Skip to Content

Friday, December 14th, 2018

ایف ایم سی کارپوریشن نے شنگھائی میں نیا ایشیا انوویشن سینٹر کھول لیا

Be First!

شنگھائی 24 جولائی 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — معروف متنوع کیمیکل کمپنی ایف ایم سی کارپوریشن (این وائی ایس ای: FMC) نے آج شنگھائی، چین کے پوڈونگ علاقے میں چانگ جیانگ ہائی-ٹیک پارک میں باضابطہ طور پر اپنا ایشیا انوویشن سینٹر کھول لیا۔ نئی جدید تنصیب ایشیا بحر الکاہل خطےمیں تحقیق اور ترقی، تکنیکی جدت طرازی، عملی مدد اور ایگزیکٹو انتظامات کے لیے ادارے کے مرکز کی حیثیت سے خدمات پیش کرے گی۔

تصویر:  http://photos.prnewswire.com/prnh/20140724/130058

FMC%20Corporation%20Logo. ایف ایم سی کارپوریشن نے شنگھائی میں نیا ایشیا انوویشن سینٹر کھول لیا

FMC Corporation Logo.

لوگو – http://photos.prnewswire.com/prnh/20111101/NE97440LOGO

“حالیہ چند سالوں میں ایف ایم سی نے ڈرامائی انداز میں ترقی کی ہے۔ ہماری حکمت عملی کا ایک اہم عنصر ایشیا پر زیادہ توجہ اور سرمایہ کاری ہے جہاں ہماری مصنوعات اور ٹیکنالوجیاں زبردست مواقع رکھتی ہیں۔” ایف ایم سی کے صدر، سی ای او اور چیئرمین پیر بروندیو نے کہا۔ “ایف ایم سی ایشیا انوویشن سینٹر اس اہم خطے سے ہماریوابستگی کو ظاہر کرتا ہے اور ایشیا بحر الکاہل خطے بھر میں اپنے متنوع صارفین اور مارکیٹوں کی بڑھتی ہوئی – اور بسا اوقات انوکھی- ٹیکنالوجی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے حل پر زور دیتا ہے۔”

نو منزلہ ایف ایم سی ایشیا انوویشن سینٹر 180 سے زیادہ ایف ایم سی سائنسدانوں، تکنیکی افراد، سیلز اور مارکیٹنگ کے عملے، سپورٹ اسٹاف، اور ایگزیکٹو رہنماؤں کا مسکن ہے۔ یہ فصلوں کی دیکھ بھال کے لیے تحقیق اور صحت و غذائیت کی مارکیٹوں میں استعمال ہونے والے نئے عملی اجزاء بنانے کے لیے خاص طور پر تیار کردہ انوکھی تنصیبات رکھتا ہے۔

FMC%20Corporation%20President ایف ایم سی کارپوریشن نے شنگھائی میں نیا ایشیا انوویشن سینٹر کھول لیا

FMC Corporation President, CEO and Chairman Pierre Brondeau (foreground) along with U.S. Ambassador to China Max Baucus, paint the eye of the lion to symbolize prosperity during the opening of the company’s Asia Innovation Center in Shanghai. The new center features world-class laboratories for crop protection research and unique facilities designed to develop new ingredients used in the health and nutrition markets.

“خطے بھر میں ہمارے صارفین ایسی درست ٹیکنالوجیوں کی جانب دیکھ رہے ہیں جو ان کے کاروباروں کو زیادہ موثر اور تحفظ پذیر بنائیں۔” باب ٹروجیل، صدر، ایف ایم سی ایشیا نے کہا۔ “چاہے  فصلوں کی پیداوار کو محفوظ انداز میں بہتر بنانے والی نئی زرعی مصنوعات ہوں ، خوراک کی بناوٹ اور پائیداری کو بہتر بنانے کے لیے قدرتی طور پر تفاعلی اجزاء، یا بیٹری کارکردگی کو بہتر بنانے کےلیے جدید لیتھیم مصنوعات، ایف ایم سی پیچیدہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جدت طرازی کی آواز پر ہمیشہ لبیک کہتا ہے۔ ایف ایم سی ایشیا انوویشن سینٹر ہماری تحقیقی صلاحیتوں کو ایک نئی سطح تک بڑھاتی ہے، اور صارف دوستی اور تعاون کو بہتر بنانے کے لیے محرک کے طور پر کام کرتا ہے جو کام ایف ایم سی بخوبی کرتا ہے۔”

گورڈن سو، صدر، ایف ایم سی چین کے مطابق نیا ایشیا انوویشن سینٹر ادارے کو بہترین اور باصلاحیت ترین ملازمین کی توجہ مبذول کرانے اور انہیں برقرار رکھنے میں مدد دے گا۔

“ہماری کامیابی کا انحصار انتہائی باصلاحیت افراد کار پر ہے۔ چین اور خطے بھر میں اپنے کاروبار کو بڑھانے اور پھیلانے کے ساتھ، ہمیں اپنے موجودہ اور مستقبل کے ملازمین کے سامنے ظاہر کرنے کی ضرورت ہے کہ ایف ایم سی عالمی معیار کی تنصیبات، بہترین تحقیقی آلات، اور اول درجے کے کام کے ماحول  میں سرمایہ کاری سے وابستہ ہے جو تخلیق و تعاون کو مدد دے۔” سو نے کہا۔ “ہمیں فخر ہے کہ ہمارا نیا سینٹر ہمارے ادارے اور ہمارے ملازمین کی توقعات سے بڑھا ہوا ہے۔”

ایف ایم سی ایشیا انوویشن سینٹر تجربہ گاہوں اور دفتری مقامکی 22,000 مربع میٹر پر پھیلی جدید تنصیب ہے جس میں تقریباً 60 فیصد آر اینڈ ڈی تجربہ گاہوں کے لیے وقف ہے۔ ایف ایم سی نے نئے مرکز کے لیے شنگھائی حطے میں چار مقامات کو یکجا کیا۔

ایف ایم سی کے بارے میں

ایف ایم سی کارپوریشن ایک متنوع کیمیکل کمپنی ہے جو ایک صدی سے زائد عرصے سے اپنے جدید حلوں، ایپلی کیشنز اور معیاری مصنوعات کے ذریعے زراعت، صنعت، ماحول اور صارفی مارکیٹوں کو خدمات دے رہا ہے۔ 2013ء میں ایف ایم سی نے تقریباً 3.9 بلین ڈالرز کی سالانہ فروخت کی۔ ادارہ دنیا بھر میں اندازاً 5,600 ملازمین رکھتا ہے، اور تین شعبوں میں کاروبار چلاتا ہے: ایف ایم سی ایگریکلچرل سلوشنز، ایف ایم سی ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن اور ایف ایم سی منرلز۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.FMC.com۔

Previous
Next

Leave a Reply