Skip to Content

Thursday, June 29th, 2017

پہلا سنگاپور جیولری اینڈ جیم میلہ 100 ملین امریکی ڈالرز کے اینٹیک پویلین کے ساتھ کھل گیا – سنگاپور میں پہلی بار دیکھا جائے گا

Be First!
by September 20, 2013 Fashion, Urdu News

سب سے بڑا فائن جیولری ایونٹ ایشیا میں قدیم جواہرات میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کا غماز

سنگاپور، 20 ستمبر 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان–

12 سے 15 اکتوبر تک تاسیسی  سنگاپور جیولری اینڈ جیم میلہ اپنے اینٹیک پویلین میں 100 ملین امریکی ڈالرز (120 ملین سنگاپوری ڈالرز) سے زائد کی مالیت کے جواہرات کے اعلیٰ قدیم نمونے پیش کرے گا، جو سنگاپور میں اپنی نوعیت کا پہلا مظاہرہ ہوگا۔

20100419602891 پہلا سنگاپور جیولری اینڈ جیم میلہ 100 ملین امریکی ڈالرز کے اینٹیک پویلین کے ساتھ کھل گیا – سنگاپور میں پہلی بار دیکھا جائے گا

(لوگو: http://www.prnasia.com/sa/2010/04/19/20100419602891.jpg)

معروف چار روزہ سنگاپور جیولری اینڈ جیم میلے کا ہدف خطے کے بڑی خالص آمدنی رکھنے والے افراد (HNWIs) اور تجارتی خریدار ہیں۔ اینٹیک پویلین صنعت کے 10 معروف ناموں کی بھی میزبانی کرے گا، جو مہمانوں اور خریداروں کے لیے ممکن بنائے گا کہ وہ اس نایاب حسن کی قربت اور تعلق  قائم کرنے کا موقع دے گا۔

ان قدیم جوہریوں میں شامل ہیں:

  • موئروا

لندن کے امراء کی مارکیٹ بونڈ اسٹریٹ میں واقع موئرا 40 سے زائد سالوں سے خاندانی جوہری ہیں۔ اس میں قدیم جواہرات کی غیر معمولی رینج ہے جن میں 20 ویں صدی کے عمدہ ترین ڈیزائن ہاؤسز کے دستخط شدہ اصل جواہر شامل ہیں جن میں بیوچرون، کارٹیئر، مارکس اینڈ کمپنی، ٹفنی اور وان کلیف اینڈ آرپلز کے ساتھ جارج، وکٹوریہ اور ایڈورڈ عہد کے جواہرات بھی شامل ہیں۔

  • پیریڈ جیولز

اس کا قیام جواہرات کے قدیم نمونوں کی گاہکوں کو معقول قیمت پر فراہمی کے لیے عمل میں لایا گیا۔ پیریڈ جیولز اپنے صارفین کو بہترین اور دلچسپ ترین قدیم جواہرات، ہیرے اور نایاب پتھر کی فراہمی کے لیے عالمی سطح پر نمودار ہوا۔ یہ وان کلیف اینڈ آرپلز، کارٹیئر، ہیری ونسٹن، ٹفنی اینڈ کمپنی، ڈیوڈ ویب، ویرڈرا اور بکیلاٹی جیسے ڈیزائن ہاؤسز سے جواہرات خریدنے میں مہارت رکھتا ہے جن میں جارج عہد کے دستخط شدہ نمونے بھی شامل ہیں۔

  • ونڈسر جیولرز انکارپوریٹڈ

یہ امریکہ کے معروف ترین اسٹیٹ اور فائن جیولری ڈیلروں میں سے ایک ہے، جس کے دفاتر کا نیٹ ورک نیو یارک، لندن اور نیس، فرانس تک پھیلا ہوا ہے۔ بانی پال لیوبتسکی برانڈ نیم جیولری کے سب سے بڑے خریدار کی حیثیت سے معروف ہیں، اور بلگاری، مرینا بی، وان کلیف اینڈ آرپلز، چانیل جیسے یورپی اداروں سے دستخط شدہ نمونوں کی بڑی تعداد خرید رہے ہیں۔ امریکہ میں انہوں نے گریگ روتھ، لارا منڈر، سیڈن گینگ اور کریگ ڈریک جیسے اداروں سے بھی جواہرات خریدے۔

سنگاپور جیولری اینڈ جیم میلہ کے منتظم یو بی ایم ایشیا ٹریڈ فیئرز پرائیوٹ لمیٹڈ کے مینیجنگ ڈائریکٹر پال وین نے کہا کہ “ایشیا میں قدیم جواہرات کے خریدنے کے رحجان میں تیزی سے اضافے کے ساتھ ہمارا اینٹیک پویلین بلاشبہ اس تقریب کا ایک اہم ترین حصہ ہوگا۔ خریداروں نے ان قدیم جواہرات کی نایابی، ان کی خوبصورتی اور تاریخ اور ورثے کی حس کو سراہا۔ یہ خریدار ان بے مثال نمونوں کے ساتھ جذباتی تعلق قائم کرتے ہیں۔

“ایسے سمجھدار شوقین بھی ہوتے ہیں جو سرمایہ کاری کے مقصد سے قدیم جواہرات خریدتے ہیں اور جن کی قدر میں وقت کے ساتھ بڑے پیمانے پر اضافہ ہوتا ہے۔ قدیم جواہرات خریدنے والے ایسے افراد بھی ہیں، خصوصاً خوبصورت نمونے لینے والے، جو ارادہ رکھتے ہیں کہ وہ اسے اپنے پیاروں کے لیے خاندانی ورثے میں چھوڑیں گے اور یوں یہ ہمیشہ کے لیے محفوظ رہیں گے۔”

ان میں سے چند قدیم نمونے ایک صدی سے بھی زیادہ پرانے ہیں، جن میں سب سے پرانا اندازاً 1850ء کا وکٹوریہ عہد کا تاج ہے جس کی مالیت 20 ملین امریکی ڈالرز (24 ملین سنگاپوری ڈالرز) ہے۔ ‘کم عمر ترین’ نمونہ 1981ء کا ہیری ونسٹن 18 قیراط کا پیلے سونے کی زمرد اور ہیرے کی انگوٹھی ہے جس کی مالیت 4 ملین امریکی ڈالرز (4.8 ملین سنگاپوری ڈالرز) ہے۔

اینٹیک پویلین میلے کے تین خاص موضوع میں سے ایک ہے۔ دیگر دو خصوصی موضوعات رکھنے والے پویلین ڈیزائنر ایٹے لیے  اور ایکس کوئزیٹ پویلین  بھی رئیس زادوں کے دیگر نمونوں کے حامل ہیں جن میں امریکہ کی ایسکس گلوبل ٹریڈنگ بیجان اینڈ کمپنی ایل ایل سی 129.6 قیراط کا زمرد بھی شامل ہے۔ یہ حیران کردینے والا پتھر پلاٹینم کے ہار میں لگا ہے جس میں مزید زمرد اور 105.34 قیراط کے ہیرے جڑے ہیں۔

سنگاپور جیولری اینڈ جیم میلے کو انڈسٹری کی جانب سے شاندار ردعمل ملا ہے۔ 27 ممالک کے 260 سے زیادہ نمائش کنندگان نے میلے میں شرکت کی تصدیق کی ہے، جو سنگاپور میں کسی بھی جوہری میلے سے زیادہ ہے۔ نمائش کنندگان کی حتمی تعداد ممکنہ طور پر زیادہ ہوگی کیونکہ یو بی ایم کو ممکنہ نمائش کنندگان کی جانب سے کئی درخواستیں موصول ہو رہی ہیں جو پہلے میلے کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

سنگاپور جیولری اینڈ جیم میلے کے بارے میں

نمائشوں کے معروف منتظم یو بی ایم ایشیا کی جانب سے منظم کردہ سنگاپور جیولری اینڈ جیم میلہ سنگاپور میں سب سے بڑا عمدہ جواہرات کا میلہ ہے۔ میلہ 27 ممالک کے 260 سے زیادہ نمائش کنندگان کی میزبانی کرے گا، جن کی توجہ خطے کے سب سے زیادہ ابھرتے ہوئے اعلیٰ آمدنی والے افراد پر ہوگی۔ یہ سنگاپور میں اپنی نوعیت کا واحد میلہ ہوگا جسے صنعتی انجمنوں: سنگاپور جیولرز ایسوسی ایشن اور ڈائمنڈ ایکسچینج آف سنگاپور،  کی مدد حاصل ہوگی۔ سنگاپور جیولری اینڈ جیم میلہ دنیا کے سب سے بڑے جواہرات کے ایونٹ ستمبر ہانگ کانگ جیولری اینڈ جیم میلے کا ساتھی ایونٹ ہے۔ ایشیا میں اپنی نوعیت کے تین بڑے تجارتی میلوں میں سے ایک کی حیثیت سے تسلیم کردہ یہ میلہ 51,000 سے زائد خریداروں اور دنیا بھر سے 3,500 نمائش کنندگان کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائے گا۔

یو بی ایم ایشیا کے بارے میں (www.ubmasia.com)

یو بی ایم پی ایل سی کی ملکیت اور لندن کے بازار حصص میں مندرج یو بی ایم ایشیا براعظم کے معروف نمائش منتظمین میں سے ایک اور چین، بھارت اور ملائیشیا میں سب سے بڑا تجارتی منتظم ہے۔ ہانگ کانگ میں صدر دفاتر اور ایشیا بھر اور امریکہ میں ماتحت اداروں کے ساتھ یو بی ایم ایشیا 25 بڑے شہروں میں 30 دفاتر اور 1,200 سے زیادہ کے عملے کے اراکین رکھتا ہے۔ ہم سے دنیا بھر کے 1,000,000زیادہ معیاری نمائش کنندگان، مہمانوں، کانفرنس وفود، مشتہرین اور سبسکرائبرز کے لیے 160 نمائشوں، 75 کانفرنسوں، 28 تجارتی اشاعتوں، 18 ورٹیکل پورٹس اور ورچوئل ایونٹس سروسز پیش کرتے ہیں۔

The post پہلا سنگاپور جیولری اینڈ جیم میلہ 100 ملین امریکی ڈالرز کے اینٹیک پویلین کے ساتھ کھل گیا – سنگاپور میں پہلی بار دیکھا جائے گا appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Previous
Next

Leave a Reply