Skip to Content

Friday, September 22nd, 2017

امریکہ ابروڈ میڈیا واشنگٹن ایوارڈز ڈنر میں عامر خان، کیتھرین بگلو اور انٹرنیشنل سینٹر فار نان وائلنٹ کانفلکٹ کو اعزاز سے نوازے گا

Be First!

واشنگٹن، 22 اگست 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان–

امریکن ابروڈ میڈیا (اے اے ایم) 28 اکتوبرکو واشنگٹن ڈی سی کے اینڈریو ڈبلیو میلن آڈیٹوریم میں پہلے ایوارڈز ڈنر کی میزبانی کرے گا، جس میں ٹیلی وژن اور فلم کی تین غیر معمولی شخصیات کو اعزاز دیا جائے گا – عامر خان ، کیتھرین بگلو اور دی انٹرنیشنل سینٹر آن نان-وائلنٹ کانفلکٹ (آئی سی این سی) – جن کا کام وقت کے اہم ترین سماجی و عوامی پالیسی مسائل کے بارے میں شہریوں کو آگاہ رکھنے، اصلاح کرنے  اور انہیں اختیار دینے کی مثال پیش کرتا ہے۔ ممتاز شخصیات پر مشتمل میزبان کمیٹی میں اے اے ایم مشاورتی بورڈ اراکین میڈیلین البرائٹ، مائیکل چٹروف، لیسٹر کراؤن، بل ڈریٹر، کین ڈوبرسٹائن، لی ہملٹن، زلمے خلیل زاد، میک میک لارٹی، ٹام پکرنگ، مارگون پرٹزکر، برینٹ اسکاؤکرافٹ، ون ویبر اور ڈوگ ولسن شامل ہیں۔ ولسن اور بھارتی سفیر نروپما راؤ عشائیے کے شریک چیئر کی حیثیت سے خدمات دیں گے۔

 کون:

امریکن ابروڈ میڈیا

عامر خان، بین الاقوامی طور پر تسلیم شدہ اداکار/ہدایت کار اور 2013ء کے لیے ٹائم میگزین کی 100 بااثر ترین شخصیات میں سے ایک

کیتھرین بگلو، آسکر اعزاز یافتہ ہدایت کار

انٹرنیشنل سینٹر فار نان وائلنٹ کانفلکٹ، 2013ء نوبل امن انعام کےلیے نامزد ادارہ

 کیا:

اے اے ایم پہلا ایوارڈز ڈنر، استقبالیہ، عشائیہ  اور اعزاز حاصل کرنے والوں کے ساتھ اسٹیج پر گفتگو

 کب:

پیر، 28 اکتوبر 2013ء (6:30 شام – 9:30 شب)

 کہاں:

اینڈریو ڈبلیو میلن  آڈیٹوریم، واشنگٹن ڈی سی

 ذرائع ابلاغ:

پریس رجسٹریشن اور انٹرویو کے لیے درخواستیں شیفر بوش کو sbusch@americaabroadmedia.org جمع کروائی جا سکتی ہیں۔ تمام انٹرویو درخواستوں کی پہلے سے منظوری ضروری ہے۔

 امریکن ابروڈ میڈیا کے بارے میں

امریکن ابروڈ میڈیا ایک رجسٹرڈ 501 (سی) (3) ادارہ ہے جس کا مقصد جنوبی ایشیا سے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ تک خیالات کے آزادانہ تبادلے کا فروغ اور بنیادی ٹیلی وژن اور ریڈیو پروگرامنگ بنانے اور پھیلانے کے ذریعے تنقیدی سوچ کو مضبوط کرنا ہے۔مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: www.americaabroadmedia.org۔

 رابطہ: شیفر بوش، sbusch@americaabroadmedia.org

فون: +1-202-457-8052

Previous
Next

Leave a Reply