Skip to Content

Monday, December 17th, 2018

لایلٹی پارٹنر سلوشنز (ایل پی ایس) نیا مائلز اینڈ مور پروگرام آپریٹر ہے

Be First!
by February 27, 2012 Technology, Urdu News

فرینکفرٹ و میونخ، 26 فروری 2012ء/پی آرنیوزوائر/–

ڈوئچے لفتھانسا اے جی اپنے مائلز اینڈ مور پروگرام کو نئے ٹیکنالوجیکل پلیٹ فارم پر منتقل کر رہا ہے۔ موجودہ پلیٹ فارم کو میونخ میں قائم لایلٹی پارٹنر سلوشنز (LPS) کے تیار کردہ آئی ٹی نظام سے تبدیل کیا گیا ہے۔ یہ تبدیلی مائلز اینڈ مور کے اراکین کی تعداد میں اضافے ، زیادہ پیچیدہ کاروباری عمل اور سخت طلب کے پیش نظر مہم کے انتظام کے لیے کی گئی ہے، جن میں سے سب کو ایک لچک دار اور بہتر بنانے کے قابل سافٹویئر ڈھانچے کی ضرورت ہے۔ دس سالہ معاہدے کے تحت ، ایل پی ایس مائلز اینڈ مور نظام کو چلانے اور مزید بہتر بنانے کا ذمہ دار ہوگا۔

ڈوئچے لفتھانسا اے جی کے نائب صدر ڈیولپمنٹ آئی ٹی سیلز سسٹمز جیونٹر فریڈریخ کہتے ہیں کہ “مائلز اینڈ مور دنیا کے سب سے بڑے اور پیچیدہ ترین فریکوئنٹ فلائیر پروگرامز اور آئی ٹی منصوبوں میں سے ایک ہے۔ نئے پلیٹ فارم اور ہمارے عمومی ٹھیکے دار ایل پی ایس کے ساتھ، ہم پروگرام کی تاریخی میں ایک اور سنگ میل عبور کر رہے ہیں۔ ہم زیادہ صارف دوست نظام کی بنیادیں ڈال رہے ہیں جو ٹیکنالوجی میں مستقبل میں ہونے والی تبدیلیوں پر زیادہ تیزی سے ردعمل دکھانے کو ممکن بنائے گا۔”

لایلٹی پارٹنر سلوشنز کے مینیجنگ ڈائریکٹر کرسچن ہیس کہتے ہیں کہ “ہم مائلز اینڈ مور پروگرام کو ایک نئے ٹیکنالوجیکل پلیٹ فارم پر منتقل کرنے پر خوش ہیں۔ لفتھانسا کے لیے ایک جدید اور انتہائی لچکدار حل تیار بنانے میں  ہم نے، دیگر چیزوں کے علاوہ، یورپ کے سب سے بڑے بونس پروگرام پے بیک کے لیے آئی ٹی خدمات فراہم کنندہ کی حیثیت سے حاصل کردہ کئی سالوں کے تجربے کا فائدہ اٹھایا ہے۔”

نیا سسٹم لایلٹی پارٹنر سلوشنز کے معیاری حل “لایلٹی مینجمنٹ سویٹ” (LMS) کی بنیاد پر ہے۔ صارفین کے لایلٹی پروگراموں کی بنیاد ڈالنے اور چلانے کے لیے یہ لچکدار سافٹویئرپلیٹ فارم صارفین کی وابستگی کی سرگرمیوں کی پوری زنجیر کا احاطہ کرتا ہے – کھاتے سنبھالنے سے لے کر اشتہاری مہمات چلانے کے لیے حمایت کے عمل تک۔ یہ تمام عام سی آر ایم اور ڈیٹا ویئرہاؤس سسٹمز کے انٹرفیسز کو سپورٹ کرتا ہے اور یوں ادارے میں موجود تمام دستیاب پروگرام معلومات کو ایک جگہ لاتا ہے۔

“سامبا” (اسپیشل ایڈوانسڈ مائلز اینڈ موربزنس آرکی ٹیکچر) کے نام سے جانا جانے والا یہ حل لفتھانسا اے جی کا ایک مرکزی نظام ہے۔ یہ ایک کسٹمر لایلٹی پروگرام کے مستند کاموں پر آنے والے اخراجات کو کم کرتا، اور ساتھ ساتھ مائلز اینڈ مور پروگرام کے ڈیزائن اور مہمات چلاتے ہوئے بہتر لچک فراہم کرتا ہے۔  مثال کے طور پر لفتھانسا اب نئے پروگرام شراکت داروں کو نظام میں زیادہ آسانی کے ساتھ شامل کر سکتا ہے۔ مائلز اینڈ مور جمع کرنے اور حمایت کے عمل کے درست ترین نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے سسٹم میں محفوظ اشتہاری قواعد کو خود ترتیب دینے کے لیے بھی سامبا کا استعمال کر سکتا ہے۔

لایلٹی پارٹنر سلوشنز کے بارے میں

میونخ میں قائم لایلٹی پارٹنر سلوشنز جی ایم بی ایچ ایک صنعت- مخصوص صارف مینجمنٹ حل فراہم کرنے والا ادارہ ہے۔ ادارہ آئی ٹی حل تیار اور نافذ کرتا ہے جو صارفین کے لایلٹی پروگراموں کو پیشہ ورانہ انداز میں چلاتے ہیں۔ یہ حل خوردہ اور نقل و حمل/ہوا بازی کی صنعت پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔ پورٹ فولیو کا مرکزی حصہ لایلٹی مینجمنٹ سویٹ (LMS) ہے، جو صارفی لایلٹی پروگراموں کو نافذ کرنے اور چلانے کے لیے ایک سافٹویئر پلیٹ فارم ہے۔ ادارے کے صارفین میں پے بیک لایلٹی پروگڑام اور ڈوئچے باہن اے جی شامل ہیں، جن میں آخر الذکر باہن کارڈ، باہن بونس اور باہن کمفرٹ پروگرام ہیں۔ فروری 2012ء سے ایل پی ایس ڈوئچے لفتھانسا کا مائلز اینڈ مور فریکوئنٹ فلائیر پروگرام سنبھال چکا ہے۔  ایک عمومی ٹھیکے دار کی حیثیت سے ایل پی ایس منصوبے کے انتظام، سافٹویئر کی تیاری و تجربے کے مرحلے سے گزارنے، اور تکمیل و منتقلی کا ذمہ دار ہے۔ یہ پروگرام کو مزید ترقی دینے کا بھی ذمہ دارہے۔ مزید معلومات کے لیے رابطہ کیجیے: http://www.lpsolutions.com

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:

نینا پورشر

کارپوریٹ کمیونی کیشنز

لایلٹی پارٹنر جی ایم بی ایچ

تھیرے سائنویے

80339 میونخ

جرمنی

ٹیلی فون: +49(0)89-99741-206

ای میل: nina.purtscher@loyaltypartner.com

ذریعہ: لایلٹی پارٹنر سلوشنز

Previous
Next

Leave a Reply