Skip to Content

Friday, September 21st, 2018

تاس انرجی نے پیٹنٹ مقدمے پر تصفیہ کرلیا

Be First!

ہیوسٹن، 10 ستمبر 2014ء /پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — بجلی پیدا کرنے والی صنعت کے لیے صاف ماڈیولر توانائی حل پیش کرنے والے عالمی ٹیکنالوجی ادارے تاس انرجی انکارپوریٹڈ نے آج اعلان کیا ہے کہ اس نے کیلیفورنیا میں سان ڈیاگو گیس اینڈ الیکٹرک (SDG&E) کے پالومرانرجی سینٹر کے ٹربائن داخلی ہوا ٹھنڈا کرنے کے نظام میں کے متعلق ایسڈی جی اینڈ ای کے خلاف پیٹنٹ کی خلاف ورزی پر تصفیہ کرلیا ہے۔ مقدمے میں تاس انرجی نے الزام لگایا تھا کہ پالومر میں نصب ٹھنڈا کرنے کے نظام، جو ایسڈی جی اینڈ ای نے جنرل الیکٹرک کمپنی سے خریدا تھا، نے تاس انرجی کے متعدد پیٹنٹس کی خلاف ورزی کی۔

تاس انرجی کے سی ایاو جے ٹی گرومسکی نے کہا کہ “جی ای اور اینڈ ڈی جی اینڈ ای کے ساتھ تعمیری تصفیہ ہونے پر بہت خوش ہیں۔ تاس ہمارے پیٹنٹ یافتہ چلر/جنریشن اسٹوریج حلوں کے لیے ہمارے صارفین کی جانب سے زبردست دلچسپی کا تجربہ کررہا ہے۔  میری نظریں اپنے صارفین کے مشترکہ مفاد کے لیے جی ای کے ساتھ اپنے تعلقات کو مضبوط بنانے پر مرکوز ہیں۔” تصفیہ کے تحت جنرل الیکٹرک اور ایسڈی جی اینڈ اینے پالومر تنصیب میں زیر استعمال ٹھنڈا کرنے کے نظام کے مسئلے پر تاس پیٹنٹس کے تحت تاس انرجی کی جانب سے ایک اجازت نامہ حاصل کیا ۔ تصفیہ کی دیگر شرائط ظاہر نہیں کی گئیں۔

رابطہ: جیسیکا سالیناس، 8700-877-731-1، marketing@tas.com

Previous
Next

Leave a Reply