Skip to Content

Thursday, September 20th, 2018

ہائکوژن کا تیسری نسل ٹربو ایچ ڈی سسٹم اینالاگ کے لئے4کے ویڈیو پیش کرتا ہے

Be First!

ب ویڈیو کی اعلیٰ کارکردگی ، کمپریشن کی اضافی  اہلیت اور کوئکس ٹیکنالوجی پرزیادہ طویل ٹرانسمیشن فاصلے اور طاقت  کے ساتھ  پہلے سے موجود مینوفیکچررز کے اینالوگ اور نیٹ ورک آئی پی کیمروں کے ساتھ بلا تعطل مطابقت برقرار رکھتے ہوئے

ہانگجو، چین، 24 مارچ، 2016 ء / پی آرنیوزوائر / — موجودہ کیبلنگ بنیادی ڈھانچے کے ساتھ اینالاگ سی سی ٹی وی  صارفین اپنی سرمایہ کاری کا تحفظ کرتے ہوئے اب 5 ایم پی  ایچ ڈی ٹی وی آئی اور 4کے ویڈیو سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔  ہائکوژن اپنا تیسری نسل اینالاگ ایچ ڈی حل جاری کر رہا ہے۔ ٹربو ایچ ڈی 3.0 نہ صرف 5 ایم پی ایچ ڈی ٹی وی آئی ان پٹ اور 4کے ویڈیو آوٹ پٹ کے ساتھ اعلیٰ تاثر سے بھرپور ایچ ڈی ویڈیو کو یقینی بناتا ہے  بلکہ  اسکے ساتھ1200ایم تک کے کوئکس  کیبل پر 1080پی ایچ ڈی ویڈیو سے 800ایم اور ایچ ڈی720پی ٹرانسمیشن  کو بلا تعطل سپورٹ دیتا ہے۔

Hikvision Turbo HD 3.0 product family.

تصویر – http://photos.prnewswire.com/prnh/20160322/346685

1080پی ایچ ڈی، 5ایم پی ایچ ڈی ٹی وی آئی اور 4کے ویڈیو  کارکردگی

ٹربو ایچ ڈی 3.0 اینالاگ نظام کی آسانی استعمال کی صلاحیت کو  5ایم پی ویڈیو  پیش کرنے تک برقرار رکھتی ہے اور موجودہ کیبلنگ کی جگہ یاآئی پی کیمروں کے لئے سوئچنگ کیے بغیر ہائی ڈیفی نگرانی کے نظام کو ممکن بناتی ہے۔ جب بھی آپ نئی مصنوعات کے ساتھ پرانی ٹیکنالوجی کا اختلاط کرنا چاہیں،ٹربو ایچ ڈی3.0  ایچ ڈی ٹی وی آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اور تنصیب کو آسان اور سستا بناتے ہوئے مطابقت کے مسائل کا خاتمہ  کرتی ہے۔

H.264 +کمپریشن ٹیکنالوجی

ہائکوژن کی اعلی معیار کی H.264  +کمپریشن ٹیکنالوجی انکوڈنگ کی صلاحیت کو بٹ ریٹس کو حیرت انگیز طور پر کم کرتے ہوئے عام معیار کے H.264 کے مقابلے میں 50 فیصد تک بہتر بناتی ہے جبکہ فارنسک تفصیلات کو کھوئے بغیر  ٹرانسمیشن کے معیار کو بھی برقرا رکھتی ہے۔ جب اکثر صارفین کے لئے مواد کی لاگت ایک بڑی ترجیح  ہو  تو  ہائکوژن کی اعلی معیار کی H.264  + موجودہ ڈی وی آرز/این وی آرز میں میموری کی طلب کو کم کرتی ہے اور نمایاں طور پر ڈیٹا اسٹوریج کی لاگت گھٹاتی ہے۔

1200ایم  تک ایچ ڈی  ٹرانسمیشن بذریعہ کوئکس  کیبل

ہائکوژن ٹربو ایچ ڈی 3.0 ٹیکنالوجی 1200 میٹر  تک اعلی معیار کی ایچ ڈی720پی ٹرانسمیشن اور  800 میٹر تک ایچ ڈی 1080پی ویڈیو کی بذریعہ کوئکس  کیبل فراہمی کی ضمانت دیتا ہے،  جو ایچ ڈی یا روایتی اینا لوگ حل کے لئے ناقابل پہنچ فاصلے ہیں۔  اضافی ٹرانسمیشن فاصلوں کا مطلب ہے کہ  قدرے بڑے منصوبے آسانی سے نمٹائے جا سکتے ہیں جب کہ موجودہ نظام کو جلدی اور آسانی سے وسعت دی جا سکتی ہے۔

پاور-اوور-کوئکس  (پی او سی) کے ساتھ آسان تنصیب

ہائکوژن کی پاور-اوور-کوئکس  (پی او سی) خصوصیت  تنصیب کو جدت کے ساتھ آسان بناتی ہے،  جیسے کہ  ایک کوئکس  کیبل کے ذریعے ویڈیو سگنلز اور بجلی کی فراہمی کی جاتی ہے۔  اس کا مطلب ہے کہ تنصیبی وقت میں کمی  ہوئی اور یہ بھی کہ تنصیبی اور مٹیریل لاگت دونوں میں کمی ہوئی۔  اسکے علاوہ،  ٹربو  ایچ ڈی 3.0 اینالاگ حل ریموٹ سیٹ اپ اور ترتیب کے لیے یو ٹی سی کی مدد کرتا ہے اور کوئکس  کیبل کے ذریعے اوایس ڈی مینو اور پی ٹی زیڈکنٹرول پر اختیار، کیمرے کی تیز تر تنصیب اور آسان انتظام کے قابل بناتا ہے۔

دیگر مینوفیکچررز کی جانب سے مصنوعات کی اکثریت کے ساتھ وسیع پیمانے مطابقت

ہائکوژن انڈور اور آؤٹ ڈور کے استعمال کے لئے 1080پی اور 720پی کیمروں  کی ایک وسیع رینج بمع گولی، برج، اور گنبد اقسام بشمول پی ٹی زیڈ  پیش کرتا ہے۔ اس میں قابل ذکر ہے ہائکوژن کی مکمل رینج ای ایکس آئی آر سیریز بمع 2ایم پی اور 3ایم پی ریزولوشن جن کی خصوصیت ہے انتہائی کم روشنی کے ماحول میں اعلی  واضح تصویر ۔ انتہائی جدید ٹیکنالوجی خصوصیات  جیسے کہ ڈیجیٹل شور کی کمی، انتہائی کم روشنی الیومینیشن، اسمارٹ  انفرا ریڈ (آئی آر)، موٹرائیزڈ ویریفوکل لینس، آئی پی66 درجہ بندی، اور ونڈل پروف ہاوسنگ۔ ایک 5ایم پی فش آئی ماڈل آنے والے سیکنڈ کوارٹر میں دستیاب ہو گا۔

ٹربو ایچ ڈی 3.0 ڈی وی آر مصنوعات 1/1.5/2U سائز میں، سپورٹنگ کیمرے کے ساتھ  5ایم ریزولوشن ان پٹ میں دستیاب ہیں۔ یہ یونٹس ضروری نظام کی توسیع کے لئے او این وی آئی ایف کمپلائنٹ آئی پی کیمروں کے ساتھ چھوٹے سے بڑے پیمانے پر مختلف پروگراموں میں فٹ ہو سکتے ہیں۔

ہائکوژن کی اعلی درجے کی، صنعت کے معروف مینوفیکچرنگ ٹیکنالوجیز یہ  بھی یقینی بناتی ہیں کہ لچک کے حامل ٹربو ایچ ڈی 3.0 حل دیگر مینوفیکچررز کی اکثر مصنوعات کے ساتھ بلا تعطل مطابقت پیش کریں۔

ہائکوژن کے بارے میں

ہائکوژن دنیا کی ویڈیو نگرانی حل کی سرکردہ فراہم کنندہ ہے۔  صنعت کے مضبوط ترین آر اینڈ ڈی افرادی قوت کی خاصیت کے ساتھ، ہائکوژن کسی بھی سیکورٹی کی ضرورت کے لئے جدید سی سی ٹی وی اور ویڈیو کی نگرانی کی مصنوعات کے ڈیزائن اور ترقی کی جدید ترین مینوفیکچرنگ کی سہولیات کو استعمال کرتا ہے۔ مزید معلومات کے لئے، برائے مہربانی ہائکوژن کی ویب سائٹ ملاحظہ کیجیے  www.hikvision.com

Previous
Next

Leave a Reply