Skip to Content

‫ٹیکچے اوور سیز: “بٹ کوائن چوٹی پر پہنچ گیا، ریئل اسٹیٹ میں منافع حقیقت بن گیا”

Closed

جبکہ کرپٹو کرنسیز ریکارڈ قیمت پر پہنچ رہی ہیں، سرمایہ کاروں نے منافع حاصل کرنے کے لیے ریئل اسٹیٹ مرکزی شعبے کے طور پر منتخب کیا۔ ٹیکچے اوورسیز گیریمینکل AS کے چیئرمین بیرام ٹیکچے نے اعلان کیا کہ انہوں نے پچھلے 2 مہینوں کے دوران کرپٹو کرنسیز کے ذریعے درجنوں جائیدادیں فروخت کی ہیں۔

استنبول، 4 فروری 2021 – جب سے بٹ کوائن کی قیمت کا رجحان اوپر کی جانب ہوا سے، بین الاقوامی سرمایہ کاروں نے منافع حاصل کرنے کے لیے سرمایہ کاری کے شعبہ جات کی تلاش شروع کر لی۔ اس حوالے سے، اہم ترین مارکیٹوں میں سے ایک ریئل اسٹیٹ تھی۔https://prnewswire2-a.akamaihd.net/p/1893751/sp/189375100/thumbnail/entry_id/1_12lzyy2j/def_height/400/def_width/400/version/100011/type/1

مارکیٹ میں پیش رفت کا تجزیہ کرتے ہوئے، بیرام ٹیکچے، ٹیکچے اوورسیز کے چیئرمین، نے کہا “پروپ ٹیک میں ایک سرخیل بننے کے ہمارے ہدف کے ساتھ، کرپٹو سے ادائیگی کے طریقے ہمیشہ سے ہمارا ایجنڈا رہے ہیں۔ اس عرصے میں، جب بٹ کوائن کی قیمت ریکارڈ درجوں پر پہنچی، ہم نے سرمایہ کاروں کو پیشکش کیے جانے والے ادائیگی کے ان قابل بھروسہ اور آسان طریقوں کے ذریعے بڑی قدر فراہم کی اور اس حوالے سے ہمیں طلب میں بڑا اضافہ نظر آیا۔”

پچھلے 2 مہینوں کے دوران 50 سے زائد جائیدادیں فروخت کیں

بیرام ٹیکچے، جنہوں نے 2017 میں کرپٹو کرنسی کے ذریعے دنیا میں پہلی مرتبہ جائیداد فروخت کی، انہوں  نے کہا کہ وہ پچھلے 2 مہینوں کے دوران 50 سے زائد جائیدادیں فروخت کر چکے ہیں، جب کرپٹو رقم کی مارکیٹ چوٹی پر تھی۔ انہوں نے مزید کہا ایک آزاد معیشت کے طور پر، ترکی کرپٹو کرنسی سرمایہ کاروں کو جائیداد میں سرمایہ کاری کو طاقت کے طور پر استعمال کر کے اپنے اثاثوں کو متوازن کرنے کے کئی مواقع دیتی ہے۔

مارکیٹ میں سب سے زیادہ حجم کی حامل کرپٹو کرنسی، بٹ کوائن حالیہ دنوں میں قیمت میں ریکارڈ اضافے کے ساتھ ایجنڈے پر ہے۔ تیسری بٹ کوائن ہالونگ 1 مئی 2020 میں منعقد ہوئی، جس کا مقصد پیداوار کو آہستہ کرنا اور مارکیٹ میں رسد کو متوازن کرنا تھا۔ ہالونگ کے نتیجے میں، تبادلے یا سرمایہ کاری کے ذریعے کے طور پر بٹ کوائن کی قیمت بڑھنے کی توقع تھی۔ اس کے علاوہ، وہ سرمایہ کار بھی قیمت میں اضافے کی وجہ بنے، جو ایک ایسے ٹول کی تلاش میں تھے، جو عالمی وباء؛ امریکی صدارتی انتخابات اور اس شعبے میں کاروباری کمپنیوں کی بڑھتی ہوئی دلچسپی کی وجہ سے قیمت نہ کھوئے۔ ایک غیر مرکزی ڈیجیٹل کرنسی کے طور پر، بٹ کوائن دولت کی سیکورٹی کی تلاش میں کئی سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرتا ہے۔

تصویر – https://mma.prnewswire.com/media/1428972/Tekce_Overseas.jpg

The post ‫ٹیکچے اوور سیز: “بٹ کوائن چوٹی پر پہنچ گیا، ریئل اسٹیٹ میں منافع حقیقت بن گیا” appeared first on AsiaNet-Pakistan.

Previous
Next