Skip to Content

Thursday, February 25th, 2021

ڈول نے اچھی غذائیت کے خلا کو پُر کرنےکے لئے سن شائن فار آل فنڈ فیولنگ انوویشن کا اجراکردیا

Closed
by February 19, 2021 Press Release, Urdu News

گلوبل فنڈ برانڈ کو اپنے وعدے کی تکمیل کے قریب تر لانے کے لئے کام کرےگا

سنگاپور، 19 فروری 2020/ پی آر نیوز وائر/– دنیا کو ڈول پرومس کا اجراء کرنے کے صرف چھ ماہ کے بعد ، ڈول ایشیا ہولڈنگز اور اس کی ذیلی تنظیمیں سن شائن فارآلٹی ایمفنڈ پر عالمی آگاہی اور اس کے فوری اجرادونوں پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں، دو ملین سالانہ کا ایک فنڈ جو حکمت عملی پر مبنی عالمی شراکت داری اور ماحولیاتی استحکام، خوراک تک رسائی اور فضلہ جیسے اہم شعبہ جات کی جدت طرازی میں تعاون کرے گا۔ اس فنڈ کو گروئنگ ڈسٹنس کے ساتھ مل کر جاری کیا جارہا ہے ، جو ایک مختصر فلم ہے جس میں ان اہم خلا ؤں کو دورکرنے پر توجہ دی گئی ہے جنہیں کمپنی سب کے لئے اچھی غذائیت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کے طور پر دیکھتی ہے۔

غذائیت کےحوالے سے حیران کن اوربدسے بدتر ہوتےہوئےعالمی اعدادوشمارحلکیت لاش میں ڈول کیم ہم کو آگے بڑھا رہے ہیں ۔ مثال کے طور پر دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ متعدل یا شدید غذائی قلت 1کا شکار ہے اور عالمی سطح پر انسانی استعمال کے لئے تیار کردہ غذا کا ایک تہائی حصہ خراب یا ضائع ہوجاتا ہے2۔ باصلاحیت جدت طرازوں، امید افزا شروعات، اور ترقی پسند شراکت داروں کے ساتھ شراکت کے ذریعہ ، یہ فنڈ ڈول پرامس کو پورا کرنے اور عوام ، کرہ ارض ، اور ہماری اجتماعی خوشحالی کے لئے کام کرتے ہوئے،قابل حصول ہونے اور ضائع ہونے کے درمیان اور ساتھ ساتھ قابل رسائی ہونے اورقابل قبول ہونے کے درمیان خلا کو دُور کرے گا

ڈول ایشیا فریش کے صدر کرسچین ویجیل نے کہا کہ، ” ہم نے بلند اہداف اور جدت طرازی کی فراہمی کے لئے اپنے آپ کو پانچ سال کا عرصہ دیا ہے جو ہمیں تیزی سے آگے بڑھا سکتا ہے۔ ہماری خواہش جدت پسند لوگوں کے ساتھ شراکت کرنا اور بے پناہ ارتقاء اور پختہ حل پیش کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔یہ ہمارے کاروبار کو مزید بہتر اور طاقتور بنانے کے لئے کلیدی اہمیت کا حامل ہوگا۔”

ڈویل دنیا بھر میں غذائی ناانصافی کے خلاف جاری جنگ میں حصہ لینے کے لئے ہم خیال ساتھیوں کے ساتھ تعاون کی ضرورت کو تسلیم کرتا ہے۔ لہذا کمپنی تجارتی اداروں ، اسٹارٹ اپس ، معاشرتی اثرات کے لئے حکمت عملی پر مبنی سوچ کے حامل تجارتی اداروں ، اور غیر سرکاری تنظیموں میں سے ایسے شراکت داروں کی تلاش کر رہی ہے جو جو خوراک کی پیداوار، نیوٹریشنل سائنس ، کمپوسٹ ایبل پیکیجنگ ، سپلائی چین ، لاجسٹکس ، سسٹین ایبل ایگریکلچر اور تیز رفتاراشیائے صارفین میں اپنی مہارت لانے کے اہل ہوں۔

ڈویل پیکیجڈ فوڈز اور ایشیا فریش ، وینچرز کی عالمی سربراہ باربرا گیرپیلن کا کہنا ہےکہ ، ” وبائی امراض کے دوران سن شائن فار آل کو لانے کے لئے ہمارے کام نے ہمارے اس یقین کو تقویت بخشی ہے کہ لوگ ہمارے ساتھ جب شامل ہوں گے جب وہ ہمارے کام پر یقین کرلیں گے ۔ یہ فنڈ دنیا کے لئے ہمارا سگنل ہے کہ ہم کاروبار کے لئے تیار ہیں اور وہ کاروبارحوصلہ افزائی اورجدت طرازی کا فروغ، عمل اور تبدیلی کی تلاش ہے۔

فنڈ کے حوالے سے مزید جاننے یا درخواست دینے کے لئے برائے مہربانی ملاحظہ کیجیئے :sunshineforall.com

ڈول ایشیا ہولڈنگ پی ٹی ای لمیٹڈ کے بارے میں:

ڈول ایشیا ہولڈنگز پی ٹی ای لمیٹڈ پھلوں اور صحت مند اسنیکس کی پیدوار، سورسنگ ، تقسیم اور مارکیٹنگ میں عالمی رہنما ہے۔ ڈول پیکیجڈ شیلف سٹیبل پھل ، منجمد پھل ، خشک پھل ، اور جوس کی ایک مکمل لائن کی فروخت کرتا ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے برائے مہربانی ملاحظہ کیجیئے:dolesunshine.com

ڈول پرامس کے بارے میں:

سال 2020 میں ڈول نے غذائیت، استحکام اور مشترکہ قدر کی تخلیق کے اپنے ان تین اہم ستونوں ساتھ دا ڈول پرامس کا اجرا کیا تھا۔

  • عوام کے لئے بہترین: 2025 تک تمام ڈول پیکیجڈ فوڈ مصنوعات میں صفر پروسیسڈ شوگر کی جانب گامزن ہوتے ہوئے ، 2025 تک 1 ارب افراد کے لئے سسٹین ایبل غذائیت تک کی رسائی۔
  • کرہ ارض کے لئے بہترین: 2025 تک ڈویل فارمز سے بازاروں میں فروٹ کے صفرنقصان کے لئے کام کرنا ، جس کا مقصد 2025 تک صفر فوسل پر مبنی پلاسٹک پیکیجنگ ہے۔ 2030 تک ڈول آپریشن میں خالص صفر کاربن کے اخراج کی سمت کام کرنا ہے۔
  • تمام اسٹیک ہولڈرز کے لئے بہترین: برابر مواقع ، رہائشی اجرت ، اورمسلسل بڑھتے ہوئے حفاظت ، غذائیت ، اور بہبود کے درجات کے ذریعے ڈول تمام کسانوں ، کمیونیٹیز اور ڈول کے لئے کام کرنے والے لوگوں پر مثبت اثر ڈالتا رہے گا۔ کمپنی شفافیت اور احتساب کے کلچر کی تعمیر کرکے انسانی حقوق کو براہ راست کارروائیوں اور سپلائی چین میں بھی آگے بڑھنا چاہتی ہے۔ کمپنی کا مقصد 2025 تک اپنے کاروبار کی مالیت میں 50 فیصد تک اضافے کرنا بھی ہے۔

1 World Health Organization: The State of Food Security & Nutrition in the World
2 Food & Agriculture Organization of the UN: Food Loss & Food Waste

تصویر: https://mma.prnewswire.com/media/1440032/Dole_Childhood_Nutrition.jpg
لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/152677/dole_packaged_foods_logo.jpg

The post ڈول نے اچھی غذائیت کے خلا کو پُر کرنےکے لئے سن شائن فار آل فنڈ فیولنگ انوویشن کا اجراکردیا appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Previous
Next