Skip to Content

برین لیب نے جدید ویب سائٹ کا آغاز کردیا

Closed

AsiaNet 43313

میونخ، 16 فروری 2011ء / پی آر نیوز وائر – ایشیا نیٹ /

نئی ویب سائٹ موثر  متحرک مواد پیش کرتی ہے

طے شدہ، غیر – متجاوز طبی علاج کے لیے سافٹ ویئر پر مبنی نظام میں رہنما ادارے برین لیب نے صارفین، معالجین اور مریضوں کو برین لیب ڈاٹ کام (http://www.brainlab.com) پر تازہ آن لائن تجربات کے لیے دعوت دی ہے۔دوبارہ –تیار ہونے والی سائٹ ایک موثر صارف تجربہ، متحرک ویڈیوز اور بہتر مواد اور ڈیزائن پیش کرتی ہے۔

برین لیب کے بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر اسٹیفن ولزمیئر نے کہا کہ ” برین لیب پر ہم معالجین اور مریضوں کے لیے طبی ٹیکنالوجی کو مزید موثر اور قابل  رسائی بناتے ہیں۔ہماری نئی، بہتر ویب سائٹ اپنی سادگی، سالمیت اور عمدہ خیال کی اقدار کو مستحکم کرتے ہوئے علاج کی مستقبل مزاجی اور بہتر رسائی کے طالب افراد کے لیے بامعنی معلومات فراہم کرتی ہے ۔”

2010ء میں برین لیب نے عالمی برانڈ تازہ کرنے کا آغاز کیا۔ اس برانڈ مقصد کے لیے حقیقی برین لیب کی تازہ سائٹ صارف کی شراکت و تعاون کو ظاہر کرتی ہے۔

برین لیب کے بارے میں

برین لیب سافٹ ویئر پر مبنی طبی ٹیکنالوجی تخلیق، تیار  اور فروخت کرتا ہے جو طے شدہ، غیر – متجاوز علاج میں معانت کرتا ہے۔اہم مصنوعات  تصویری – ہدایتی نظام اور سافٹ ویئر ہیں جو جراحی میں رہنمائی اور ریڈیو جراحی کی منصوبہ بندی و ترسیل کے استعمال کے لیے حقیقی وقت میں معلومات فراہم کرتے ہیں۔

برین لیب ٹیکنالوجی ذیلی خصوصیات کی وسیع اقسام – عصبی جراحی اور علم سلعات سے  تقویم الاعضا، ای این ٹی، سی ایم ایف اور ریڑھ کی ہڈی و زخم تک – سے اسپتالوں اور معالجین  کے درمیان باہمی تعاون چلاتا ہے۔ یہ اتحاد بہتر اور مزید موثر علاج کے لیے اچھی رسائی فراہم کرتا ہے۔

1989ء میں نجی طور پر قائم ہونے والے برین لیب گروپ نے 80 ممالک میں 5,180 انتظامات نصب کر رکھے ہے۔ میونخ، جرمنی میں موجود  برین لیب کے دنیا بھر میں 16 دفاتر میں 950 ملازم موجود ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ فرمائیں http://www.brainlab.com۔

ذریعہ: برین لیب

رابطہ:

برین لیب کی  ریچل ہگلی

+1-708-486-1953،

rachel.hageli@brainlab.com

Previous
Next