Skip to Content

Tuesday, September 18th, 2018

مواد تخلیق کرنے والوں کو رقم دینے والی ٹیکلر کی سروس جاری

Be First!

– ٹیکلر انٹرنیٹ استعمال کا ایک نیا خیال تخلیق کر رہا ہے جہاں اختیار مکمل طور پر صارف کے ہاتھ میں ہے، یہ پہلے سے موجود ٹولز کا ایک ارتقاء ہے، جو صارفین کے لیے مخصوص مواد تخلیق کرنا اور اضافی آمدنی حاصل کرنا ممکن بنا رہا ہے

ریو دے جینیرو، 16 مئی 2013ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان–

ٹیکلر کے ساتھ ویب 3.0 آ چکا، جو مواد تخلیق کرنے والوں کے لیے سامنے ہے اور ادائیگی کے لیے اپنی رقم لگا رہا ہے۔

(لوگو: http://photos.prnewswire.com/prnh/20130515/BR08621LOGO)

20130515175257ENPRNPRN TECKLER LOGO 0515 rs 1y 1368640377MR مواد تخلیق کرنے والوں کو رقم دینے والی ٹیکلر کی سروس جاری

Logo

ادارے کے بانی اور میچ ڈاٹ کام لاطینی امریکہ کے سابق سی ای او کلاڈیو گینڈلمان وضاحت کرتے ہیں کہ “ٹیکلر عالمی انٹرنیٹ میں اگلا قدم ہے۔ ہم نے سوچا کہ انٹرنیٹ 1.0 کے ساتھ سروسز کی وسیع تعداد مفت تھی، اور انٹرنیٹ 2.0 پر کمپنیوں نے صارفین کی جانب سے تخلیق کیے گئے مواد کی بنیاد پر باقاعدہ پیسہ بنانا شروع کیا۔ انٹرنیٹ 3.0 میں جو پیسہ بنانا شروع کر رہے ہیں وہ دراصل صارفین ہیں جو خود یہ مواد تخلیق کر رہے ہیں۔”

ٹیکلر ایک بلاگ سے زیادہ آسانی سے مشغولیت کو فروغ دیتا ہے، اور تمام اوقات مواد اپڈیٹ کرنے کی کوئی شرط بھی نہیں لگاتا۔ مواد متن، تصاویر، وڈیو اور آڈیو کے ذریعے تخلیق اور پیش کیا جا سکتا ہے اور جن افراد تک پہنچے گا ان سے ادائیگی تخلیق کر سکتا ہے۔ اس مواد کے خالق حاصل ہونے والی آمدنی میں سے 70 فیصد تک حاصل کریں گے۔

گینڈلمان نے کہا کہ “بنانے کے چھ ماہ بعد ہم 164 ممالک میں، 13 مختلف زبانوں میں بیک وقت تکمیل کر رہے ہیں،اور یوں ہمیں 4 ارب سے زیادہ پر مشتمل ممکنہ حاضرین ملیں گے”۔ ٹیکلر کا خیال ایسا پلیٹ فارم بننا ہے جو معلومات، ثقافت اور جذبے کو دلچسپ انداز میں پیش کرے، بہت زیادہ قواعد و ضوابط کی پابندی کےبغیر، جہاں افراد اپنی تخلیق کو پیش کر سکیں اور مختلف موضوع پر گفتگو کر سکیں۔

ٹیکلرز کو مواد کے مختلف تصورات پر ادائیگی کی گئی ہے۔ “ہم اس کے ذریعے ایک معیاری نمونہ تشکیل دے رہے ہیں، کیونکہ ہم نے عام افراد کو رائے ساز بننے کی صلاحیت دی ہے، ان کی تمدن مزاجی کی سطح کے بغیر اور تخلیقات کی تفریق کی بنیاد پر۔”

ٹیکلرز میں ٹیکنالوجی سے لے کر ادب کے چاہنے والے افراد، فن کار، فوٹوگرافرز، اختتام ہفتہ پر باورچی خانے کا رخ کرنے والے، اور تفریح، سفر، صحت، حسن اور اسی طرح کے دیگر شعبوں سے وابستہ افارد شامل ہیں۔ ٹیکلر کسی بھی قسم کی معلومات کے خواہاں افراد کی دلچسپی کا بھی حامل ہوگا۔

گینڈلمان نے مزید کہا کہ “ٹیکلر کو استعمال کرنے کے جدید طریقے تلاش کرنے والی کمپنیوں کو ایک غیر معمولی ٹول حاصل ہوگا۔ مثلاً ایک غذائی کمپنی کھانوں کی ترکیبیں لکھ سکتی ہے، انہیں ٹیکلر پر شایع کر سکتی ہے اور اپنی سائٹ سے منسلک کرنے والے پیج کا لنک ڈال سکتی ہے۔ یہ ایک نئی دنیا ہے، اور جو اس کا بہترین استعمال جانتا ہے وہ ایسے مواقع حاصل کرے گا جو پہلے کبھی موجود نہ تھے۔

www.teckler.com

سنگ کمیونی کاکاؤ دے ریزلتادوز

اینریک کاویناتی

hcavinatti@singcomunica.com.br

ایدر ریزندے

erezende@singcomunica.com.br

تاتیانے دانتس

tdantas@singcomunica.com.br

میلیزا سایون

msayon@singcomunica.com.br

+55-11-5091-7838

www.singcomunica.com.br

Previous
Next

Leave a Reply