Skip to Content

Thursday, November 15th, 2018

زوملیون نے ٹرک کرینیں اور ماحول دوست مکسر ٹرک ہونان پروڈکٹ فیئر میں نمائش کے لئے پیش کردیں

Be First!
by October 29, 2018 General

چانگشا، چین، 29 اکتوبر 2018ء/پی آرنیوزوائر/– چین کے سرفہرست تعمیراتی مشینری بنانے والے اداروں میں سے زوملیون ہیوی انڈسٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ (زوملیون) نے صنعت میں معروف اپنے برانڈ کے ٹرک کرین اور مکسر ٹرک کی کراچی، پاکستان میں ہونان پروڈکٹ فیئر (“فیئر”) میں نمائش کی۔

زوملیون کی پاکستان شاخ کے جنرل مینیجر کیو ییہوا نے کہا کہ پاکستان چین کے “بیلٹ اینڈ روڈ” منصوبے میں تزویراتی اہمیت کا حامل ملک ہے، اور 2006ء میں جب سے زوملیون پاکستانی مارکیٹ میں داخل ہوا ہے، اب تک ملک میں 1,000 سے زیادہ زوملیون کے آلات کام کر رہے ہیں۔ “زوملیون کا پاکستان میں ماتحت ادارہ درآمدات و برآمدات، کسٹم کلیئرنس اور لاجسٹکس، فاضل پرزہ جات کی رسد، صارفین کی تربیت، فروخت و خدمات کے ساتھ ساتھ مالیاتی خدمات میں بھی مکمل آپریشنز کے ساتھ بھرپور مقامی پلیٹ فارم بن چکا ہے۔ ہم پاکستان کے بڑے شہروں بشمول کراچی، اسلام آباد اور لاہور، میں دفاتر رکھتے ہیں،” کیو ییہوا نے کہا۔

جدید ٹیکنالوجی اور اعلیٰ سیفٹی خصوصیات کا ملاپ کیو وائی 25 ٹرک کرین فیئر میں زوملیون کی نمائش کا مرکزی حصہ تھا۔ مکمل-اپگریڈ شدہ اسمارٹ کنٹرولز کارکردگی اور ہموار آپریشنز کو مکمل کرتے ہیں، جو نہ صرف مؤثریت کی ضمانت دے رہے ہیں بلکہ آپریٹرز، آلات اور تعمیراتی منصوبے کے تحفظ کو بھی بڑھاتے ہیں۔

مزید برآں، زوملیون کے مکسر ٹرک نے ادارے کی ماحول دوست ترقیاتی حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ کنکریٹ-مکسنگ مشین نے میں ماحول دوست خصوصیات شامل ہیں لیکن یہ اپنی سرفہرست ایم سی سیریز انجن کے ساتھ مؤثریت پر کوئی مفاہمت نہیں کرتا۔

تین روزہ فیئر میں زوملیون صارفین کی بڑی تعداد سے ملا۔ صارفین جو پہلے زوملیون کی مصنوعات خرید چکے ہیں اور فیئر میں آئے انہوں نے آلات کے معیار کو سراہا جبکہ مستقبل کی خدمات کے لیے رابطے قائم کیے۔

گزشتہ 12 سالوں میں زوملیون پاکستان میں فاضل پرزوں اور لاجسٹکس نیٹ ورکس کا ایسا نظام بنا چکا ہے جو پورے ملک کا احاطہ کرتا ہے۔ ادارے کی مصنوعات پاکستان کے معروف تعمیراتی منصوبوں میں حصہ لے چکی ہیں جیسا کہ ایم5 موٹروے، کے2/کے3 پاور پلانٹ، قاسم کول-فائرڈ پاور پلانٹ، گل پور ہائیڈروپاور پلانٹ، کراچی سٹی سینیٹیشن پروجیکٹ اور دیگر۔

زوملیون کے بارے میں

1992ء میں قائم ہونے والا زوملیون ہیوی انڈسٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمپنی لمیٹڈ ایک اعلیٰ نوعیت کے ساز و سامان تیار کرنے والا ادارہ ہے جو انجینیئرنگ مشینری، زرعی مشینری اور مالیاتی خدمات کو یکجا کرتا ہے۔ ادارہ اب 49 پرڈکٹ لائنز میں تقریباً 800 جدید مصنوعات فروخت کرتا ہے جو نو بڑے زمروں کا احاطہ کرتی ہیں۔ زوملیون چین کا پہلی تعمیراتی مشینری ادارہ ہے جو شینژین اور ہانگ کانگ دونوں کے اسٹاک ایکسچینجز میں مندرج ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے http://en.zoomlion.com

Previous
Next

Leave a Reply