Skip to Content

گرم خشک سیوئیاں،ییلو کرین ٹاور اور روشن ممکنات :ووہان عالمی زائرین اور سرمایہ کاروں کو دعوت دے رہاہے

Closed

ووہان ،چین،14اپریل،2021/ ژن ہوا-ایشیا نیٹ /12اپریل کے دن چین کی وزارت خارجہ نے مرکزی چین کے صوبے ہوبائی کے لیے ایک عالمی تشہیری تقریب کا انعقاد کیا۔

ووہان کی بلدیاتی حکومت کے تشہیری ادارے کے مطابق،چین میں 155 سفارت خانوں سے مجموعی طور پر 275سفیر،سفارتی اہلکاروں اوربین الاقوامی تنظیموں کے نمائندگان  اور چین میں 21بین الاقوامی تنظیمیں ادارے کے پریس کانفرنس ہال میں شاندار شہر ووہان کے دوسرے جنم کا مشاہدہ کرنے کے لیے تشریف لائے۔

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ یی نے اس تقریب میں شرکت کی اور خطاب کیا۔تقریب کے موقع پر ان کا کہناتھا’’آج کی یہ  پریس کانفرنس سب سے بڑی تشہیری کانفرنس ہے جس میں غیر ملکی سفیروں اور نمائندگان کی سب بڑی تعداد نے شرکت کی۔جو ووہان اور ہوبائی کی عالمی وبائ سے لڑنے میں ان کی کامیابی کی بڑے پیمانے پر توثیق کرتاہے۔‘‘

ووہان میں ایک اعلی عہدیدار وانگ ژونگلین کا کہناتھاکہ ووہان ایک شاندار،سرگرم اور امید افزا شہر اور چین میں آمدورفت کا مرکز ہے۔ووہان ایک اہم صنعتی مرکز بھی ہے اور ملک کے تین ذہین آبادی پر مشتمل علاقوں میں سے ایک ہے۔

ووہان :ایک محفوظ شہر اور COVID-19 کے خلاف عالمی جنگ میں معاون

ووہان میں فرانس کے کونسل جنرل اولیور گیونواک ،کا کہناتھا کہ ووہان ایک محفوظ شہر ہے،خاص طور جب سے مئی 2018میں شہر بھر میں نیوکلک ایسڈ کی ٹیسٹنگ کی گئی ہے۔

میپل لیف انٹرنیشنل اسکول-ووہان کے صدر جیف لیانگ کا کہناتھا’’ووہان دنیا بھر میں محفوظ ترین شہروں میں سےایک ہے۔‘‘

وبا سے متاثر ہونے والے پہلے شہر کی حیثیت سے،ووہان میں مسلسل 11مہینوں سے مقامی طور پر کوئی نیا کیس نہیں پایا گیاہے۔مئی 2020 میں،ووہان نے 10دن میں نیوکلک ایسڈ کی ٹیسٹنگ کی جس میں لاکھوں لوگوں کا ٹیسٹ کیا گیا،جس سے ووہاں ’’محفوظ ترین شہر‘‘قرارپایا۔مارچ2020 میں،’’ووہان میں تیارکردہ‘‘COVID-19کو غیر موثر کرنے والی ویکسین کی تیاری شروع کی جس کی سالانہ کھپت 100ملین سالانہ تک تھی،اور وبا کے خلاف عالمی جنگ میں اپنا کردار ادا کیا۔

ووہان : عالمی سرمایہ کاروں کےلیے پرکشش مقام

گزشتہ سال میں،300سے زائد کاروبار اور 500 کمپنیوں نے کاروباری بات چیت کے لیے ووہان کا رخ کیا۔ووہان ایک نئے روپ کے ساتھ دنیا کی معروف کمپنیوں مثلا جاپان کی مٹسوبیشی اور امریکہ کی ہنی ویل کی طرح کمپنیوں کے لیے دوروں اور سرمایہ کاری کےلیے ایک مرکزی مقام بن چکا ہے۔

2020 کے اواخر تک،ووہان میں غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کی کل تعداد 7,200 سے تجاوز کرگئی ہے،اور 500بڑی کمپنیوں کی تعداد میں 300سے تجاوز کرگئی ہے،جس اسے چین میں اول درجہ دیتی ہے۔ووہان نے باہر ممالک میں 360سے زائد کمپنیاں بنائی ہیں،جو 50سے زائد ممالک اور خطوں میں موجود ہیں۔ووہان سےچین-یورپ کا باربردار ریلوے نظام اور یوریشین براعظم کے  34سے زائد ممالک اور 76شہروں میں کا م کررہاہے،اور اس کا وزنی کنٹینر لے جانے کا اوسط چین میں سب سے زیادہ ہے۔

مزید یہ کہ،ووہان عالمی دوستوں کے سلسلے میں بڑھوتری دیکھ رہاہے۔1979 میں،جب ووہان اور چاپان کا اوئٹا پہلے بین الاقوامی جڑواں شہر بنے ،تب سے ووہان نے کامیابی سے بین الاقوامی جڑواں شہروں کے تعلقات بنائے یا 58ممالک کے 113شہروں سے دوستانہ تبادلے کیے۔فرانس،امریکہ،جمہوریہ کوریا اور برطانیہ نے چین میں اپنے سفارت خانے تعمیر کیے۔روس نے ووہان میں چین کے لیے ایک نیا کونسل خانہ بنانے کا فیصلہ کیا۔اس اثنا میں،ووہان چین میں موجود 20 سے زائد غیر ملکی اداروں کے نمائندہ دفاتر کا مقام ہے۔

اوپن ٹیلنٹ کے حکمت عملیوں کے ایک سلسلے نے غیر ملکی دوستوں کو ووہان سے قرابت کا ایک احساس فراہم کیا۔اس وقت،ووہان میں تقریبا 10,000 غیر ملکی مستقل شہری موجود ہیں،اور اندازہ لگایا جارہاہےکہ 2025تک یہ تعداد 20,000سے تجاوز کرجائے گی۔پوری دنیا کے لیے ایک کھلا ایک اندرونی ماحول کی تعمیر کے مقصد کے لیے،ووہان بین الاقوامی رابطہ کار مرکز میں آگے بڑھنے کےلیے زبردست اقدامات کررہاہے۔

وانگ کا کہناتھا’’ووہان میں  پورے سال کے لیے بہترین نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے خوش آمدید،مشہور گرم خشک سیوئیوں کا ذائقہ چکھیے،ییلو کرین سینٹر کا دورہ کیجیئے،شہر کی ترقی کے مواقع میں حصہ لیجیئے اور ایک بہتر مسقبل کی بنیاد رکھیے۔‘‘ان کا مزید کہناتھا کہ ووہان ایک محفوظ،صحت مند،سرگرم بین الاقوامی شہر ہے جو دنیا بھر کے زائرین کے لیے کھلاہے۔

ذریعہ :ووہان کی بلدیاتی حکومت کا تشہیری ادارہ

تصویر :http://asianetnews.net/view-attachment?attach-id=388897

Previous
Next