Skip to Content

Tuesday, November 21st, 2017

پیتھوےجینومکس نے انتہائی خطرے سے دوچار مریضوں میں سرطان سے متعلقہ تبدیلیوں کے انکشاف کے لیے پہلے مایع بایوپسی ٹیسٹ جاری کردیے

Be First!

غیر جراحی، کم خرچ ٹیسٹ قبل از وقت تشخیص – اور پہلے تشخیص شدہ امراض میں جاری مانیٹرنگ- سرطان کے خلاف جنگ میں نئی امید پیش کررہا ہے

سان ڈیاگو، 10 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– درست طبی تشخیص میں عالمی ادارے پیتھوےجینومکس نے کم از کم 299 ڈالرز میں اپنے پہلے مائع بایوپسی کینسرانٹرسپٹٹ م کے اجراء کا اعلان کیا ہے، بایوپسیابتدائی سرطان انکشاف اور نگرانی کے لیے غیر جراحی اسکریننگ ٹیسٹ ہے۔

Pathway Genomics, a global precision medical diagnostics company.

ٹوئٹ کے لیے کلک کریں

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150910/265244
لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20150910/265245LOGO

ٹیسٹ بگاڑ کی شناخت کرتا ہے جو پھیپھڑے، پستان، بیضہ دانی سے متعلقہ، کولوریکٹل سرطان اور میلانوما، کے ساتھ ساتھ ان بگاڑوں کا بھی سراغ لگاتا ہے جو دیگر سرطان اقسام میں زیادہ تواتر کے ساتھ نہیں ہوتے (جیسا کہ لبلبے، سر اور گردن، تھائیرائیڈ، پیٹ اور پروسٹیٹسرطان)۔ کینسرانٹرسپٹ کس طرح کام کرتا ہے ایک اینیمیشن میں یہاں دیکھیں۔

یہ ٹیسٹ دو عام آبادیوں کے لیے پیش کیا گیا ہے: کینسرانٹرسپٹٹ مڈٹیکٹ پہلا مائع بایوپسی ہے جسے انتہائی خطرے سے دوچار لیکن صحت مند مریضوں میں ٹیومرڈیاین اے کی شناخت کے لیے تشکیل دیا گیا ہے؛ کینسرانٹرسپٹٹ م مانیٹر متحرک یا ماضی میں سرطان کی تشخیص رکھنے والے مریضوں کی نگرانی کرتا ہے۔ دونوں پروگرامز جدید ڈیاین اے تجزیہ استعمال کرتے ہیں تاکہ ننھے ڈیایناجزاء کو شناخت کرتے ہیں جو سرطان کے خلیوں سے ٹپکتے اور خون کے بہاؤ میں شامل ہوتے ہیں۔ یہ ٹیسٹسنو سرطان مورثوں میں ہونے والے 96 عام ڈیایناےبگاڑوں کی موجودگی کا جائزہ لیتے ہیں۔

پیتھوےجینومکس کے سی ایاو اور بانی جم پلانٹ نے کہا کہ “کامیاب علاج اور زندگی بچانے کی بہتر شرح کو یقینی بنانے کے لیے جلد تشخیص پہلا واحد اہم عنصر ہے۔ سرطان کے مریض اور مرض کے خطرے سے دوچار افراد اپنی صحت کی حفاظت کے لیے فوری اقدامات اٹھا سکتے ہیں اور اس مرض کی موذی ترین اقسام میں سے چند سے مزاحم ہو سکتے ہیں۔”

Pathway Genomics launches CancerIntercept, its first liquid biopsy, a non-invasive screening test designed for early cancer detection and monitoring.

مزید برآں، کینسرانٹرسپٹ مانیٹر کے ساتھ، معالجین سرطان کے علاج کی موثریت، بیماری کے بڑھنے اور پلٹنے کی نگرانی کے لیے زیادہ جراحی بافتوں کی بایوپسی کرنے اور مایعبایوپسی کے ساتھ اسکین کرنے کے قابل ہیں۔ کینسرانٹرسپٹ مانیٹر آخری مرحلے کے سرطان مریضوں کے لیے خصوصی کلینیکل ٹرائل میچنگ کے ساتھ بھی آرڈر کیا جا سکتا ہے۔

پیتھوےجینومکس کے ایم ڈی اور چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر گلینبراؤنسٹائن نے کہا کہ “ٹیومرڈیایناے کی بڑھتی ہوئی سطح سرطان کے بڑھنے کی نشاندہی کرسکتی ہے اس کے طبی یا ٹیومر کے بڑھنے کے تصویری شواہد سے بھی پہلے۔ ہمارے مایعبایوپسیٹیسٹس وقت کے ساتھ نئی تبدیلی کی شناخت کرسکتےاور اشارہ دے سکتے ہیں ہیں کہ مریض موجودہ علاج سے مزاحم ہو رہا ہے۔”

ٹیسٹنگ کا آغاز مریض کا علاج کرنے والے معالج یا پیتھوے کے آن لائن معالج حوالہ جاتی نیٹ ورک سے شروع ہوسکتی ہے۔ گوشوارے کی بنیاد پر بارہاٹیسٹنگ کی درخواست کرنے والے مریضوں اور معالجین کے لیے زبردست رعایت کی سبسکرپشن سروس دستیاب ہے۔

کینسرانٹرسپٹڈٹیکٹ اور کینسرانٹرسپٹ مانیٹر پیتھوے کے مکمل نظام کے ذریعے پیش کیے جاتے ہیں، جو پورے ٹیسٹنگ عمل کو ہموار بناتے ہیں ابتدائی آرڈر سے لے کر ٹیسٹ رپورٹوں کی فراہمی تک۔ سسٹم کے کلیدی اجزاء میں معالجین شامل ہیں جو آن لائن درخواستوں کاجائزہ لیں گے اور ٹیسٹ کا آرڈر کریں گے؛ مریض کے گھر یا دفتر میں خون کے نمونے حاصل کرنے کے لیے موبائل فیبوٹومسٹس؛ اور پیتھوے کی میڈیکل اونکولوجی سپورٹ ٹیم، جو نتیجہ مثبت آنے کی صورت میں مریض کا علاج کرنے والے معالج کے ساتھ نتائج پر گفتگو کرے۔ تمام مثبت نتائج مریض کا علاج کرنے والے معالج کے ذریعے جاری کیے جاتے ہیں۔ نتائج ٹیسٹنگ کے تقریباً دو ہفتے بعد فراہم کیے جاتے ہیں۔

پیتھوےجینومکس کے بارے میں
2008ء میں اپنے قیام کے بعد سے پیتھوےجینومکس کمرشل ہیلتھ کیئر صنعت میں ایک تیزی سے ایک رہنما بن چکا ہے۔ پیتھوےجینومکس کی کامیابی اس کی جدید صحت عاملہ کے حل پیش کرنے سے وابستگی میں پنہاں ہے۔ ادارے کا آئی بی ایم واٹسن کے ساتھ پروگرام اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔ پروگرام ایک اسمارٹ فون ایپ ہے جو مصنوعی ذہانت اور فرد کی جینیاتی معلومات کی گہری معلومات کو ملاتا ہے۔ ایپ صارفین کو ذاتی صحت اور بہبود کی معلومات فراہم کرتا ہے جو فرد کی صحت کی تاریخ کی بنیاد پر ہے۔

سان ڈیاگو میں قائم ادارے کی سی ایل آئی اے اور سی اے پی منظور شدہ طبی تجربہ گاہیں 40 سے زیادہ ممالک میں معالجین اور ان کے مریضوں کو صحت و بہبود کو بہتر بنانے، یا برقرار رکھنے، کے لیے لائق اقدام اور درست ترین صحت معلومات فراہم کرتا ہے۔ پیتھوےجینومکس کی ٹیسٹنگسروسزسرطان کے خطرے، قلب کی صحت، موروثی امراض، غذا و مشق کا ردعمل، اور ساتھ ساتھ درد سنبھالنے اور ذہنی صحت کے لیے استعمال کی جانے والی خصوصی ادویات کے ردعمل جیسی حالتوں کا احاطہ کرتے ہیں۔پیتھوےجینومکس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے www.pathway.comملاحظہ کیجیے یا ٹوئٹر، لنکڈاِن اور فیس بک پر فالو کریں۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
اسٹیفنیپریسٹن
جے سی پی آر
646-922-7756
spreston@jcprinc.com

Previous
Next

Leave a Reply