Skip to Content

Tuesday, October 17th, 2017

یونیورسٹی آف آئیو وا کے نئے پرفارمنگ آرٹس سینٹر کا ڈیزائن پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس تیار کرے گا

Be First!

نیو ہیون، کون، 16 ستمبر / پی آر نیوز – ایشیا نیٹ /

ادارہ بین الاقوامی انتخاب برائے ہینچر آڈیٹوریم سے منتخب ہوا

یونیورسٹی آف آئیووا نے نئے ہینچر  آڈیٹوریم  (http://www.hancher.uiowa.edu) ڈیزائن کرنے کے لیے پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس (http://www.pcparch.com)  کا انتخاب کیا ہے ۔ یہ مشہور پرفارمنگ آرٹ سینٹر 2008 کے سیلاب کی وجہ سے شدید متاثر ہواتھا ۔ یہ ادارہ فیصلہ کن آزمائش میں شامل چار اداروںمیں سے ایک تھا جنہیں دنیا بھر کی 59 شریک ہونے والے اداروں میں سے چنا گیا۔

پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس  کے سینیر عہدیدار کیسر پیلی  نے کہا کہ “نئے ہینچر ایڈیٹوریم کے ڈیزائن کے لیے منتخب ہونے پر ہمیں بہت فخر ہے۔ اب ہم مزید آگے دیکھتے ہوئے عمارت بنائیں گے جو اس ادارہ کی تمام تاثیر اور دلچسپی کو تسخیر کرلے گی۔”

جدید منصوبوں کی وجہ سے مشہور اور میوزک و ڈانس میں نئے طریقہ اختیار کرنے والا ہینچر آڈیٹوریم  پروگرام منعقد کرنے والی ملک کی  بہترین یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ آئیووا شہر کے مرکزی راستے پر پہاڑ کی  چوٹی سے بلند جگہ آئیووا دریا سے نئی عمارت نظر آئے گی ۔ ۔ 1972 کی میکس ابراموٹیوز کی اصل عمارت کے بالکل شمال میں سائٹ لیوٹ سینٹر سے ملحق  کیمپس کا نشان موجود ہے۔ ڈیزائن بناتے ہوئے سائٹ کے قدرتی ماحول اور گرد و نواح کو ترجیح دی جائے گی۔

ادارہ کے سینئر عہدیدار فریڈ کلارک نے کہا کہ “نئے ہینچر آڈیٹوریم کا ڈیزائن مستقبل نظر اور نہایت پائیدارہوگا۔” انہوں نے مزید کہا کہ “یہ حقیقی معنوں  میں 21 ویں صدی کا پرفارمنگ آرٹس سینٹر ہوگا۔ ”

144700 مربع گز کی نئی عمارت میں تھیٹر  کا پیش منظر اور درس و مشق کی جگہ شامل ہیں ۔ فیڈرل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے جزوی تعاون سے عمارت کی تعمیر  بہار 2012ء سے شروع ہونے کا امکان ہے۔

پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس کئی نمایاں پرفارمنگ آرٹس تعمیر کرچکی ہے جن میں میامی – ڈیڈ کنٹری کا ایڈرائن ارشت سینٹر فار پرفارمنگ آرٹس اور میڈیسن، وسکونسن  میں قائم دی اوور چیو سینٹر فار دی آرٹس شامل ہیں۔  اس کے علاوہ ادارہ نے اپنے گاہکوں مثلاَ گرینل کالج، وسار کالج، ڈی پال یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف مینیسوٹا ڈولتھ کے لیے بھی پرفارمنگ آرٹس کی تدریسی عمارات  ڈیزائن کی ہیں ۔

1977ء میں قائم ہونے والی پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس جس کی قیادت سیزر پیلی، فریڈ کلارک اور رافیل پیلی کررہے ہیں، دنیا کی چند مقبول ترین عمارات کو ڈیزائن کرچکی ہیں جن میں نیویارک میں قائم ورلڈ فائننشل سینٹر، کوالا لمپور کا پیٹرونس ٹاور اور ہانگ کانگ میں موجود انٹرنیشنل فائنینس سینٹر شامل ہیں ۔ادارے کو مختلف ماہرین کی جانب تحسینی آراء اور سینکڑوں ڈیزائن ایوارڈز سے نوازا گیا، جن میں امریکن انسٹیٹیوٹ آف آرکی ٹیکٹس فرم ایوارڈ اور آغا خان ایوارڈ فار آرکی ٹیکچر شامل ہیں۔

ذریعہ: پیلی کلارک پیلی آرکی ٹیکٹس

رابطہ: الزبتھ اکاس

مارکیٹنگ کمیونی کیشن کو آرڈینیٹر

+1-203-777-2515

f +1-203-787-2856

eacas@pcparch.com

 

Previous
Next

Leave a Reply