Skip to Content

Tuesday, November 21st, 2017

سی ایس اے گروپ نے فضائیات اور ذاتی حفاظت کے سازوسامان کی جانچ اور تصدیق کے لیے مونٹریال، کینیڈا میں نئی توسیع کردی

Be First!
by September 16, 2015 Technology, Urdu News

مونٹریال، 16 ستمبر 2015ء/پی آرنیوزوائر– جانچ اور تصدیق کی خدمات اور فراہم کرنے والے معیار بندی کے معروف عالمی ادارے سی ایس اے گروپ نے مونٹریال، کینیڈا میں اپنی جدید مکینیکل لیبارٹری کو توسیع دیتے ہوئے اس میں فضائیات اور ذاتی حفاظت کے سازوسامان کی خدمات شامل کی ہیںتاکہ صارفین کو عالمی مارکیٹوں تک پہنچانے میں مدد دی جائے۔

اعلیٰ ترین، توسیع شدہ اور جدید لیبارٹری کینیڈین، اے ایس ٹی ایم اور اے این ایس آئی معیارات کی کئی اقسام کی جانچ کی صلاحیت رکھتی ہے۔ لیبارٹری میں تازہ توسیع میں ایک کنٹرولڈ ماحول جانچ کا چیمبر، ایک نیا ہیلمٹ امپیکٹ ٹاور، ایک نیا حفاظتی جوتا امپیکٹ ٹاور، نئے دباؤ کی جانچ کرنے والے آلات اور وائزر ٹیسٹنگ کے لیے ایک پروجیکٹائل توپ بھی شامل ہیں۔

سی ایس اے گروپ ہاکی کے ہیلمٹ کی جانچ اور تصدیق کے لیے معروف ہے۔ مزید برآں مونٹریال لیبارٹری ذاتی حفاظتی اور کھیل کے سامان جیساکہ سخت ہیٹس، لاکروسے ہیلمٹ، اسکی ہیلمٹ، ماسکس کی بھی جانچ کرتا ہے اور حفاظتی جوتوں کی جانچ کے لیے نئی تجربہ گاہ رکھتا ہے۔

سی ایس اے گروپ کے علاقائی نائب صدر، کینیڈا، نشیر جیوانی نے کہا کہ “سی ایس اے گروپ فضائیات کی صنعت کو نئی خدمت پیش کرنے، اور ذاتی حفاظت کے سازوسامان میں اپنے موقر خدمات پورٹ فولیو کو بڑھانا سلسلہ جاری رکھنے پر فخر محسوس کرتا ہے۔ سی ایس اے گروپ معیار بندی اور جانچ اور تصدیق کے ذریعے صحت و حفاظت کو آگے بڑھانے کی طویل تاریخ رکھتا ہے اور ہمیں کھیلوں کے سامان اور کینیڈا کے باشندوں کو محفوظ بنانے میں مدد دینے والے حفاظتی جوتوں کے لیے اضافی جانچ کاری فراہم کرنے پر خوشی ہے۔”

سی ایس اے گروپ اب فضائیات صنعت کے لیے مصنوعات کی قدر پیمائی اور ای ایم سی پرکھ پیش کررہا ہے اور اپنے صارفین کو بہترین خدمات پیش کرنے کے لیے ایک صنعتی ماہر کو حاصل کرچکا ہے۔ مونٹریال تجربہ گاہ اگلے چند سالوں میں اہم صنعتوں کے لیے جگہ بنانے کی کوشش گنجائش میں اضافہ کرتی رہے گی۔ مونٹریال کارپوریٹ، علمی اور تحقیقی شعبوں کے اہم اداروں کے ساتھ فضائیات کی صنعت کے لیے ایک عالمی مرکز ہے، جو خطے پر توجہ رکھتے ہیں۔ یہ بین الاقوامی انجمنوں، عالمی معیار کے ساخت گروں اور انتہائی تربیت یافتہ اور ماہر افراد کار کاگھر ہے۔ عظیم تر مونٹریال شہری علاقہ فضائیات کے شعبے میں ملازمتوں کے حوالے سے دنیا بھر میں دوسرا سب سے کثافت رکھنے والا علاقہ ہے۔1

سی ایس اے گروپ ٹورنٹو، ایڈمنٹن، رچمنڈ اور لینگلی سمیت کینیڈا بھر میں تجربہ گاہیں رکھتا ہے جو آٹوموٹو، خطرناک مقامات اور صنعتی مصنوعات، طب، حفاظت اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں کے لیے جانچ و تصدیق کی خدمات فراہم کررہی ہیں۔

سی ایس اے گروپ کے بارے میں
سی ایس اے گروپ ایک آزاد، غیر منافع بخش رکنیت انجمن ہے جو حفاظت، سماجی بہتری اور تحفظ پذیری سے وابستہ ہے۔ اس کی معلومات اور تجربہ معیاربندی؛ تربیت اور مشاورتی حل؛ خطرناک مقامات اور صنعتی، نقل و حمل، پلمبنگ اور تعمیرات، طب، حفاظت اور ٹیکنالوجی،گھریلو سازوسامان اور گیس، متبادل توانائی، روشنی اور ماحول دوستی سمیت کلیدی کاروباری شعبوں کا احاطہ کرتی عالمی جانچ اور تصدیق کی خدمات ؛ اور اس کے ساتھ ساتھ صارفی مصنوعات کی جانچ کی خدمات بھی شامل ہیں۔ سی ایس اے تصدیق کا نشان دنیا بھر میں اربوں مصنوعات پر ظاہر ہوتا ہے۔ سی ایس اے گروپ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے www.csagroup.org۔

_________

1www.aeromontreal.ca

مزید معلومات کے لیے: ایلیسن ہاکنز، مینیجر، کارپوریٹ افیئرز،
1-416-747-2615+، allison.hawkins@csagroup.org

Previous
Next

Leave a Reply