Skip to Content

Thursday, April 25th, 2019

‫ٹیکساس چکن ® کی ملٹی یونٹ ڈویلپمنٹ ڈیل کے ساتھ پاکستان تک وسعت

Closed

تجربہ کار فرنچائز گروپ تسلسل کے ساتھ ترقی کرتی برانڈ کے لئے مشرق وسطی / ایشیا میں مستحکم جگہ بنائۓ گا

اٹلانٹا، 12 فروری2019 /پی آر نیوز وائر /۔ دنیا بھر میں خصوصاً ایشیاءمیں صارفین میں چکن کی پسند بڑھ رہی ہے۔ 2017 میں واٹ میڈیا کی ایک زرعی رپورٹ میں2037 تک یہاں چکن کے استعمال میں چالیس فیصد اضافہ کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ غذائی ترجیحات میں اس تبدیلی کے سبب ٹیکساس چکن نے پاکستان میں دی وینس گروپ کے ساتھ نئے ملٹی یونٹ فرنچائز معاہدے کا پر جوش اعلان کیا ہے۔ نئے فرنچائز سے تعلق کی بنیاد پر پہلا نیا ریسٹورنٹ اسلام آباد کے سینٹارس مال میں کھلے گا۔ 2019میں موسم بہار میں اپنے افتتاح کے ساتھ ہی یہ دنیا کا وہ پہلا ریسٹورنٹ ہوگا جو نئے ٹیکساس چکن طرز کے تصور کو نمایاں کرے گا ، یہ برانڈ اور وینس گروپ دونوں کے لئے ایک تاریخی افتتاح ہوگا۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/0_wufq6mn1/def_height/400/def_width/400/version/100012/type/1

پاکستان تیزی سے ترقی پاتی ایک دلچسپ مارکیٹ ہے۔ “ٹیکساس چکن کے نائب صدر منگ ”وائے ایم “ اونگ نے کہا۔ ہماری وسیع اور معیاری اقسام کی فرائیڈ چکن کی پیشکش اور ساتھ ساتھ قدر کی مضبوط رسائی کے لئے یہ منزل اور آبادی کی نوعیت سے مثالی ہے، درحقیقت ہم ایسے تجربہ کار فرنچائز کے ساتھ اس مارکیٹ میں داخل ہونے کے قابل ہوئے ہیں جو اس بات کا مزید ثبوت ہے کہ یہ صرف وہ مہمان نہیں جو ٹیکساس چکن کو پسند کرتے ہیں بلکہ یہ کاروباری مالکان بھی ہیں۔

وینس گروپ اس وقت امریکہ، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور متحدہ عرب امارات سمیت چھے ممالک میں کام کررہا ہے۔ یہ گروپ کھانے کی خدمات کے شعبے کے استحکام، گودام، لاجسٹکس، براہ راست تقسیم میں شامل ہوتا ہے اوریہ متعدد خوراک و مشروبات اور صارفین کی مصنوعات کے برانڈز میں پاکستان کا خصوصی لاجسٹک معاون ہے۔ اس کے ساتھ ہی یہ اپنی ذاتی لائن کی ڈیزرٹ، پیک آئس کیوبز، دودھ اور بغیر دودھ کی آئس کریم، ٹشو کی مصنوعات تیار کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ مستقبل قریب میں پنیر، جام اور پیپر کپ بھی ان کی مصنوعات کی لائن میں شامل کرنے کامنصوبہ ہے۔ نئی ٹیکساس چکن ڈیل ملک میں 35 ٹیکساس چکن ریسٹورنٹ کے قیام کے منصوبے کے ساتھ پورے ملک میں اس کی ترقی اور فرنچائز کا معاہدہ ہے۔

“ہمارا خواب ٹیکساس چکن کو خطے میں سب سے بڑی اور تیز سروس چین بنانے کا ہے۔” وینس گروپ کے سی ای او عدنان اسد نے کہا۔” ہم اسے اعلیٰ معیار کی پروڈکٹ کے تجربے ، دوستانہ خدمات اور قدر کے ساتھ اپنے صارف کے لئے خوش کن بنانا چاہتے ہیں، جبکہ دیگر فروخت کنندہ اور کاروباری اداروں کے ساتھ کام کرکے بھی خوشی ہوگی۔”

“کسی بھی وقت ہم اپنے برانڈ کو پاکستان جیسی اہم مارکیٹ میں وسعت دینے کے قابل ہوجائیں گے جس کاقوی امکان ہے۔” ٹیکساس چکن کے بین الاقوامی بزنس کے ایگزیکٹو وائس پریزیڈنٹ ، ٹونی مورالیجو کہتے ہیں۔ “ہم ٹیکساس چکن کو پاکستان کا پسندیدہ چکن برانڈ بنانے کے خواب کو پورا کرنے کے لئے وینس گروپ کے شانہ بشانہ کام کرنے پر غور کر رہے ہیں۔”

چرچز چکن® /  ٹیکساس چکن  کے بارے میں

1952میں جارج ڈبلیو چرچ نے چرچز چکن امریکہ سے باہر اس کے ذیلی برانڈ ٹیکساس چکن کے ساتھ، سان انٹونیو، ٹی ایکس میں قائم کیا،جو دنیا میں مستعد ترین خدمات فراہم کرنے والے ریسٹورنٹ کی سب سے بڑی چین میں سے ایک ہے۔ برانڈ کی خصوصیات میں پورے دن چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں تازہ ہاتھ سے تیار کی گئی ڈبل بریڈ کے ساتھ اصل اور مصالحہ دار چکن، ٹینڈر اسٹرائپس® تازہ بیک کیے ہوئے سینڈوچز، ہنی بٹر (مکھن اور شہد کے) بسکٹس ، سبھی روایتی اور گھریلو انداز میں اعلیٰ معیا ر کے تیار کیے جاتے ہیں۔چرچز چکن اور ٹیکساس چکن کے تئیس ممالک میں پندرہ سو سے زائد مقامات ہیں اور عالمی مارکیٹ اور وسیع نظام پر اس کی فروخت ایک بلین ڈالر سے زائد ہے۔ چرچز چکن® یا ٹیکساس چکن® کی فرنچائزنگ کے مواقع کے بارے میں مزید معلومات کے لئے وزٹ کیجئے http://www.churchs.com/franchiseget-started.php :

برائے رابطہ:
Kim Miller
866.571.3449
kmiller@inklinkmarketing

لوگو-  https://mma.prnewswire.com/media/374365/texas_chicken_3d_Logo.jpg

Previous
Next