Skip to Content

‫جیمن کئیر نے anti-SARS-CoV-2 کو بے اثر کرنے والی اینٹی باڈی JMB2002 کے طبی تجربے کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا

Closed
by January 21, 2021 Press Release, Urdu News

ننچانگ،چین، 21 جنوری،2021 /ژن ہوا-ایشیا نیٹ/  — 15جنوری کے دن چینی فارماسوٹیکل کمپنی جیمن گروپ نے اعلان کیا کہ اس نے anti-SARS-CoV-2 کو بے اثر کرنے والی اینٹی باڈی  (JMB2002) کے طبی تجربے کے پہلےمرحلہ کا آغاز کردیا ہے۔

JMB2002 کی طبی تحقیق جن میں اس دوا کی تیاری اور اس کے مہلک اثرات   پر مرحلہ وار آزمائشی تجربات کیے گئے۔ دوا کی انسانی جسم میں حلول کرنے،حفاظت اور افادیت بہترین طریقے سے کارآمد بنائی گئی۔ابتدائی تحقیق میں،یہ بات سامنے آئی کہ JMB2002 موثر طریقے سے Vero E6 خلیوں میں لائیو وائرس انفیکشن کو بے اثر کرسکتاہے۔ مزید یہ کہ JMB2002 نے میوٹنٹ وائرس کی بڑھتی ہوئی گلائکوپروٹین کو جوڑنے اور روکنے کرنے کی سرگرمی بھی ظاہر کی۔

اگرچہ طبی تحربات میں SARS-CoV-2 کے خاتمے کی اینٹی باڈی  خلیوں کے پول سے لیے گئے،لیکن JMB2002 کے طبی تجربات میں استعمال شدہ مصنوعات اعلی  اور مستحکم خلیوں سے لی گئی،جو طبی نمونوں کا تسلسل اور استحکام یقینی بناتی ہے۔JMB2002 صحت مند لوگوں  کے عطیہ  کیے گئے صاف انسانی B خلیوں کی اینٹی باڈی سے بنائی گئی ہے۔فیگ-ٹو- ییسٹ کے طاقتور پلیٹ فارم کے ساتھ،تحقیق کاروں نے 19 دنوں میں موزوں امیدواروں سے 10بلین سے زائد اینٹی باڈی مالیکیول جلد ہی حاصل کرلیے۔

چین کے ایک بڑے اور جدید فارماسوٹیکل گروپ کی حیثیت سے،جمین گروپ،نے گزشتہ 2سالوں میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں،اورکئی سالوں تک نئی ادویات کی  تحقیق اور تیاری پر توجہ مرکوز رکھی  اور کینسر،نظام اعصاب،نظام تنفس،نظام دوران خون اور  دماغی نظام کے علاج کےلیے دواؤں پر تحقیق اور تیاری پر کام کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے۔2018 میں جیمن گروپ نے شنگھائی ژانگجیانگ سائنس سٹی میں اپنے تحقیقی انسٹیٹیوٹ کی بنیاد رکھی اور 5 تحقیقی مراکز میں دواوٗں کی تیاری  کے لیے تحقیق اور تیاری کے 400 سے زائد سائنسدانوں کی خدمات حاصل کیں جن میں حیاتی،چھوٹے نئے مالیکیول،ادویات کی فراہمی کا نیا نظام،عام ادویات اور روایتی چینی ادویات شامل ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ،برائے مہربانی   ملاحظہ کیجئے /http://www.jemincare.com، https://mp.weixin.qq.com/s/ctxPE6bA2CIvfknZoRwwKg ۔

ذریعہ : جیمن کیئر

The post ‫جیمن کئیر نے anti-SARS-CoV-2 کو بے اثر کرنے والی اینٹی باڈی JMB2002 کے طبی تجربے کے پہلے مرحلے کا آغاز کردیا appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Previous
Next