Skip to Content

Friday, November 24th, 2017

کوٹی انکارپوریٹڈ ڈیلیٹ بلڈ کینسر یوکے کو سہارا دے گا

Be First!

–  تازہ اقدامات کوٹی-ڈیلیٹ بلڈ کینسر/ڈی کےایم ایس: بلڈ کینسر پارٹنرشپ کے خلاف متحد کو وسیع اور کوٹی کی انسان دوستی سے مضبوط وابستگی کا مظاہرہ کرتے ہیں

ومبلڈن، انگلستان، 18 مارچ 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان–

آرائش و زیبائش کی دنیا کا ابھرتا ہوا رہنما عالمی ادارہ کوٹی انکارپوریٹڈ ڈیلیٹ بلڈ کینسر/ڈی کے ایم ایس کا سہارا بننے کے تازہ ترین اقدام کا اعلان کرتےہوئے مسرور ہے : 19 فروری 2013ء، برطانیہ میں انجمن کے اجراء کی تاریخ ہے۔ کوٹی-ڈیلیٹ بلڈ کینسر/ڈی کےایم ایس: خون کے سرطان کے خلاف متحد شراکت داری کے ساتھ کوٹی (دنیا کے سب سے بڑے ہڈیوں کے گودے عطیہ کرنے والے مرکز) ڈیلیٹ بلڈ کینسر/ڈی کے ایم ایس کا ابتداء ہی سے سہارا ہے، سابق کوٹی چیئرمین اور ڈی کے ایم ایس کے شریک بانی پیٹر ہارف کی جانب سے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130318/HS78551)

کوٹی انکارپوریٹڈ کے سی ای او مچل اسکیناوینی نے کہا کہ “کوٹی برطانیہ میں نئے ممکنہ عطیہ کنندگان تک پہنچنے میں ڈیلیٹ بلڈ کینسر/ڈی کے ایم ایس کی مدد پر بہت فخر محسوس کرتا ہے۔ کوٹی ان مقامی برادریوں کو کچھ لوٹانے کا خیال رکھتا ہے جن کا وہ حصہ ہے، اور ڈیلیٹ بلڈ کینسر/ڈی کے ایم ایس کی مدد کرنے کی ہماری طویل اور بھرپور تاریخ ہماری یقین کو عمل کو قالب میں ڈھالنے کا صرف ایک ذریعہ ہے۔”

ہارف نے کہا کہ “ہم گزشتہ سالوں میں کوٹی کی جانب سے ملنے والی زبردست مدد پر بہت خوش ہیں۔ یہ ایک عظیم مقصد ہے جو دنیا بھر کے کئی افراد کو بہت عزیز ہے، اور یہ ڈیلیٹ بلڈکینسر/ڈی کے ایم ایس کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے کہ ہڈیوں کے گودے کی رجسٹری بنانے کے دوران کوٹی کی طاقت اس کے پیچھےہو۔”

کوٹی اور ڈیلیٹ بلڈکینسر/ڈی کے ایم ایس کے درمیان شراکت داری بہت طویل اور معروف رہی ہے۔ اس دوران چند اہم سنگ میل یہ رہے، 2004ء میں کوٹی کا امریکہ میں ڈی کے ایم ایس کو قائم کرنا اور پھیلانا ، بشمول انجمن کی انتظامی و قانونی مدد، ساتھ ساتھ نیو یارک میں دفتری مقام؛ 2009ء میں ڈی کے ایم ایس پولسکا کے اجراء پر کوٹی کی مدد؛ اور 2011ء میں جرمنی میں ڈی کے ایم ایس 2.5 ملین ویں عطیے کی رجسٹریشن، جو مینز میں کوٹی کے دفتر میں ہوئی۔  البتہ سب سے اہم ڈیلیٹ بلڈ کینسر/ ڈی کے ایم ایس کے سالانہ گالا کے لیے جاری کوٹی کی فنڈ ریزنگ سپورٹ رہی، یہ ایک شاندار تقریب ہے جو 2006ء میں پہلی بار انعقاد سے اب تک 9 ملین ڈالرز اکٹھے کر چکی ہے۔

برطانیہ میں اجراء کی علامت کے طور پر کوٹی نے 10 ہزار پاؤنڈز عطیہ کیے ہیں اور اپنی تین برطانوی تنصیبات: ایش فرڈ، ہین ووڈ اور ومبلڈن؛  میں عطیے کی مہمات چلائیں۔ مہمات کے ذریعے 200 سے زائد ممکنہ عطیہ کنندگان کا نام درج کیا گیا تھا، جس نے برطانیہ میں اجرا کو کامیابی سے عروج عطا کیا۔

برطانیہ میں تقریبات صرف کوٹی کی جانب سےملازمین کی تازہ عطیہ مہمات ہیں جو دنیا بھر میں اس کے دفاتر کے ذریعے چلیں۔ دنیا بھر میں 1000 سے زائد کوٹی ملازمین نے ڈیلیٹ بلڈکینسر/ڈی کے ایم ایس کے لیے ہڈیوں کے گودے کے ممکنہ عطیہ کنندہ کی حیثیت سے رجسٹر کروایا۔ کوٹی-ڈیلیٹ بلڈ کینسر/ڈی کےایم ایس: خون کے سرطان کے خلاف اتحاد کی شراکت داری کے ذریعے کوٹی تمام کوٹی ملازمین کی عطیہ کرنے کی رجسٹریشن فیس کا احاطہ کرتا ہے۔

مزید برآں، کوٹی کی سماجی ذمہ داری کا مظاہرہ قدرتی آفات سے متاثرہ علاقوں میں ہنگامی امداد کے ذریعے حصہ ڈالنے سے بھی ہوئی ہے۔ کوٹی اور اس کی انسان دوست سرگرمیوں کے بارے میں مکمل معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی آرائش و زیبائش کی دنیا کا ابھرتا ہوا رہنما ادارہ ہے جس کی 30 جون 2012ء کو ختم ہونے والی مالی سال کے لیے خالص آمدنی 4.6 ارب ڈالرز رہی۔ 1904ء میں پیرس میں قائم میں ہونے والا کوٹی حسن و آرائش کا ادارہ ہے جس کے پورٹ فولیو میں معروف خوشبویات، کلر کاسمیٹکس اور جلد و جسم کی دیکھ بھال کرنے والی مصنوعات شامل ہیں جو 130 سے زائد ممالک اور خطوں میں فروخت ہوتی ہیں۔ کوٹی کی پیش کردہ مصنوعات میں چند عالمی برانڈز بھی شامل ہیں جیسا کہ ایڈیڈاس، کیلون کلائن، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، ریمل اور سیلی ہین سن۔

کوٹی انکارپوریٹڈ اور اس کے تمام برانڈز کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.coty.com۔

ڈیلیٹ بلڈ کینسر/ڈی کے ایم ایس کے بارے میں

ہمارا ہدف خون کے سرطان کے خلاف جنگ اور ضرورت مند مریضوں کے لیے ہڈیوں کے گودے کے عطیات کی رجسٹریشن کر کے زندگیاں بچانا ہے۔ ہم دنیا کا سب سے بڑا ہڈیوں کے گودے کا عطیاتی مرکز ہیں، جس کے 3.4 ملین سے زائد رجسٹرڈ عطیہ کنندگان  ہیں۔ ہمارے 34 ہزار سے زائد عطیہ کنندہ اپنا ہڈیوں کا گودہ عطیہ کر کے زندگیاں بچا چکے ہیں۔

مزید معلومات یا ہڈیوں کا گودہ عطیہ کرنے کے لیے رجسٹر ہونے کی خاطر www.deletebloodcancer.org، www.deletebloodcancer.org.uk، www.dkms.de یا www.dkms.pl ملاحظہ کریں۔

کوٹی-ڈیلیٹ بلڈ کینسر/ڈی کے ایم ایس: خون کے سرطان کے خلاف متحد شراکت داری کے بارے میں

اکتوبر 2006ء میں آرائش و زیبائش کے ابھرتے ہوئے عالمی رہنما ادارے کوٹی انکارپوریٹڈ نے خون کے سرطان کے خلاف جنگ کے لیے کوٹی-ڈیلیٹ بلڈ کینسر/ڈی کے ایم ایس: خون کے سرطان کے خلاف متحد شراکت داری قائم کر کے بانی کارپوریٹ اسپانسر کی حیثیت سے ڈی کے ایم ایس میں شمولیت اختیار کی ۔ کوٹی نے اپنی مشہور شخصیات کے ساتھ اپنی مضبوط رفاقت کو مرض کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور دنیا بھر میں ہزاروں عطیہ کنندگان کو جمع کرنے کے لیے استعمال کیا۔ مزید برآں کوٹی نے امریکہ، پولینڈ اور برطانیہ میں ڈیلیٹ بلڈ کینسر/ڈی کے ایم ایس کو آزاد ڈی کے ایم ایس انجمنوں کے قیام میں مدد دی، جبکہ دنیا بھر میں مزید دفاتر کھولنے کا بھی منصوبہ ہے۔ خون کے ایک سرطان اور دنیا بھر میں سرطان کے باعث ہونے والی اموات کے بڑے اسباب میں سے ایک لیوکیمیا نے ذاتی طور پر کوٹی خاندان کو متاثر کیا جب طویل عرصے تک کوٹی کے چیئرمین رہنے والے پیٹر ہارف کی اہلیہ 1991ء میں اس مرض کے باعث چل بسیں۔

مزید معلومات یا ہڈیوں کا گودہ عطیہ کرنے کے لیے رجسٹر ہونے کی خاطر ملاحظہ کریں www.deletebloodcancer.org، www.deletebloodcancer.org.uk، www.dkms.de یا www.dkms.pl۔

Previous
Next

Leave a Reply