Skip to Content

Sunday, September 23rd, 2018

ڈبل سویلو کی بلند پروازی– ڈونگ فینگ ریس ٹیم لیڈر بورڈ پر پھر سرفہرست آ گئی

Closed

کارڈف، برطانیہ، 12 جون 2018ء/سنہوا-ایشیانیٹ/– 8 جون 2018ء کو ڈونگ فینگ ریس ٹیم نے کارڈف، برطانیہ میں بندرگاہ کے اندر کی ریس میں پہلا مقام حاصل کیا۔ اس شام ہونے والی اعزاز کی تقریب میں ڈونگ فینگ ریس ٹیم کو مقابلوں کے کمیونیکیشن ایوارڈ سے نوازا گیا۔ اس دن تک ڈونگ فینگ ریس ٹیم نے کل درجہ بندی تک سرفہرست مقام دوبارہ حاصل کیا اور اس سیزن کی چیمپیئن شپ کی طرف ایک قدم مزید بڑھا لیا۔ وولوو اوشن ریس کا نواں مرحلہ کارڈف، برطانیہ میں اختتام پذير ہوا۔ تمام ٹیمیں اب گوٹن برگ، سوئیڈن میں 10 ویں مرحلے کے لیے تیاری کر رہی ہیں۔

ڈونگ فینگ ریس ٹیم کا موجودہ کل درجہ بندی میں پہلا مقام حاصل کرنا محض قسمت نہیں ہے۔ یہ طویل المیعاد تناظر، مضبوط فیصلہ سازی اور متواتر ثابت قدمی پر بھروسہ کرتا ہے۔ ڈونگ فینگ موٹر کی طرح کہ جس کی بین الاقوامیت کا راستہ محض قسمت نہیں تھا۔ اسے وژن، تزویراتی فیصلہ سازی اور مستقل کوششوں کی ضرورت ہوتی ہے۔1234Dongfeng

نئے عہد میں ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن نے اپنے برانڈ کی تاریخی مضمرات کی تعبیر نو کی ہے اور ایک بالکل نئی ڈونگ فینگ برانڈ حکمت عملی بنائی جس کے بنیادی قدر تصورات “معیار، فہم، ہم آہنگی” ہیں۔ معیار نئے عہد میں ڈونگ فینگ برانڈ کی بنیاد ہے، ڈونگ فینگ کے خون اور ڈونگ فینگ کی بنیاد میں سب سے اہم حصہ؛ فہم نئے عہد میں ڈونگ فینگ برانڈ کا اہم حصہ ہے، جدید صنعتی تہذیب کی علامت، اور جیت کا ذریعہ مستقبل ہے؛ ہم آہنگی نئے عہد میں ڈونگ فینگ برانڈ کی روح اور یقین ہے، انسانی فطرت کی قابلیت کے لیے انتھک کوششوں کا خلاصہ۔ “معیار، “فہم” اور “ہم آہنگی” کی یہ تثلیث ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن کی جامع اور جاندار ترقی کی رہنمائی کرے گی۔

نئی برانڈ حکمت عملی کے اجراء کے ساتھ ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے لیے بھی مکمل طور پر تیار ہوگا۔ ڈونگ فینگ اپنے برانڈ کی اچھی داستان سُنا کر چین کو  آٹو پاور ہاؤس بننے کے راستے پر ڈالنے کے لیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کرے گا۔

ذریعہ: ڈونگ فینگ موٹر کارپوریشن

تصویری اٹیچمنٹس کے لنکس:
http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=313964

Previous
Next