Skip to Content

Thursday, November 15th, 2018

میلون لم مرینامینڈرین سنگاپور کے جنرل مینیجر مقرر

Closed

سنگاپور، 23 جون 2016ء/پی آرنیوزوائر/–

میریٹسہوٹلز اینڈ ریزورٹس نے حال ہی میں میلون لم کو اپنے بین الاقوامی سطح پر معروف مینڈرین سنگاپور کا جنرل مینیجر مقرر کردیا ہے –ایک نفیس 575 کمروں کا کاروباری ہوٹل جو مرینا بے کے مالیاتی ضلع کے قلب میں ایک بہترین مقام کا لطف اٹھاتا ہے۔

http://photos.prnasia.com/prnvar/20160622/8521604108

میلون اپنے ساتھ 20 سال کا صنعتی تجربہ لائے ہیں جو وہ مہمان نوازی کے بڑے اداروں کے ساتھ جنوب مشرقی ایشیا بھر میں مختلف کلیدی عملی و قائدانہ کرداروں میں حاصل کر چکے ہیں ان میں انٹرکانٹینینٹل ہوٹلز گروپ، ملینیئم اینڈ کوپتھورن انٹرنیشنل، دی ایسکوٹ لمیٹڈ، پارک ہوٹل گروپ اور فار ایسٹ ہاسپٹیلٹی شامل ہیں۔

وہ فار ایسٹ ہاسپٹیلٹی میں ایریا جنرل مینیجر کی حیثیت سے دو کامیاب سال گزارنے کے بعد میریٹس میں شامل ہوئے، جہاں وہ فار ایسٹ ادارے کے سنگاپور میں تین اہم ہوٹلوں –آرچرڈ پیریڈ ہوٹل؛ دی ایلزبتھسنگآپور اور دی کوئنسی ہوٹل – کے آپریشنز اور منافع بخشی کے لیے ذمہ دار تھے۔

اس سے قبل وہ پارک ہوٹل گروپ میں نائب صدر تھے جہاں وہ گروپ کے عظیم ترین چین شعبے میں ہوٹلوں کی کارکردگی کی نگرانی کر رہے تھے۔ اس کردار کے ساتھ وہ گروپ کی پروڈکٹ انوویشن کمیٹی کے چیئرپرسن بھی تھے اور برانڈ کے لیے نئی مصنوعات اور خدمات کے معیارات کی تعمیر و نفاذ کی قیادت کر رہے تھے۔

میلون 2005ء سے 2015ء تک ملینیئم اینڈ کوپتھورن انٹرنیشنل کے ساتھ تھے، جس دوران انہوں نے ایم ہوٹل سنگاپور، آرچرڈ ہوٹل سنگاپور اور گرینڈ ملینیئم کوالالمپور کے لیے جنرل مینیجر کے عہدے کامیابی کے ساتھ نبھائے۔

مرینامینڈرین سنگاپور میں قیادت سنبھالتے ہوئےمیلون کی نظریں ہوٹل کے لیے مسابقت اور کاروباری کارکردگی کی عظیم تر سطحیں حاصل کرنے پر ہیں۔ لوگوں کو آگے بڑھانے اور صنعت کے معروف مصنوعاتی و خدماتی معیارات کے نفاذ میں اپنی جانی مانی صلاحیتوں کی وجہ سے میلون تزویراتی ترقی کے لیے مرینامینڈرین سنگاپور کو درست سمت میں چلانے کی انوکھی صلاحیت رکھتے ہیں۔

رابطہ برائے ذرائع ابلاغ:
جینس ازوپاردو
علاقائی نائب صدر، برانڈنگ و کمیونیکیشنز
میریٹسہوٹلز اینڈ ریزورٹس
ڈی آئی ڈی: +65-6831-6385
ای میل: janice.azupardo@meritushotels.com

پیٹریشیاینگ
ڈائریکٹر، مارکیٹنگ کمیونیکیشنز
ڈی آئی ڈی: +65-6845-1239
ای میل: patricia.yong@meritushotels.com

تصویر- http://photos.prnasia.com/prnh/20160622/8521604108

Previous
Next