Skip to Content

کیتھے یپسفک اور پیناسونک ایویونکس کارپوریشن کا دوران پرواز مسافروں کو کنیکٹ رکھنے کا منصوبہ

Be First!
by July 7, 2010 Aviation, Urdu News

لیک فورسٹ، کیلیفورنیا، 7 جولائی/پی آرنیوزوائر-ایشیانیٹ/

کیتھے پیسفک ایئرویز اور پیناسونک ایویونکس کارپوریشن نے آج کیتھے پیسفک اور ڈریگن ایئر کے تمام مسافر طیاروں میں مکمل براڈبینڈ کنیکٹوٹی کی فراہمی کے لیے مفاہمت کی ایک یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حتمی شرائط پر مذاکرات ابھی جاری ہیں، تاہم مفاہمت کی یادداشت فریقین کو کیتھے پیسفک کے شریک برانڈز کے لیے پروموشنل، اسپانسرشپ اور ای-کامرس مواقع پیش کرنے  کے ذریعے مسافروں کو کنیکٹوٹی کی فراہمی کے لیے فوری طور پر منصوبے تیار کرنے کی اجازت دیتی ہے۔

کیتھے پیسفک ایشیا کی پہلی ایئر لائن ہے جس نے پیناسونک ایویونکس گلوبل کمیونی کیشنز سویٹ براڈبینڈ کنیکٹوٹی سلوشن نفاذ کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ یہ دنیا کی بھی پہلی ایئرلائن ہے جس نے اپنے پورے فضائی بیڑے کے لیے یہ حل فراہم کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ سروسز ضوابط کی منظوری کے بعد 2012ء کے اوائل میں نافذ ہوں گی۔

کیتھے پیسفک کے لیے پیناسونک ایویونکس کنیکٹوٹی سلوشن ایکس کنیکٹ براڈبینڈ سروس، ایکس فون جی ایس ایم فون سروس، اور سی ایکس برانڈڈ مفت انٹرٹینمنٹ پورٹل پر مشتمل ہوگا – جو مسافروں کے تمام آلات اور سیٹ کی پشت پر موجود اسکرینز کے ذریعے قابل رسائی ہوگی – اس میں پرواز کے دوران اپ ڈیٹ ہونے والے مواد  کی وسیع رینج، ایئرلائن اور پارٹنر کی سائٹس، ای کامرس، ایئرلائن متعلقہ اشتہارات اور براہ راست ٹیلی وژن تک خصوصی تقریبات کی بے مثال پے-پر-ویو صلاحیت کے ذریعے رسائی حاصل ہوگی۔

–        ایکس کنیکٹ مسافروں اور عملے کی ایپلی کیشنز کی وسیع رینج کی سپورٹ کے ذریعے دو طرفہ براڈبینڈ کنیکٹوٹی فراہم کرتا ہے، جس میں انٹرنیٹ رسائی، وائس، ڈیٹا اور 50 میگابائٹس فی سیکنڈ کی رفتار پر ایئرلائن کے آپریشنل ڈیٹا کو مانیٹر اور ٹرانسمٹ کرنے کی صلاحیجت شامل ہے۔

–        ایکس فون، ایروموبائل کی جی ایس ایم موبائل فون ٹیکنالوجی کے تعاون سے پیش کردہ، مسافروں کو اپنے موبائل فونز، اسمارٹ فونز اور بلیک بیری (ر) آلات کو دوران پرواز استعمال کرنے کی سہولت دیتا ہے تاکہ وہ کالز کر سکیں، ایس ایم ایس ٹیکسٹ پیغامات پیش سکیں یا ڈیٹا سروسز استعمال کر سکیں اور اپنے آئی پوڈ (ر)، آئی فون (ر) اور آئی پیڈ (ر) لاسلکی استعمال کے لیے مواد کو اسٹریم کر سکیں۔ ایکس فون پیش کردہ خدمات پر ایئرلائن کو مکمل سہولت اور بھرپور کنٹرول دیتا ہے جس میں ضرورت پڑھنے پر متعدد سروسز پر پابندی عآئد کرنا بھی شامل ہے۔

کیتھے پیسفک کے سربراہ برائے پروڈکٹ ایلکس میک گوون نے کہا کہ “کنیکٹوٹی ہمارے مجموعی صارفی منصوبے کا اہم حصہ ہوگا۔ اس کنیکٹوٹی کو اپنے وڈیو آن ڈیمانڈ انٹرٹینمنٹ سسٹم میں ضم کرنا انتہائی کارآمد ہے کیونکہ اس کا مطلب ہے کہ تمام مسافر سروس استعمال کرنے کے قابل ہوں گے۔ ہمارا ماننا ہے کہ کنیکٹ ہونا اب –صرف کاروباری امور کا نہیں بلکہ روزمرہ زندگی کا ایک ممکنہ حصہ ہے  اور ساتھ ساتھ اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہنے کا ایک موثر ذریعہ بھی ہے۔ یہ نظام مسافروں کو کیتھے پیسفک اور ڈریگن ایئر کی شاندار خدمات کا لطف اٹھانے کے ساتھ ساتھ اپنی خواہش کے مطابق یہ رابطہ استوار رکھنے کی سہولت دے گا۔”

پیناسونک ایویونکس کارپوریشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برائے چین چارلس اوگلوی نے کہا کہ “ہم کیتھے پیسفک کے ساتھ کام کرنے پر فخر محسوس کر رہے ہیں اور بہت خوش ہیں۔ ہم چین اور ایشیا میں تیزی سے ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی ضروریات پوری کرنے کے لیے خدمات پیش کرنے سے وابستہ ہیں۔ کیتھے پیسفک صارفین کو دوران پرواز جدید ترین تفریح اور رابطے کے آپشنز فراہم کرنے کے لیے پیناسونک ایویونکس گلوبل کمیونی کیشنز سروس استعمال کرنے والی ایشیا کی پہلی ایئرلائن ہوگی۔”

کیتھے پیسفک ایئرویز اور پیناسونک ایویونکس کارپوریشن 1994ء سے ایک قریبی بندھن سے استفادہ حاصل کر رہے ہیں۔

کیتھے پیسفک ایئرویز لمیٹڈ کے بارے میں

کیتھے پیسفک ہانگ کانگ میں قائم ایک ایئرلائن ہے جو ایشیا، شمالی امریکہ، آسٹریلیا، یورپ اور افریقہ کے 120مقامات کے لیے شیڈولڈ مسافر اور مال بردار خدمات فراہم کر رہی ہے، جس کے لیے وہ 103 وائیڈ باڈی مسافر طیارے اور 25 فریٹر پر مشتمل فضائی بیڑہ استعمال کر رہی ہے۔ ادارہ سوائر گروپ کا رکن ہے اور ایک پبلک کمپنی ہے جو ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں مندرج ہے۔ ڈریگن ایئر اس کا مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ ہے اور کیتھے پیسفک اے ایچ کے ایئر ہانگ کانگ لمیٹڈ میں بھی 60 فیصد حصص ہے کا حامل ہے جو مکمل طور پر مال بردار کیریئر آپریٹنگ علاقائی ایکسپریس فریٹ سروسز فراہم کرنے والی ایئرلائن ہے۔ کیتھے پیسفک نے ہانگ کانگ کو عالمی ذرائع نقل و حمل کا ایک اہم مرکز بنانے کے لیے بڑی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ ایئرلائن ون ورلڈ گلوبل الائنس کی بانی رکن ہے۔

پیناسونک ایویونکس کارپوریشن کے بارےمیں

پیناسونک ایویونکس کارپوریشن دوران پرواز تفریح اور کمیونی کیشنز کے نظام فراہم کرنے والا دنیا کا معروف ادارہ ہے۔ تفریح کی بھرپور انواع و اقسام کے ساتھ ایک شاندار سفری تجربہ فراہم کرنے کے لیے ایئرلائنز کو سہولیات فراہم کرنے والی ماہرانہ مینٹی نینس سروسز کے ذریعے ادارے کے اعلی درجے کے سلوشنز بہتر معیار کے کمیونی کیشن سسٹمز اور سلوشنز فراہم کرتے ہیں اور مجموعی اخراجات میں کمی لاتے ہیں۔

1979ء میں قائم ہونے والا امریکی ادارہ پیناسونک ایویونکس کارپوریشن پیناسونک کارپوریشن شمالی امریکہ کا ماتحت ادارہ ہے جو پیناسونک کارپوریشن (این وائی سی ای: PC) کا مرکزی شمالی امریکی ماتحت ادارہ ہے۔ 2600 ملازمین اور دنیا بھر میں 50 مقامات پر کام کرنے والے ادارے کا صدر دفتر لیک فورسٹ، کیلیفورنیا میں واقع ہے اور دنیا بھر میں 200 سے زائد صارفین کو خدمات فراہم کرتا ہے اور 3700 سے زائد طیاروں پر آئی ایف ای سی سسٹمز پیش کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لیے www.panasonic.aero ملاحظہ کیجیے۔

ذریعہ: پیناسونک ایویونکس کارپوریشن

رابطہ: ٹریسا ییوہ از پیناسونک ایویونکس کارپوریشن

+1-949-632-0149

Previous
Next

Leave a Reply