Skip to Content

Sunday, November 19th, 2017

کیک تیزی سے بڑھتا ہوا؛ مصدقہ کھاتے جاری کر دیے

Be First!

– طلب پوری کرنے اورصاف کے تجربات کو بہتر بنانے کے لیے نیا پروگرام جاری

ٹورنٹو، 14 مارچ 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان–/–

معروف موبائل سوشل وڈیو نیٹ ورک کیک (Keek) نے آج کھاتوں کی تصدیق کے نئے پروگرام کا اعلان کیا ہے تاکہ کئی اعلیٰ و معروف اور اثرانداز شخصیات کی جانب سے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کیا جا سکے۔ کیک منتخب اکاؤنٹ کو تصدیقی نشان کے ذریعے نشان زد کر کے ایسی انفرادی شخصیات اور کاروباری اداروں کو اپنی شناخت کی تصدیق میں مدد دے گا جو اپنی شہرت کی وجہ سے جعلی کھاتوں کے خطرے سے زیادہ دوچار ہیں۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130313/NY75063)

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130117/NY44000LOGO-b)

کیک کمیونٹی ہر ماہ لاکھوں افراد کے سائن اپ ہونے کے ساتھ بہت تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ تصدیق شدہ آئیکون اعتماد کو قائم کرنے میں مدد دے گا اور صارفین کے لیے کیک میں افراد اور مواد کو تلاش کرنا آسان بنائے گا۔

کم کارداشین کہتی ہیں کہ “کیک اپنے پرستاروں کے ساتھ رابطے میں رہنے کا نیا دلچسپ طریقہ ہے اور مجھے یقین نہیں آ رہا کہ یہ کتنی تیزی سے بڑھا ہے۔ کھاتے کی تصدیق بہت اہم ہے۔ میں یقینی بنانا چاہتی ہوں کہ میرے پرستاروں کو یہ معلوم ہو کہ یہ حقیقتاً میں ہی ہوں جسے وہ فالو کر رہے ہیں۔ صرف چند ماہ میں تقریباً 1 ملین فالوورز یکجا کرنے کے بعد میری کیک پروفائل تیزی سے اہم اور موثر بنتی جا رہی ہے بالکل میرے ٹوئٹر اور فیس بک کھاتوں کی طرح۔”

کیک دنیا بھر میں مسلسل زبردست نمو حاصل کر رہا ہے، روزانہ 2 لاکھ نئے صارفین شامل ہو رہے ہیں اور یہ آئی فون، اینڈرائیڈ اور بلیک بیری کے لیے سرفہرست سوشل نیٹ ورکنگ ایپس میں مستقل آگے ہے۔

کیک کے بانی اور سی ای او آئزک ریچک نے کہا کہ “کسی سوشل نیٹ ورک کے شہرت کے ایک خاص مقام تک پہنچنے کے بعد جعلی کھاتے اس کی افادیت کو متاثر کر سکتے ہیں۔ ہم نے کھاتوں کی تصدیق کو کیک صارف تجربے کو بہتر بنانے کے زبردست موقع کی حیثیت سے شناخت کیا ہے۔”

انفرادی شخصیات یا کاروباری ادارے کھاتوں کی تصدیق کے لیے قابلیت رکھیں گے اگر وہ نقلی کھاتوں کے خطرے سے زیادہ دوچار ہوں، جس میں ٹیلی وژن، موسیقی اور تفریحی صنعت کی مشہور شخصیات شامل ہیں لیکن یہ صرف انہی تک محدود نہیں۔ کیک پر زیادہ حاضرین کے حامل صارفین یا دیگر سوشل نیٹ ورکس بھی مستحق ہو سکتے ہیں۔

کیک کے نئے کھاتوں کے تصدیقی پروگرام کے بارے میں جاننے کے لیے ملاحظہ کیجیے www.keek.com/verifyme۔

کیک کے بارے میں

کیک ایک نجی سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم ہے جو صارفین کو ویب کیم، آئی فون،اینڈرائیڈ یا بلیک بیری 10 ڈیوائسز کے استعمال سے 36 سیکنڈ وڈیوز (“کیکس”) بنانے اور انہیں دنیا بھر میں شیئر کرنے کی سہولت دیتا ہے۔ صارفین وڈیوز پر ٹیکسٹ تبصرے یا وڈیو جواب (“کیک بیکس”) دینے کے ساتھ فالو اور سبسکرائب کر سکتے ہیں۔ کیک آسان استعمال، انتہائی تیز اور 100 فیصد مفت ہے۔ یہ ایپ بلیک بیری ورلڈ، ایپ اسٹوراور گوگل پلے میں دستیاب ہے۔ http://www.keek.com/۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

میرانڈا میک کرلی

دفتر: +1-416-782-0200ایکسٹینشن 252

موبائل: +1-416-566-8919

ای میل: press@keek.com

Previous
Next

Leave a Reply