Skip to Content

Tuesday, November 21st, 2017

ایل جی نے جدید نوٹ بک پی 220 متعارف کر دی، پتلی بیزیل اور تازہ ترین آئی پی ڈسپلے کے ساتھ بہترین اور معیاری نظارہ پیش کرتی ہے

Be First!
by September 21, 2011 Technology, Urdu News

کراچی، 21 ستمبر 2011ء

کراچی ، 21 ستمبر ، 2011 ایل جی الیکٹرانکس نے حال ہی اپنی نئی P220 نوٹ بک متعارف کردی ہے ، یہ نئی بہترین فلیٹ ، کمپیکٹ ، ہلکے جسم والی ایک شاندار نوٹ بک ہے جو دیکھنے کا بہترین نظارہ پیشکش کرتی ہے۔ ایک تین رخی حقیقی سلم بیزل اور اعلی درجے کی آئی پی ایس (ان پلین سوئچنگ) ڈسپلے کسی بھی زاویہ پر متحرک تصاویر کے لئے بہترین نظارہ دیتی ہے۔ ایل جی P220، 11.6 انچ نوٹ بک 12.5 انچ وسیع اسکرین کے حامل ہے۔

جے جے لی ، ایل جی الیکٹرانکس پی سی بزنس یونٹ کے ایگزیکٹو نائب صدر اور ہیڈ نے کہا کہ “نوٹ بک ڈیزائن ایک نیا رخ اختیار کرگیا ہے جہاں پر صارفین بڑی اسکرینیں چاہتے ہیں لیکن انتقال پذیری یا کی بورڈ کی سہولت کو قربان کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں “۔ “دوسری نوٹ بک صرف 12 انچ کمپیکٹ جسم اور وسیع سکرین کے درمیان اس طرح کا ایک مؤثر توازن حاصل نہیں کر پاتے ہیں۔ اپنی تنگ بیزیل اور ایک وسیع ، اعلی معیار دیکھنے کے زاویہ کے ذریعے ، ایل جی P220 نوٹ بک کو ایک کمپیکٹ ڈیوائس پروسیع نظارے کے ساتھ بغیر کارکردگی قربانی کئے اطمینان کی نئی سطحیں حاصل ہیں۔ ”

ایل جی بہترین ڈسپلے پیکیج کے ساتھ ، P220 کسی بھی 12 انچ نوٹ بک کے مقابلے میں بے مثل تجربہ کے ساتھ نظارے دکھاتی ہے اور ڈسپلے میں ایک نیا معیار کا تعین کرتی ہے۔ سکرین کے بائیں، دائیں اور سب سے اوپر اطراف پر بہتر اصلی سلم بیزیل P220 LG 11. 6انچ کمپیکٹ جسم میں 12.5 انچ سکرین کی کارکردگی کی اجازت دیتا ہے۔
ایل جی پی 220 آئی پی ایس ڈسپلے ایک وسیع تر دیکھنے کے زاویہ کو یقینی بناتی ہے تاکہ صارفین شاندار ،صاف تصاویر سے لطف اندوز ہوسکیں۔ اس کی تصاویر کا معیار بہترین ہے، جس میں کسی بھی زاویہ پر رنگ نہیں پھیلتے۔ اپنے مقابل کے ماڈلز کے مقابلے میں ایل جی کا ائی اسی پی رنگ کی تبدیلی کے زاویے کو 60 فیصد تک بڑھا سکتاہے اس کی بدولت زیادہ ناظرین اسکرین کے سامنے بیٹھ کر تصوریر کا معیار کھوئے بغیر دیکھ سکتے ہیں۔

روایتی 10 انچ کے نیٹ بک کے مقابلے میں 30 فیصد سلمر جسم کے ساتھ ایل جی پی 220 کام کرنے والے پیشہ وروں کے لئے بہترین ساتھی ہے ، جو ملٹی میڈیا سے بھی لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔ صرف 1.3 کلوگرام وزن اور 20.9 ایم ایم گہرائی کے ساتھ مارکیٹ میں یہ ساتھ رکھنے کے لئے بہترین نوٹ بک ہے۔

دوسری نسل کے انٹیل کور آئی 5 پروسیسر کی بدولت صارفین 30 فیصد تیز ترکام کرسکتے ہیں اور30 فیصد صاف تر رزلٹ میں گرافکس چلا سکتے ہیں۔ صارفین بغیر تار کے ویڈیوز، تصاویر اور موسیقی اپنے دوسرے ڈی این اے فغال آلات کے ساتھ شیر کرسکتے ہیں۔ اس کے طاقت ور پاور ہینڈلنگ صارفین کو ایک دفعہ کے چارچ میں طویل مویز کو مسلسل دیکھنے کی سہولت دیتا ہے۔

مزید معلومات کے لیے رابطہ کریں :
خرم ضیاء خان یا افسر خان
ایشیاٹیک پبلک رلیشنز نیٹورک پرائیوٹ لمیٹڈ
فون : 35867576 — 35837674
ای میل: afsar@apr.com.pk ، afsar.kn@gmail.com
ویب سائٹ: asiatic-pr.blogspot.com

Previous
Next

Leave a Reply