Skip to Content

Monday, October 22nd, 2018

باصلاحیت افراد کی توجہ حاصل کرنے کے لیے مشرقی چین کے سیانجو کی جانب سے ایک اعلیٰ معیار کے میڈیکل ڈيوائس انڈسٹری مقابلے کا انعقاد

Be First!
by September 26, 2018 General

سیانجو، چین، 25 ستمبر 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 18 ستمبر کو چین سیانجو کے پہلے عالمی میڈیکل ڈیوائس انویشن مقابلوں کی پہلی پریس کانفرنس شنگھائی میں منعقد ہوئی۔ یہ سیانجو کاؤنٹی کی جانب سے مقابلوں کے ذریعے باصلاحیت افراد کی توجہ حاصل کرنے کی پہلی کوشش ہے۔ اور سیانجو کاؤنٹی میں اب تک کا ہونے والا سب سے اعلیٰ سطحی کاروباری منتظمی کا مقابلہ ہے۔

سیانجو کاؤنٹی چیجیانگ صوبے میں واقع ہے۔ یہ ایک خوبصورت فطری ماحول رکھتی ہے اور لافانی قیام گاہ کے طور پر معروف ہے۔ اپنے ماحولیاتی اطراف کے ساتھ یہاں آپ وقت کے ساتھ ماحول دوست سیاحت اور معیشت بنا سکتے ہیں۔ حالیہ چند سالوں میں سیانجو جدت طرازی اور ایک عہد کے آغاز کے لیے ماحول کو جامع انداز میں ترتیب دے چکا ہے۔ اس نے چیجیانگ صوبے میں کاؤنٹی کی سطح پر باصلاحیت افراد کی سب سے مضبوط نئی پالیسی مرتب کی، جو اداروں کو باصلاحیت افراد کو بھرتی، استعمال اور برقرار رکھنے کے لیے زبردست مدد فراہم کرتی ہے۔

سیانجو باصلاحیت افراد کو جمع کرنے والے اور صنعتی ترقی کی باہمی ترویج کو ہمیشہ توجہ دیتا آیا ہے۔ 19 ادارے نو تعمیر شدہ میڈیکل ڈیوائس انڈسٹریل پارک میں داخل ہو چکے ہیں جن میں 2 قومی ہائی-ٹیک ادارے، 1 قومی تحقیقی منصوبہ، چینی اکیڈمی آف سائنسز کے 3 تحقیقی منصوبے اور دیگر شامل ہیں۔ یہ منصوبے 35 سے زیادہ انتہائی باصلاحیت افراد اور لگ بھگ 100 ایجادات کے پیٹنٹس رکھتے ہیں۔ میڈیکل ڈیوائس صنعت سیانجو کے نئے صنعتی ستون میں مرحلہ وار آگے بڑھ رہی ہے۔

مقابلہ باصلاحیت افراد اور ٹیموں کی جانب بڑھے گا کہ جو ایک عہد کو پورا کرنے کے آغاز میں دلچسپی رکھتے ہوں یا سیانجو میں نئی راہیں متعین کریں۔ ان باصلاحیت افراد سے ماسٹرز یا اس سے آگے کی سند مطلوب ہے، اور جدت طرازی میں تجربہ رکھتے ہوں یا پہلے کسی مہم کے ساتھ آغاز کر چکے ہوں۔ اور ٹیموں کے پاس جدت طراز ٹیکنالوجی یا تحقیقی کامیابیاں ہونی چاہیے جو وسیع مارکیٹ توقعات رکھتی ہوں اور سیانجو میڈیکل ڈیوائسز، نیو مٹیریلز اور دیگر صنعتوں کی ترقی کی سمت کے مطابق ہوں۔ 60 سال سے کم عمر کوئی بھی فرد مقابلوں کے لیے رجسٹر ہو سکتا ہے۔ یہاں چار مرحلے ہیں: رجسٹریشن، معائنہ، جانچ اور فائنلز۔ یہ جانچ مشرقی و شمالی چین میں اسی مقام پر یا ایک عالمی وڈیو روڈ شو کے ذریعے ہوگی۔

یہ معروف ہے کہ اس ایونٹ نے ایک فراخدلانہ انعامی سپورٹ ترتیب دی ہے۔ پہلے، دوسرے اور تیسرے انعام کا حتمی فاتح نہ صرف منتظمین کی جانب سے بڑی انعامی رقم پائے گا بلکہ منتظمین کی جانب سے اسٹارٹ پروجیکٹ کی آمد کے بعد متعلقہ سپورٹ فنڈز اور سپورٹنگ سروسز بھی فراہم کی جائے گی۔

رجسٹریشن لنک:
http://www.zjscwl.cn/match.aspx?id=367

ذریعہ: پبلسٹی ڈپارٹمنٹ آف سی پی سی سیانجو کاؤنٹی کمیٹی

Previous
Next

Leave a Reply