Skip to Content

Tuesday, October 17th, 2017

ٹومی ہل فیگر نے 25 ویں سالگرہ منائی

Be First!
by September 14, 2010 Fashion, Urdu News

نیو یارک ، ستمبر 14/ پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

اسپرنگ فیشن شو کے بعد یادگاری شکریہ پارٹی

ٹومی ہل فیگر نے گذشتہ  شب  لنکن سینٹر کے دی تھیٹر  ان دی ٹینٹس میں بہار 2011ء کے لیے اپنی کلیکشن کی نمائش کی، جس میں منتخب معروف شخصیات   کے علاوہ دوست اور احباب بھی شریک ہوئے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100913/NY63848-a)

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100913/NY63848-a)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100913/NY63848-b )

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100913/NY63848-b )

یہ کلیکشن تخلیقی کام کی تحریک کو بیان کرتی ہے اور یہ موضوع پہلی قطار کے حاضرین میں بھی نمایاں تھا، جس میں جینیفر لوپیز، بریڈلے کوپر اور لینی کراوٹز جیسے پاپ اسٹارز شامل تھے جو نیویارک کے سماجی حلقوں کی اعلی شخصیات کے ساتھ شریک تھے۔

25 سالہ ورثے کا جشن مناتے ہوئے پیش کردہ اس کلیکشن میں رنگوں، مختلف نقوش اور تناسب کے بے باکانہ ملاپ سے تیار کردہ اشیاء سے کچھ زیادہ ہے۔

حاضرین کے مقبول ملبوسات میں شکن دار اسکرٹس، ٹانکے والا نیوی بلیزر، سربند ٹاپس اور پیچھے سے عریاں ریشمی چوغے شامل تھے۔  مردانہ ملبوسات میں جدید-نوجوانوں کے روکر کو پسند کیا گیا جو سیرسکر چھوٹے ملبوسات اور لیپرڈ لوفرز طرز زندگی چاہتے ہیں۔

ٹومی نے دی میٹروپولیٹن اوپیرا میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کر کے اپنے مہمانوں کا پروقار انداز میں شکریہ ادا کیا۔ رنگین کوٹ پہنے نوجوان مردوں نے داخلے پر قطار بنائی، داخلہ ایک آسمان کی بلندی کو چھوتی نیون لائٹ سے مزین تھا جو ڈیزائنر کے ابتدائی ڈیزائنوں کو ظاہر کر رہے تھے۔ اوپیرا ہاؤس میں ادخل ہوتے ہی ایک خوشنما انداز میں کٹا ہوا پرچم سبز احاطے کی تحریک کا اعادہ کر رہا تھا۔

گو کہ ڈی جے پال سیوگنی نے حاضرین کو محظوظ کیا لیکن یہ دی اسٹروکس کی کی براہ راست کارکردگی تھی جس نے مہمانوں سے بھری تقریب کو جھومنے پر مجبور کر دیا، ان مہمانوں میں کرسٹینا ہینڈرکس، نیل پیٹرک ہیرس، ایڈ ویسٹ وک، جیسیکا زوہر ، جیریمی پیون، رومر ولس، ربیکا رومین، جیسن لیوس، اولیویا پالرمو اور امانڈا ہرسٹ شامل تھے۔

تقریب و  جشن کی تصاویر وائر امیج کے ذریعے اور ایک ایچ ڈی براڈکاسٹ معیار کی وڈیو آن لائن www.badertv.com/tommy پر دستیاب ہے۔

ٹومی ہل فیگر گروپ کے بارے میں

طرز زندگی کے ایک معروف برانڈ پورٹ فولیو کے ساتھ، جس میں ٹومی ہل فیگر اور ہل فیگر ڈینم شامل ہیں، ٹومی ہل فیگر گروپ دنیا کے مایہ ناز ترین ڈیزائنر ایپرل گروپس میں سے ایک ہے۔ اس کی توجہ اعلیٰ معیار کے مردانہ، زنانہ، بچکانہ ملبوسات اور ڈینم کی کلیکشن ڈیزائن اور مارکیٹ کرنے پر مرکوز ہے۔ منتخب لائسنس یافتگان کے ذریعے ادارہ لوازمات، خوشبویات اور گھریلو سامانِ آرائش جیسی اپنی معروف مصنوعات پیش کرتا ہے۔

ٹومی ہل فیگر برانڈز کی مصنوعات ٹومی ہل فیگر کے ریٹیل اسٹورز، معروف مخصوص اور ڈپارٹمنٹ اسٹورز اور منتخب خوردہ فروشوں اور ریٹیل چینلز کے ذریعے دنیا بھر میں دستیاب ہیں۔ ٹومی ہل فیگر گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.tommy.com۔

فلپس-وان ہیوسن کارپوریشن کے بارے میں

دنیا کے بڑے ملبوساتی اداروں میں سے ایک فلپس-وان ہیوسن کارپوریشن معرف کیلون کلائن اور ٹومی ہل فیگر برانڈز کا مالک ہے اور دنیا بھر میں انہیں مارکیٹ کرتا ہے۔ یہ دنیا کی سب سے بڑی شرٹ اور نیک ویئر کمپنی ہے اور اپنے برانڈز وان ہیوسن، کیلون کلائین، ٹومی ہل فیگر، ایزوڈ، ایرو، باس اور جی ایچ باس اینڈ کمپنی اور اپنے لائسنس یافتہ برانڈز بشمول جیفری بین، کینیتھ کول نیو یارک، کینتھ کول ری ایکشن، مائیکل مائیکل کورس، سین جون، چیپس، ٹرمپ، جو جوزف ابوڈ، ڈی کے این وائی اور ٹمبرلینڈ کے تحت مصنوعات ایک وسیع ورائٹی پیش کرتا ہے۔ ملاحظہ کیجیے www.pvh.com۔

ذریعہ: ٹومی ہل فیگر گروپ

رابطہ: ڈینس سلیووان/کے سی ڈی ورلڈوائیڈ، +1-212-590-5105، sullivan@kcdworldwide.com

تصویری منسلکات کے روابط:

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=163950

http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=163951

Previous
Next

Leave a Reply