Skip to Content

سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نے نئے برانڈ کی ری پوزیشننگ کا اعلان کردیا

Closed
by February 9, 2021 Press Release, Urdu News

گوانگ ژو، چین، 9 فروری 2021/ پی آر نیوز وائر/ — چین کے بین الاقوامی فرنیچر میلے (گوانگ ژو) (“سی آئی ایف ایف گوانگ ژو”) نے گھریلو اور بین الاقوامی پیش رفت کے ساتھ ساتھ صنعت کی موجودہ حالت  زار کے جواب میں “ڈیزائن ٹرینڈ ، عالمی تجارت ، مکمل سپلائی چین” میں لنگر انداز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس نئی پوزیشننگ کے ساتھ، سی آئی ایف ایف گوانگ ژو انوویشن  کی پرورش جاری رکھے گی ، جو اپنی برآمدی سرگرمیوں کو متوازن بناکر ملکی فروخت میں اضافے پر ایک نئی توجہ مرکوز کرے گی۔

سی آئی ایف ایف گوانگ ژو اصل ڈیزائن کے ذریعہ صنعت کو آگے بڑھانے کے لئے پرعزم ہے۔  جولائی 2020 کو  اس کے 45 ویں ایڈیشن میں پہلا “ڈیزائن اسپرنگ” کنٹیمپریری چینی فرنیچر ڈیزائن میلہ کا انعقاد ہوا  جس میں اس بات پر توجہ مرکوز کی گئی کہ کس طرح آرٹ، ڈیزائن اور زندگی کو مربوط کرنے کے لئے انوکھی ثقافتی، آرٹسٹک، ماڈل اور کنٹیمپریری چینی فرنیچر ڈیزائن کی  برانڈ ویلیو کا از سر نو جائزہ لیا جاسکے۔ اس پروگرام کے ساتھ دیگر سرگرمیوں جیسے افتتاحی +2030 انٹرنیشنل فیوچر آفس جو اسٹائلش اور رجحان سازی  پر توجہ مرکوز کرتا ہے، سی آئی ایف ایف گوانگ ژو نئی پوزیشننگ کے نفاذ کی نمائندگی کرتا ہے۔

2021 میں سی آئی ایف ایف گوانگ ژو گھریلو فروخت اور برآمدات کو فروغ دینے کے لئے ایک قسم کا جامع طور پر فعال پلیٹ فارم بنانے پر بھی توجہ دے گا، چین کے لئے معاشی سرگرمی کے ایک نئے دور کو تقویت دینے کے لئے دونوں کاروباری سلسلے ایک دوسرے کی تکمیل کریں گے۔ مقامی طور پر یہ اپنے کاروباری فعل کو تقویت بخشے گا، معروف برانڈز کو ایک ساتھ یکجا کرے گا، صنعت کے نئے رجحانات اور مارکیٹ کی خصوصیات کی نشاندہی کرے گا، نمائشوں اور اسٹوروں کو مربوط کرے گا اور درست مارکیٹنگ کے ذریعے صارفین کی رسائی کو تیز کرے گا۔ اس میں عالمی تجارت کو فروغ دینے کے تین بڑے منصوبوں پر توجہ دی جائے گی جس میں سرحد پار ای کامرس، سی آئی ایف ایف عالمی شراکت دار پروگرام، اور آن لائن نمائش پلیٹ فارم شامل ہوں گے۔

4300 سے زائد معیاری برانڈز کو 300,000 پروفیشنل زائرین کی پوری صنعت سے منسلک کرنے کے بعد  47 واں سی آئی ایف ایف گوانگ ژو کا انعقاد 18 سے 21 مارچ اور28 تا 31 مارچ، 2021 کے درمیان کینٹن فیئر کمپلیکس اور پی ڈبلیو ٹی سی ایکسپو گوانگ ژو میں ہوگا۔ ڈیزائن کی اہمیت کو فروغ دینے اور پوری سپلائی چین کو ساتھ لانے کا ارادہ رکھتے ہوئے عالمی وبا کے دور کے بعد صنعتوں کا اعتماد پروان چڑھاتے ہوئے اور گھریلو کمپنیوں کی ترقی کو بااختیار بنانا ہے۔

ایونٹ میں رجسٹر ہونے کےلئے برائے مہربانی وزٹ کریں: https://www.ciff-gz.com/en/visitors/pre-register

Previous
Next