Skip to Content

Wednesday, October 18th, 2017

آگ سے محفوظ کمپوزٹ کنکریٹ کھمبے تیار کرنے والی پہلی تنصیب آسٹریلیا میں کھل گئی

Be First!

بیجنگ، 15 ستمبر/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کم وزن کے کنکریٹ اور اوونز کارننگ کیم-فل (ر) گلاس فائبرز کے ساتھ بجلی کی فراہمی کے کھمبے کے استحکام اور پائیداری حاصل کرتے ہیں

ڈولہنٹی پاور لمیٹڈ نے بجلی کی تقسیم کے لیے جدید طرز کے مختلف اجزاء سے تیار کردہ کھمبوں کے لیے دنیا کی پہلی پیداواری تنصیب آسٹریلیا میں کھول دی ہے۔ یہ کمپوزٹ کھمبے فلامنٹ-ونڈنگ، اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کنکریٹ اور الکلائی مزاحم (AR) گلاس رینفورسمنٹ جیسی تین ٹیکنالوجیز کے ملاپ کے باعث استحکام، پائیداری اور آگ سے حفاظت فراہم کرنے والے پہلے کھمبے ہیں۔

(تصویر: http://www.newscom.com/cgi-bin/prnh/20100915/CL63318)

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20100915/CL63318)

سی ایم ٹی ورلڈ وائیڈ اور لینگڈیل انڈسٹریز کا تیار کردہ ایکو-ٹائٹن (ٹ م) کمپوزٹ کھمبا کم وزن کے کنکریٹ، اوونز کارننگ کیم-فل (ر) اے آر گلاس فائبرز اور ایک عمودی پیچ و خم کے عمل  کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، آخر الذکر عمل خام مواد کی کارکردگی کو زیادہ سے زیادہ کر دیتا ہے اور اس میں کوئی دھات شامل نہیں ہے۔ نتیجہ ہے:

– وزن کے مقابلے میں گلاس فائبر تقویت 15 فیصد زیادہ ہے، جو عام طور پر گلاس-تقویت یافتہ کنکریٹ ڈالنے کی صورت میں حاصل ہونے والے 5 فیصد سے تین گنا زیادہ ہے

– کل وزن قابل موازنہ لکڑی کے کھمبے کے وزن کا نصف ہے جبکہ ٹوٹنے اور جھکنے کے تجربات کے نتائج بھی موجودہ معیارات کے مطابق ہیں

– غیر-آتش پذیر اور دھوپ میں بالائے بنفشی (یو وی) شعاعوں کے لیے غیر نفوذ پذیر

– اسے نہ کاٹا جا سکتا ہے، نہ منتقل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اس میں برقی مقناطیسی مداخلت ہو سکتی ہے

کاربن اثرات کے تقابل کے حوالے سے کمپوزٹ کنکریٹ کھمبے کے دیگر روایتی کھمبوں کے مقابلے میں سب سے کم کاربن اثرات چھوڑتا ہے۔ یہ لکڑی کے کھمبے کے 50 سالہ عرصہ حیات کے بعد دوسرا کھمبا ہے۔ کمپوزٹ کنکریٹ کھمبے کی متوقع 70 سالہ زندگی کے دوران اس کے کاربن اثرات واضح طور پر بہت عمدہ  ہیں۔

سی ایم ٹی ورلڈ وائیڈ کے مطابق کھمبوں کی عالمی مارکیٹ تحفظ، اخراجات اور استعمال میں آسانی کے لیے انجینئرڈ مصنوعات کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔ متبادل مواد کا مارکیٹ میں حصہ 40 فیصد تک پہنچ رہا ہے اور اگلے پانچ سے 10 سالوں میں اس میں تیزی سے اضافہ متوقع ہے۔

سی ایم ٹی ورلڈ وائیڈ کے صدر ایلن سیلز نے کہا کہ “ایکو-ٹائٹن (ٹ م) کمپوزٹ کھمبے 15 سالوں میں بجلی کی فراہمی کی مارکیٹ میں پہلی حقیقی نئی پروڈکٹ ہے، مواد اور ترکیب کی ٹیکنالوجی کا ہمارا بہترین ملاپ ایک انتہائی مضبوط اعلی کارکردگی دکھانے والے کھمبے کی صورت میں نکلا جو کسی بھی مقابل پروڈکٹ کے سامنے استحکام سے وزن کے بہترین معیار اور کم ترین کاربن اثرات کا حامل ہے۔”

اوونز کارننگ نے استحکام اور فیبرکس کے لیے ٹیکنالوجی کی فراہمی کے ذریعے کمپوزیٹ کنکریٹ کھمبوں کی تیاری میں مدد دی۔ ادارے کے کیم-فل (ر) اے آر گلاس رینفورسمنٹس نے سیمنٹ اور گارے سے تیار کردہ کمپوزٹ ایپلی کیشنز کی وسیع اقسام کو مضبوطی اور پائیداری فراہم کی جس میں نئے اور بحال شدہ عمارات کے خارجی حصے، صنعتی فرش اور سرنگوں کی استرکاری شامل ہیں۔

کیم-فل (ر) گلاس فائبرز کے بزنس ڈیولپمنٹ لیڈر بینوئٹ لورے کہتے ہیں کہ “گلاس فائبر تقویت یافتہ کنکریٹ کھمبوں نے  کمپوزٹس اور کنکریٹ کے فوائد کو یکجا کیا ہے، نتیجہ ایک مضبوط، کم وزن اور آگ سے محفوظ کھمبے کی صورت میں نکلا ہے جو مارکیٹ کو کمپوزٹ کی جانب رخ کرنے اور لکڑی سے دور ہونے کا ایک اور راستہ دکھاتا ہے۔”

ڈلہنٹی پاور شمالی امریکہ سے باہر پہلا لائسنس یافتہ ادارہ ہے۔ مولاپ، وکٹوریہ میں واقع ادارے کے تیار کردہ کھمبے ہر موسم گرما میں جنگل کی آگ کے باعث افادہ عام کی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصانات سے بچنے کے لیے ایک ضروری آپشن فراہم کرتے ہیں۔ فروری 2009ء میں ریاست وکٹوریہ میں لگنے والی عظیم آگ نے کھمبوں کو جلا دیا تھا اوربجلی کی تاروں کو گرا دیا تھا۔

پہلا تجربہ رواں سال کے اوائل میں کیلسو، واشنگٹن، امریکہ کے ویسٹرن فائر سینٹر انکارپوریٹڈ میں کیا گیا تھا۔ دو مراحل پر مشتمل عمل میں کھمبوں کو تیز تر قدرتی اور براہ راست شعلے کی زد میں لایا گیا۔ ویسٹرن فائر کی تجرباتی رپورٹ نے کہا کہ کمپوزٹ کنکریٹ کھمبے نے جس کارکردگی کا مظاہرہ کیا اسے وہ “شاندار” سمجھتے ہیں۔

ایکو-ٹائٹن (ٹ م) کمپوزٹ کھمبا جے ای سی انوویشن ایوارڈز پروگرام برائے 2010ء میں فائنلسٹ تھا اور اپریل میں پیرس میں جے ای سی شو میں بھی پیش کیا گیا۔ یہ ٹیکنالوجی اب دنیا بھر میں لائسنس کی جا رہی ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.titanpoles.net۔

کیم-فل (ر) اے آر گلاس فائبرز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://www.ocvreinforcements.com/solutions/Cem_FIL.asp۔

اوونز کارننگ کے بارے میں

اوونز کارننگ مرکب نظام اور رہائشی و تجارتی تعمیرات کے مواد کے لیے گلاس فائبر کو تقویت پہنچانے والے مخصوص مواد تیار کرنے والا معروف عالمی ادارہ ہے۔ 56 مستقل سالوں سے فورچیون 500 فہرست میں شامل اوونز کارننگ حل پیش کرنے، مارکیٹ کو بدلنے اور زندگیوں کو بہتر بنانے کے ذریعے ماحول دوستی کو فروغ دینےکے لیے کوشاں ہے۔  1938ء میں قائم ہونے والے اوونز کارننگ کی سالانہ فروخت 4.8 ارب ڈالرز بمطابق 2009ء ہے اور پانچ براعظموں کے 28 ممالک میں اس کے ملازمین کی تعداد تقریباً 16 ہزار ہے۔ او سی وی (ٹ م) ری انفورسمنٹس، او سی وی (ٹ م) ٹیکنیکل فیبرکس اور او سی وی (ٹ م) نان-ووون ٹیکنالوجیز اوونز کارننگ کے کمپوزٹ سلوشن کاروبار کو روپ دینے والے تین بنیادی کاروباری یونٹ ہیں۔ یہ کاروبار قوت بخشنے والی مختلف مصنوعات کی وسیع تر رینج فراہم کرتے ہیں جو فولاد، لکڑی اور المونیم کے ہلکے وزن کے متبادل فراہم کرتی ہیں اور اس طرح وزن کم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت بھی فراہم کرتی ہیں۔  مزید معلومات http://www.owenscorning.com پر دستیاب ہیں۔

سی ایم ٹی ورلڈ وائیڈ ایل ایل سی کے بارے میں

سی ایم ٹی ورلڈ وائیڈ اور کمپوزٹ میٹیریلز ٹیکنالوجی (CMT)، صدر دفتر روسویل، جارجیا، جدید، اعلی معیار کے کمپوزٹ اور کنکریٹ کھمبے تیار کرنے والے معروف ادارے ہیں۔ سی ایم ٹی جدید انجینئرڈ مصنوعات کی تین مارکیٹوں کو خدمات پیش کرتا ہے – بجلی کی مارکیٹوں کے لیے کم وزن کے ڈھانچے، افادہ عام کی تقسیم کی مارکیٹوں کے لیے اعلی کارکردگی کے حامل کھمبے اور سیکورٹی اور وائرلیس نیٹ ورک مارکیٹوں کے لیے کثیر المقاصد مصنوعات کی مارکیٹوں کے لیے۔

ڈلہنٹی پاور لمیٹڈ کےبارے میں

ڈلہنٹی پاور لمیٹڈ (اے ایس ایکس: DUL) بجلی کی منتقلی و تقسیم کی معیاری مصنوعات تیار کرنے والا اور فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ ادارے کے کارخانے آسٹریلیا (سڈنی)، چین (یانگ چو)، تھائی لینڈ (بنکاک) اور ملائیشیا (دار الاحسان) میں واقع ہے اور ساتھ ساتھ نیوزی لینڈ (آکلینڈ)، شمالی امریکہ اور ہانگ کانگ میں سیلز دفاتر کا بھی حامل ہے۔

(1) ایکو-ٹائٹن سی ایم ٹی ورلڈ وائیڈ کا ٹریڈ مارک ہے۔

ذریعہ: اوونز کارننگ

رابطہ: کیری ڈسبرگ از اوونز کارننگ، +1-419-248-5939، یا

جیکی چینگ، از دی اسکاٹ پارٹنرشپ، +86-139-1657-3824

Previous
Next

Leave a Reply