Skip to Content

Tuesday, September 18th, 2018

“اسٹارز آف کرسمس” کمیونٹی پروگرام مددگار شراکت داروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ پانچویں سال میں داخل

Be First!

پروگرام جیپ اور ہارلے-ڈیوڈسن سوار قافلے کی جانب سے مستفید افراد میں کرسمس تحفے تقسیم کرنے کے ساتھ مکمل

سنگاپور، 01 دسمبر 2014ء/پی آرنیوزوائر / ایشیانیٹ باکستان — اویوای لمیٹڈ (ایس جی ایکس-ایس ٹی: LJ3)، مینڈرین آرچرڈ سنگاپور اور منتخب شراکت داروں کا مشترکہ سالانہ کمیونٹی منصوبہ اسٹارز آف کرسمس بچوں کو امداد دینے والی مختلف انجمنوں کے تعاون سے مینڈرین آرچرڈ سنگاپور میں کرسمس کے ستاروں کو لٹکانے کی روایت کے ساتھ شروع ہوگیا۔ اب اپنے پانچویں سال میں داخل ہونے والا پروگرام خصوصی ضروریات یا بیماریوں کے حامل، اور کم آمدنی کے حامل گھرانوں کے بچوں کو مددگار خدمات کی فراہمی سے وابستہ غیر منافع بخش انجمنوں کے لیے کرسمس سیزن کی روح کو پھیلانے کی روایت جاری رکھتا ہے۔

8521407117 اسٹارز آف کرسمس کمیونٹی پروگرام مددگار شراکت داروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ پانچویں سال میں داخل

http://photos.prnasia.com/prnvar/20141127/8521407117

اسٹارز آف کرسمس عطیہ کنندگان، رضاکاران اور کارپوریٹ شراکت داروں کی بڑھتی ہوئی فہرست کی مدد سے ممکن ہوا ہے جس میں کرائسلر جیپ آٹوموٹو آف سنگاپور پرائیوٹ لمیٹڈ اور کوموکوموٹرسائیکل پرائیوٹ لمیٹڈ (ہارلے-ڈیوڈسن آف سنگاپور – واحد مستند ڈیلر)۔ اس سال پروگرام میں ایک خیرمقدمی اضافہ کمیونٹی چیسٹ کی شرکت ہے – جو نیشنل کونسل آف سوشل سروس کا فنڈ جمع کرنے اور شمولیت کا شعبہ ہے۔

اسٹارز آف کرسمس ایک تین حصوں پر مشتمل پروگرام ہے جو ساتھی اداروں کے ملازمین، مینڈرین آرچرڈ سنگاپور کے مہمانوں اور عام افراد کی جانب سے کرسمس تحفوں کی درخواست کے ساتھ روع ہوتا ہے۔ ہوٹل کی مرکزی لابی میں کرسمس درخت پر لگائےگئے ستارے فائدہ اٹھانے والے ہر فرد کا نام، عمر اور جنس ظاہر کرتے ہیں۔ عطیہ کنندگان کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے کہ وہ جتنے چاہے ستارے منتخب کرلیں، اور پھر انہیں ستاروں کے بارے میں معلومات کے ذریعے رہنمائی دی جاتی ہے تاکہ وہ اسی حساب سے کرسمس تحفے خریدیں۔

11 دسمبر 2014ء کو اسٹار آف کرسمس مسفید افراد، اپنے والدین، بہن بھائیوں اور نگرانوں، کے ساتھ مینڈرین آرچرڈ سنگاپور میں اپنے اعزاز میں اویوای ایگزیکٹو چیئرمین ڈاکٹر اسٹیفنریئڈی کی میزبانی میں ہونے والے کرسمس ظہرانے میں شرکت کریں گے۔ بچوں کو دوپہر میں تفریحی اور شاندار کرسمس ضیافت دی جائے گی –جس کا اختتام سانتا کی جانب سے تحائف کی تقسیم کے ساتھ ہوگا۔

اسٹارز آف کرسمس کا اختتام 13 دسمبر 2014ء کو طے شدہ “ٹوائے رن” کے ساتھ ہوگا، جس کے دوران رضاکاروں کا ایک بیڑہ اپنی جیپس (ر) اور ہارلے-ڈیوڈسنموٹرسائیکلوں کے ساتھ مینڈرین گیلری کے آرچرڈ روڈ کے سامنے ترتیب سے کھڑا ہوگا، ہزاروں عطیہ کردہ کرسمس تحائف مختلف گھروں اور ہسپتالوں میں پہنچانے میں مدد کے لیے صبح 9.30 پر شاندار انداز میں سفر شروع کرے گا۔

روایتی افتتاح کے موقع پر جاری کردہ بیان میں اویوای کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور گروپ مینیجنگ ڈائریکٹر جناب تھیو گم ہوک نے کہا کہ “ہم مسلسل پانچ سالوں سے اس کرسمس روایت کا جشن منانے پر خوش ہیں۔ اسٹارز آف کرسمس ہمارے عطیہ کنندگان، رضاکاروں اور شراکت داروں کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہوسکتا تھا، جو مقامی برادری کو کچھ لوٹانے کے عزم میں ہمارے ساتھ ہیں۔”

“ہم ایسی بامعنی کوشش کا حصہ بننے کا موقع ملنے کا خیرمقدم کرتے ہیں،” کرائسلر جیپ آٹوموٹو سنگاپور کے جنرل مینیجر جناب جیرالڈ سینگ نے کہا۔ “اسٹارز آف کرسمس کمیونٹی پروگرام کے ذریعے ہم ان بچوں اور ان کے اہل خانہ کے لیے امید کا پیغام دینے کی کوشش میں اپنا حصہ ڈالیں گے جنہیں اس کی سب سے زیادہ ضروت ہے۔”

 رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
جارڈنآئزک
کارپوریٹکمیونیکیشنز
اویوای لمیٹڈ
ٹیلی فون:
65-6809-6052+
ای میل: jordanisac@oue.com.sg

جینیس ایزوپاردو
برانڈنگ اینڈ کمیونیکیشنز
میریٹسہوٹلز اینڈ ریزورٹس
ٹیلی فون:
65-6831-6385+
ای میل:  janice.azupardo@meritushotels.com

 تصویر – http://photos.prnasia.com/prnh/20141127/8521407117

The post “اسٹارز آف کرسمس” کمیونٹی پروگرام مددگار شراکت داروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے ساتھ پانچویں سال میں داخل appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Previous
Next

Leave a Reply