Skip to Content

Tuesday, November 21st, 2017

زونگ کی نئی پیشکش ۔ کسی بھی دوسرے نیٹ ورک پر کال کے لئے بہترین ریٹس

Be First!

اسلام آباد ، 23 ستمبر ، 2011ء

ZONG’s new offer – best rate for any other network

پاکستان کے سب سے تیزی سے ترقی کرتے نیٹ ورک زونگ ، ایک بالکل نئی آفر “ZONG + 1″ پیش کر رہا ہے جس کے ذریعے ZONG کے صارفین کسی ایک GSM آپریٹر کو منتخب کر کے اس کے تمام نمبرز پر رعایتی کالز کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔ اس سروس کے ذریعے ZONG کے صارفین اپنے بہت سے دوستوں اور خاندان کے ساتھ ممکن حد تک زیادہ زیادہ آف نیٹ کالز کرنے کے قابل ہوسکیں گے۔

دیگر آپریٹرز کے برعکس ، ZONG نے اپنے صارفین کوایک نمبر کے بجائے ایک آپریٹر کے تمام نمبرز پرایک مختلف (رعایتی) کال ریٹ کی سہولت پیش کرتا ہے۔ اس کے علاوہ ، صارفین کو F & F کے انفرادی تعداد کو شامل کرنے کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ صرف یہی نہیں ، اس پیکیج کو سبسکرائب کرنے کے بعد دن میں کسی بھی وقت اور جتنی بار بھی چاہیں ،صارفین اپنے منتخب شدہ آپریٹر کو تبدیل کرسکیں گے۔

زونگ کے تمام پیکجوں کے صارفین کوZONG +1سے مستفید ہونے کی اجازت دی جائے گی اور سروس متوازی دیگر تمام پروموشنزکے لئے فغال ہو جائے گی ۔ کال ریٹ تمام آپریٹر کے لئے فی صارف پیکیج کی پہلے سے مقرر شدہ ریٹ ہونگے۔

جناب سلمان واسع ، ZONG میں مارکیٹنگ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ “ہم اپنے کسٹمرز کی زندگیاں آسان بنانا چاہتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں کہ سستے ریٹس پر وہ اپنوں سے منسلک رہیں۔ ہم یہ بھی چاہتے ہیں کہ ہمارے صارفین معیاری خدمات سے لطف اندوزہوں اور یہ ممکن بنانے کے لئے ہم نے نئی دلچسپ مصنوعات اور پیکیج کی پیشکش کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ ہماری تازہ ترین پیشکش ZONG +1 بھی ان کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ پاکستان میں کسی بھی نیٹ ورک نے کبھی بھی اس طرح پیشکش نہیں کی ہے۔”

پاکستان میں اپنے قیام سے لیکر اب تک ZONG نے اپنے صارفین کی ضرورت کو آسان تر بنانے کے لئے متعدد پیکجزپیش کئے ہیں۔ مقام کی بنیاد پر چارج کرنے کی پہلی پیشکش زونگ نے کراچی اور لاہور میں کراچی اور لاہور لامحدود پیشکش کے ساتھ متعارف کروائی تھی۔ دیگر ٹیلی کام آپریٹرز نے اس کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اسی طرح کی پیشکشیں متعارف کروانی شروع کیں۔

مزید معلومات کے لئے رابطہ کریں:
خرم ضیا ء خان یا افسر خان
فون:35867576-35837674
سرفراز احمد 0316076002

Previous
Next

Leave a Reply