Skip to Content

Tuesday, September 18th, 2018

نیواورلیئنز میں 2015ء کانفرنس و نمائش میں پیش ہونے کے لیے انفارمیکس نے مقررین کو طلب کرلیا

Be First!

–روایتی اور خصوصی کیمیکل شعبے میں رحجانات اور کاروباری بصیرت کو نمایاں کرنے والے تعلیمی نشستوں کے لیے خلاصے قبول کیے جا رہے ہیں

ہملٹن، 23 اپریل 2014ء/پی آرنیوزوائر/ ایشیانیٹ پاکستان — شمالی امریکہ کی معروف کاروباری شراکت داری تقریب اور اعلیٰ-قدر کے کیمیا کے خریداروں اور فروخت کنندگان کے لیے تعلیمی ذریعےانفارمیکس مقررین کو مدعو کرتا ہے کہ وہ تعلیمی نشستوں کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں جو نیواورلیئنز کے موریل کنونشن سینٹر میں 3 تا 6 فروری 2015ء منعقد ہونے والے انفارمیکس کے 31 ویں ایڈیشن میں منعقد ہوں گے۔

Abstracts%20are%20now%20being%20accepted نیواورلیئنز میں 2015ء کانفرنس و نمائش میں پیش ہونے کے لیے انفارمیکس نے مقررین کو طلب کرلیا

Abstracts are now being accepted for InformEx 2015 speaker presentations. Sessions should be non-promotional and highlight business insights for the custom and specialty chemical sector. InformEx 2015 will be held in New Orleans, where it’s expected to draw more than 3,500 executive and senior-level attendees from across the fine and specialty chemical end-use markets.

تصویر –http://photos.prnewswire.com/prnh/20140423/77723

انفارمیکس تبدیل ہوتے کیمیائی صنعت کے منظرنامے میں ذاتی و پیشہ ورانہ نمو کو تیز کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئےنیٹ ورکنگٹولز، متواتر تعلیمی مواقع اور برادری تعاون کے لیے فورمز کے اہتمام کے ساتھ  نفیس، خصوصی اور روایتی کیمیائی صنعت کی مستقل ترقی کو مضبوط کرتا ہے  ۔

انفارمیکس برانڈمارکیٹنگ مینیجرلارین بیلمونٹ نے کہا کہ “جاری تعلیم کے ذریعے انفارمیکس صنعت کے رہنماؤں کو ایسے ٹولزفراہم کرتا ہے جو تبدیل ہوتے صنعتی منظرنامے سے مطابقت اختیار کرنے اور اپنے کاروبار کو بڑھانے کے لیے ضروری ہیں ۔ ہماری نظریں اپنی 2015ء تقریب کے لیے مقررین اور نشستوں کے مضامین کی ایک اور زبردست فہرست پر مرکوز ہیں، ہم نیواورلیئنز میں واپس آنے پر بہت خوش ہیں۔”

میامی بیچ، فلوریڈا میں ہونے والی انفارمیکس 2014ء میں مقررین نے کیمیائی صنعت سے متعلق ابھرتے ہوئے مسائل و رحجانات کی وسیع اقسام کا احاطہ کیا ، جس میں دیگر کئی موضوعات کے علاوہ ذاتی ادویات، ماحول دوست کیمیا، شیل گیس اور 3-ڈی پرنٹنگ شامل تھے۔ اگلے سال کی تقریب 3,500 سے زائد حاضرین اور سرفہرست ادویات ساز، نفیس کیمیاوی مادوں اور خصوصی کیمیائی اداروں کے سینکڑوں نمائش کنندگان کی توقع رکھتی ہے۔ انفارمیکس 2015ء کے لیے اندراج کا عمل اگست کے وسط میں شروع ہوگا۔

مقررین کے خلاصوں کی آخری تاریخ جمعہ 27 جون ہے۔ جو انفارمیکس 2015ء کے لیے تجاویز پیش کرنے کے خواہشمند ہیں وہ مندرجہ ذیل رہنما ہدایات کی پیروی کریں:

  • خلاصے 350 الفاظ تک محدود ہوں، جو موضوع کے بنیادی زمرے اور کلیدی نکات کا احاطہ کریں جو تعلیمی نشست میں بیان کیے جائیں گے۔
  • مقرر سے رابطے کی معلومات اور مختصر تعارف (زیادہ سے زیادہ 100 الفاظ کا) شامل ہو۔
  • مقرر کی پریزنٹیشن کا مجوزہ عنوان پیش کریں۔
  • یقینی بنائیں کہ نشست واضح تعلیمی قدر رکھتی ہو اور اپنی نہاد میں غیر-تشہیری ہو ۔
  • اگر دستیاب ہو تو اعدادوشمار اور مصادر کا نمونہ پیش کریں جو پریزنٹیشن میں پیش کیے جائیں گے۔

 اپنا تجویز نامہ اس لنک کے ذریعے جمع کروائیں: www.informex.com/call-for-speakers۔

مقررین کے خلاصوں کو جمع کرنے کے علاوہ انفارمیکس زیادہ دلچسپی رکھنے والے موضوعات یا انجمن کا حصہ نہ ہونے والے مقررین کی تجاویز سننے میں بھی دلچسپی رکھتا ہے۔ کسی مقرر یا موضوع کی تجویز پیش کرنے کے لیے informex@chempetitive.comپر تعلیمی سیشن منتظمین سے رابطہ کریں ۔

انفارمیکس بہترین ممکنہ پروگرام فراہم کرنے کے لیے اپنی صوابدید پر خلاصوں کو قبول کرنے کا اختیار محفوظ رکھتا ہے۔ انفارمیکس نفیس، مخصوص اور روایتی کیمیائی صنعت کے ساخت گروں، تقسیم کاروں اور خدمات فراہم کنندگان کے لیے ایک اہم ترین تقریب ہے۔ مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیےwww.informex.com۔

انفارمیکس کے بارے میں

یو بی ایم لائیو کی جانب سے پیش کردہ، انفارمیکس نیٹ ورکنگ کے ٹولز، تربیتی مواقع اور برادری تعاون فورمز فراہم کرکےنفیس ، مخصوص اور روایتی کیمیائی مادوں کی صنعت کی مستقل ترقی سے وابستہ ہے – یہ سب کیمیائی اداروں کے بدلتے ہوئےمنظرنامے میں تیزی سے آگے بڑھنے کے لیے تیارکیا گیا ہے۔ سالانہ انفارمیکس ایونٹ گزشتہ 30 سالوں سے کیمیائی صنعت کے لیے ایک لازمی شرکت نمائش ہے، جو ذاتی روابط اور کاروباری ترقی کے لیے پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے۔ ہر سال تقریب 3,500 سے زیادہ نفیس و مخصوص کیمیائی ماہرین اور سینکڑوں نمائش کنندگان کے بین الاقوامی ملاپ کو ممکن بناتا ہے۔ مزید جاننے کے لیے دیکھئےwww.informex.com۔

The post نیواورلیئنز میں 2015ء کانفرنس و نمائش میں پیش ہونے کے لیے انفارمیکس نے مقررین کو طلب کرلیا appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Previous
Next

Leave a Reply