Skip to Content

Tuesday, November 21st, 2017

فائنیس سلوشنز اور کورننگ لائف سائنسز سیل ورلڈ 2015ء میں تعاون کو نمایاں کرتے ہوئے

Be First!

سانتا کلارا، کیلیفورنیا، 16 ستمبر 2015ء/ پی آرنیوزوائر– حیاتی سائنس پروسس ایپلیکیشنز کے لیے پیمائشی، واحد استعمال کے اور خودکار حل بنانے والے معروف ادارے فائنیس سلوشنزنے کورننگ لائف سائنسز کے ساتھ تعاون کا اعلان کیا ہے۔

یہ تعاون کورننگ کے معروف سیل کیوب (ر) پیوستہ کلچر نظام کو فائنیس کے جی3لیب یونیورسل کنٹرولر سے جوڑے گا۔ سیل کیوب سسٹم تمام خلیات میں کم تفریقی اتار چڑھاؤ کے ساتھ مقویات اور آکسیجن کو قابل بھروسہ انداز میں تقسیم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے تاکہ ایک جاندار کے حالات کو بہترین انداز میں نقل کیا جا سکے۔ یہ اٹیچمنٹ سیل کلچر ایپلی کیشنز کے لیے ایک بہترین ماحول فراہم کرتا ہے۔ جی3لیب یونیورسل ایک ہمہ گیر کنٹرول اور آٹومیشن پلیٹ فارم کی حیثیت سے فائنیس کی جانب سے تیار کیا گیا ہے جو تجربہ گاہ اور سی جی ایم پی پروڈکشن ترتیبات دونوں کے لیے صنعت کے معروف حیاتی تعامل گر کی وسیع اقسام کو سہارا دینے کی گنجائش رکھتا ہے۔

کورننگ کا تیار کردہ واحد استعمال بہاؤ راستہ سیل کیوب فائنیس کے واحد-استعمال ٹروفلور پی ایچ اور ڈو فلو-تھرو سینسرز کے ساتھ سیل کیوبہولڈرز کو یکجا کرے گا اور ساتھ ساتھ فائنیس 3ایل اسمارٹ ویزل کو سسٹم کے لیے آکسیجنیٹر کے طور پر استعمال بھی کرے گا۔ یہ یکجا طریقہ صارفین کو ایک مکمل، پہلے سے جراثیم سے پاک شدہ بہاؤ راستہ مع مکمل پیمائش نصب کرنے کی سہولت دے گا۔

ڈاکٹر مارک سیلکر، سی ٹی اوفائنیس سلوشنز نے کہا کہ “یہ تعاون فائنیس یونیورسل کنٹرول پلیٹ فارم کی لچک کو نمایاں کرتا، ہمارے بالائی بہاؤ کے واحد-استعمال سینسر پورٹ فولیو کا فائدہ اٹھاتا ہے اورخلیہ تھراپی کے شعبے میں جدید حل فراہم کرنے والے اداروں کے ساتھ شراکت داری کے تزویراتی ہدف سے میل کھاتا ہے۔”

جی3لیب یونیورسل کنٹرولر مع سیل کیوب21 سے 22 ستمبر تک سان فرانسسکو، کیلیفورنیا میں ہونے والی سیل ورلڈ 2015ء میں ٹیکنالوجی ورکشاپ کا کلیدی حصہ ہوگا۔ مزید معلومات کے لیے تقریب کی سائٹ دیکھیں: www.cellworld2015.com

فائنیس سلوشنزانکارپوریٹڈ کے بارے میں
کیلیفورنیا کی سلیکون ویلی میں قائم فائنیس سلوشنزانٹیلی جنٹ بایوپروسس مینجمنٹ حل فراہم کرتا ہے۔ ہمارا ہدف اپنے صارفین کو جدید واحد-استعمال سینسرز، حیاتی تعامل گروں، کنٹرولرز اور بالائی اور نچلے بہاؤ کے عوامل دونوں کے لیے سافٹویئرز سے لیس کرنا ہے۔ ہماری اپنی مصنوعات کے علاوہ ہم تکمیلی تجربہ فراہم کرنے والے واحد ادارہ ہیں جو صارفین کو کلیدی یونٹ آپریشنز کے ترجیحی فراہم کنندہ کی حیثیت سے کسی بھی ادارے کو منتخب کرنے کی آزادی دیتا ہے۔

کورننگ لائف سائنسز کے بارے میں
کورننگ(www.corning.com) علوم مادیات میں معروف جدت طراز ہے۔ کورننگ نے نئی صنعتیں تخلیق کرنے اور زندگیوں کو تبدیل کرنے والی مصنوعات تیار کرنے کے لیے خصوصی گلاس، سفال گری، اور بصری طبیعیات میں اپنا 160 سے زائد سالوں کا بے مثال تجربہ استعمال کیا۔ کورننگ آر اینڈ ڈی میں مستقل سرمایہ کاری، مادوں کے انوکھے ملاپ اور جدت طرازی کو عمل کا روپ دینے اور ٹیکنالوجی کے سنگین چیلنجز کو حل کرنے کے لیے صارفین کے ساتھ تعاون کے ذریعے کامیابی حاصل کی ہے۔ آج کورننگ کی مصنوعات مختلف صنعتوں، بشمول حیاتی سائنس، کو تقویت دیتی ہیں جہاں کورننگ کی بھروسہ مند مصنوعات ادویات کی دریافت اور تیاری کو تیز تر کرنے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔

Previous
Next

Leave a Reply