تمام ملازمین اور عالمی شراکت داروں کے تعاون سے کاروبار کو نئی سطح پر لے جا سکتے ہیں اور اس کو ممکن بنانے کے لیے ری برانڈنگ پہلا قدم ہے۔ ہماری نظریں ایک ایسا برانڈ تشکیل دینے پر مسلسل جمی ہوئی ہیں جو دنیا بھر کے ذی شعور صارفین کی توقعات سے  بڑھ کر ہو۔”

ہائے کوکی برانڈ ادارے کی تین بنیادی صلاحیتوں کی صورت گری کے لیے تخلیق کیا گیا تھا، جس میں اس کی جدت طراز ٹیکنالوجی شامل ہے جو بہتر کارکردگی کے ساتھ مصنوعات کو آگے بڑھائے گا، اس کی مصنوعات اور خدمات کی بھروسہ مندی جنہیں ایک 70 سالہ ادارہ جاتی تاریخ کا سہارا حاصل ہے، اور نئی کاروباری نمو کا امکان جو کے کے آر کے ساتھ نئی شراکت داری کے ذریعے نمائندہ بنا۔ تلفظ کی آسانی کے لیے نئے برانڈ نام نے اپنے پہلے تہجی کے رکن “i” کو چھوٹا لکھا ہے، اور اس میں مضمر نمبر “1” شامل کیا جو ادارے کی صارفین کو مارکیٹ میں “نمبر 1” مصنوعات فراہم کرنے سے وابستگی اور عالمی سطح پر “نمبر 1” مقام حاصل کرنے کے مقصد  کو ظاہر کرتا ہے۔

نیا کارپوریٹ نام، کوکی ہولڈنگز کمپنی لمیٹڈ، اپنے موجودہ نام کے تسلسل کو برقرار رکھنے تیار کیا گيا ہے، جبکہ یہ ان کثیر برانڈز کی بھی عکاسی کرتا ہے جو دنیا بھر میں اس کا احاطہ کرتے ہیں اور اپنے عالمی کاروبار کو توسیع دینے کے لیے حصول میں سرمایہ کاری کو تیز کرتا ہے۔

(٭) مندرجہ ذیل برانڈز کی اپنی متعلقہ مارکیٹوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی: میٹابو، سانکیو، تناکا، کیراٹ، ہٹ-من، ہائی میک۔

نام اور لوگو کی تبدیلی پر ایک نظر ڈالنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک پر کلک کریں۔
https://hkstrategies.egnyte.com/dl/7NLEe6UEfU

ذریعہ: ہٹاچی کوکی کمپنی لمیٹڈ

Previous
Next