Skip to Content

Monday, September 24th, 2018

روٹس اور انٹرنیشنل کونسل آف ٹورازم پارٹنرز کا اتحاد

Be First!

مانچسٹر، انگلستان، 19 جولائی 2012ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان–

حالیہ روٹس افریقہ ایونٹ میں، جو 8 سے 10 جولائی کو سیشلز روٹس میں ہوا، یو بی ایم ایوی ایشن اور انٹرنیشنل کونسل آف ٹورازم پارٹنرز (ICTP) نے مقامات کے لیے ایئر لائن ربط کی اہمیت کو سمجھنے میں اضافے کے لیے مل کر کام کرنے کا معاہدہ کیا۔

دونوں ادارے ورلڈ روٹس اور روٹس کے علاقائی ایونٹس کے گرد پروگرامات بنائیں گے جو مرکزی تجارت، ترقی اور ربط کے انسانی پہلوؤں پر واضح توجہ دیں گے۔ یہ ورکشاپس، کانفرنسز اور دیگر متعلقہ سرگرمیاں ہوا بازی کی ماحول دوست ترقی کے فوائد، اثرات اور مواقع کی نئی راہیں کھولنے کے لیے کلیدی چیلنجز کو سمجھیں اور عملی طریقے تلاش کریں گی۔ پروگرامز عموماً ترقی پذیر مارکیٹوں اور خصوصاً افریقی مارکیٹ کو اس طرح کی ترقی پر خصوصی توجہ رکھیں گے۔

سیشلز کے وزیر سیاحت و ثقافت ایلن سینٹ انجے نے کہا کہ یہ سیشلز کے لیے ایک زبردست ہفتہ تھا: “پرانے دوستوں کے درمیان تعاون کی نئی اقسام کے لیے محرک بننا ایک بہت خاص استحقاق ہے۔ اس کے بدلے میں ہم آئی سی ٹی پی اور روٹس کے لیے مستقل کام میں اپنی مدد جاری رکھنے اور ونیلا جزائر کے بے مثال جذبے کو کامیابیوں کے قریب تر رکھنے کو ممکن بنائے گا جو میں جانتا ہوں کہ مل کر کام کرنے کے نتیجے میں ہوں گی۔”

یو بی ایم ایوی ایشن روٹس کے ایگزیکٹو نائب صدر ایئرپورٹس ڈیوڈ اسٹروڈ نے تبصرہ کیا کہ “یہاں سیشلز میں ہمارے کامیاب اجلاس کے حقیقی زبردست نتائج میں سے ایک ہے۔ یہ افریقہ سروسز کو توسیع بخشنے کے لیے ہمارا منعقدہ سب سے بڑا اجلاس ہی نہیں تھا بلکہ وہ تھا جس میں ایئرلائنوں، ہوائی اڈوں اور سیاحتی اداروں کے درمیان سب سے زیادہ کاروبار ہوا۔ وزیر سینٹ انجے کی شامل کرنے والی سوچ کا شکریہ، جس کی بدولت  ہمیں آئی سی ٹی پی کے ساتھ تعامل کا موقع ملا، جس کا وژن اور عالمی کوریج ہمارے نظریے سے مطابقت رکھتی ہے۔ ہم دونوں ماحول دوست ہوا بازی کے فروغ کے فروغ سے وابستہ ہیں۔”

انہی خیالات کا اظہار آئی سی ٹی پی کے صدر جیفری لپ مین نے کیا، جنہوں نے ایک توسیع شدہ ہوائی نقل و حمل کے نظام کو ماحول دوست ترقی کی جانب منتقل کرنے میں مدد کے لیے ایک عالمی نیٹ ورک قائم کرنے کے مواقع کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ: “یہ بہت موزوں ہے کہ ہم افریقہ سے اور ونیلا جزائر سے آغاز لیں، جو غربت کے خاتمے اور طرز زندگی کی ترقی کے لیے ماحول دوست ہوابازی میں اضافے پر انحصار کرتا ہے۔ ہم روٹس کے ساتھ اپنے عالمی تعاون میں ان ضروریات کو مرکزی حیثیت دیں گے۔”

ہدایات برائے مدیران

روٹس کے بارے میں

– روٹس اپنے علاقائی و عالمی روٹ ڈیولپمنٹ فورمز کے ذریعے دنیا کے معروف ایئرلائن اور ایئرپورٹ نیٹ ورکنگ ایونٹس کو منعقد کرتا ہے۔ ہر سال ایک عالمی اور ایشیا، افریقہ، یورپ، امریکین اور سی آئی ایس میں بالترتیب ایک علاقائی ایونٹ منعقد ہوتا ہے۔ http://www.routesonline.com

– روٹس 1995ء میں مانچسٹر، برطانیہ میں قائم ایک مشاورتی ادارے اے ایس ایم لمیٹڈ کے حصے کے طور تر قائم ہوا جو ہوائی اڈوں کے لیے روٹ ڈیولپمنٹ کے شعبے میں مہارت رکھتا ہے http://www.asm-global.com

– روٹس اور اے ایس ایم کو اگست 2010ء میں یو بی ایم ایوی ایشن ورلڈ وائیڈ لمیٹڈ کی جانب سے حاصل کر لیا گیا تھا۔ روٹس ایک یو بی ایم ایوی ایشن برانڈ ہے۔ یو بی ایم ایوی ایشن عالمی ہوابازی صنعت سے متعلقہ ڈیٹا اور انفارمیشن مصنوعات، مارکیٹ انٹیلی جنس اور خبری و تقریبات فراہم کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ مزید معلومات http://www.ubmaviation.comپر مل سکتی ہے۔

آئی سی ٹی پی کے بارے میں

– انٹرنیشنل کونسل آف ٹورازم پارٹنرز (ICTP) معیاری سروس اور ماحول دوست ترقی سے وابستہ عالمی مقامات پر نچلی سطح تک سفر اور سیاحت کا اتحاد ہے۔

– آئی سی ٹی پی معیاری و ماحول دوست مواقع شیئر کرنے کے لیے مقامی برادریوں اور اپنے اسٹیک ہولڈرز سے خدمات حاصل کرتا ہے جس میں ٹولز اور وسائل، فنڈنگ، تعلیم اور مارکیٹنگ سپورٹ تک رسائی شامل ہیں۔ آئی سی ٹی پی ماحول دوست ہوابازی ترقی، ہموار سفر انتظامات اور موزوں متعلقہ محصولات کی حمایت کرتا ہے۔

– آئی سی ٹی پی اور یو این ہزاریہ ترقیاتی اہداف، یو این ورلڈ ٹور ازم آرگنائزیشن کے عالمی ضابطہ اخلاق برائے سیاحت اور انہیں سہارا دینے والے متعدد پروگرامز کی تائید کرتا ہے۔

– آئی سی  ٹی پی انگوئیلا؛ اروبا؛ بنگلہ دیش؛ بیلجیئم؛ بیلیز؛ کینیڈا؛ چین؛ کروشیا؛ دی گیمبیا؛ جرمنی؛ گھانا؛ یونان؛ گریناڈا؛ بھارت؛ انڈونیشیا؛ ایران؛ کوریا (جنوبی)؛ لا غے یونیوں (فرانسیسی بحر ہند)؛ ملائیشیا؛ ملاوی؛ ماریشس؛ میکسیکو؛ مراکش؛ نکاراگوا؛ نائیجیریا؛ شمالی جزائر مریانا (امریکی بحر الکاہل جزائر خطہ)؛ سلطنت عمان؛ پاکستان؛ فلسطین؛ روانڈا؛ سیشلز؛ سیرا لیون؛ جنوبی افریقہ؛ سری لنکا؛ سوڈان؛ تاجکستان؛ تنزانیہ؛ ٹرینیڈاڈ و ٹوباگو؛ یمن؛ زیمبیا؛ زمبابوے؛ اور امریکہ سے: ایریزونا؛ کیلیفورنیا، جارجیا، ہوائی، مین، مسوری، یوٹاہ، ورجینیا اور واشنگٹن میں رکن رکھتی ہے۔

مزید معلومات کے لیے جائیے: http://www.tourismpartners.org

ذریعہ: یو بی ایم ایوی ایشن روٹس لمیٹڈ

Previous
Next

Leave a Reply