News Updates

آٹھویں گوانگژو سالانہ سرمایہ کاری کانفرنس چین اور پہلے عالمی یونیکارن سی ای او فورم کا آغاز

گوانگ ژو، چین، 31 اگست، 2022/ژنہوا-ایشاءنیٹ/– آٹھوِیں گوانگژو سالانہ سرمایہ کاری کانفرنس چین اور پہلے عالمی یونیکارن سی ای او فورم کا انعقاد 30 اگست کو گوانگژو میں ہوا۔ 700 سے زائد کاروباری اور ادارہ جاتی نمائندوں کے ساتھ ساتھ تمام سماجی شعبوں کے کاروباریوں اور جدّت طرازوں کا ایک اجتماع، اس تقریب نے 45 ممالک اور خطوں کی فرموں کی کثیر تعداد، فارچیون گلوبل 500 کمپنیوں اور چینی مرکزی سرکاری اداروں، صنعت کے رہنماؤں سے لے کر یونیکارن تک کو بھی متوجہ کیا۔ اس سے ظاہر ہوا کہ زیادہ تر عالمی کاروبار دنیا بھر میں مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال کے باوجود جنوبی چینی شہر اور اس کے مستقبل میں سرمایہ کاری کے بارے میں سنجیدہ ہیں۔

اپنی تھیم  – “گوانگژو میں سرمایہ کاری مستقبل میں سرمایہ کاری ہے” کو مکمل طور پر فعال رکھنے کے لیے، سالانہ کانفرنس میں ایک جنرل میٹنگ اور 20 متوازی سیشن شامل تھے، اس کے علاوہ امریکہ (سلیکون ویلی)، جرمنی، برلن، جاپان (ٹوکیو)، اور سنگاپور جیسے ممالک میں منعقد ہونے والے نو بیرون ملک سیشنز بھی شامل تھے۔ کاروباری مواقع اور پائیدار ترقی کے بارے میں بحث کرنے کے لیے دنیا بھر کے تاجروں کو مدعو کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، گوانگژو میونسپل کامرس بیورو کے مطابق، اس تقریب میں بڑے منصوبوں کی ایک میزبانی بھی دیکھی گئی جس میں 20 ممالک اور خطوں کے 355 سرمایہ کاروں کی جانب سے دستخط کیے گئے۔ یہ گوانگژو کی اہمیت سے بھرپور اُبھرتی ہوئی صنعتوں، جیسے کہ جدید مینوفیکچرنگ، آٹوموبائل، نیکسٹ جنریشن انفارمیشن ٹیکنالوجی، جدید تجارت، اور توانائی کے  نئےمنصوبوں کو فروغ دے گا۔

گوانگ ڈانگ-ہانگ کانگ-مکاؤ  گریٹر بے (جی بی اے)) کے بنیادی حصے کے طور پر، گوانگژو کشادہ دلی اور جامعیت کو اپناتا ہے، ایک مضبوط، موثر کاروباری ماحول کو فروغ دیتا ہے، اور مکمل آراستہ صنعتوں پر فخر کرتا ہے۔ یہ خوبیاں اس وجہ سے ہیں کہ اس نے بہت سی بڑی ملٹی نیشنل کمپنیوں سے زبردست سرمایہ کاری حاصل کی ہے۔ ایک بایو فارماسیوٹیکل کاروبار آسٹرا زینیکا کے انٹرنیشنل ایگزیکٹو نائب صدر اور چین کے صدر، لیون وانگ کے مطابق، کاروبار، تحقیق اور ترقی (آر اینڈ ڈی) کے لیے سازگار ماحول سے کہیں زیادہ، ایک ٹھوس بایو میڈیسن فاؤنڈیشن اور یونیورسٹیوں اور طبی اداروں کی کثرت نے شہر کو دواسازی کی تحقیق و ترقی اور ایجادات میں مصروف عمل کمپنیوں کے لیے کشش کا باعث  بنا دیا ہے۔

یونی لیور چائنا کے سربراہ فرینک کیو نے کہا کہ چین اب یونی لیور کے کاروبار کی ترقی کے لیے تین اہم ترین عالمی منڈیوں میں سے ایک بن گیا ہے۔ دیوہیکل کنزیومر گڈز کمپنی نے حال ہی میں گوانگژو کے کانگ ہُوا  مِنگزُو انڈسٹریل پارک میں اپنی مصنوعات کے مکمل پورٹ فولیو کے لیے اپنی پہلی مینوفیکچرنگ سہولت کا آغاز کیا ہے۔ یہ یونی لیور کی جانب سے حالیہ برسوں میں چین میں اب تک کی گئی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے اور اس کی پہلی کاربن نیوٹرل پروڈکشن سائٹ بھی ہے، جس کا مقصد خود کو ایک عالمی معیار کی “مینارہ نور” فیکٹری بنانا ہے جو مینوفیکچرنگ کی تبدیلیِ ہیئت  کی رہنمائی کرتی ہو۔

اپنے خطاب میں، چائنا ریسورسز گروپ کے جنرل مینیجر، وانگ کیوجن نے گوانگژو کے اچھے کاروباری ماحول اور اصلاحات اور کشادہ دلی کے لیے اس کے پائیدار عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ وہی چیزیں ہیں جو دنیا بھر کے تخلیق کاروں اور سرمایہ کاروں کو متوجہ کرتی ہیں، خاص طور پر یونیکارن کمپنیاں جو جدید ٹیکنالوجی میں مہارت رکھتی ہیں، نئی سرحدوں کی علمبردار، اور کاروبار کے نئے ماڈل تخلیق کرتی  ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ یونیکارن  کمپنیوں کی ایک بڑی تعداد صرف اقتصادی ترقی کو فروغ دے گی۔

اس تقریب کی ایک اور خاص بات ہورون رپورٹ کے چیئرمین اور چیف محقق روپرٹ ہوگیورف کی گلوبل یونیکارن انڈیکس 2022 کی ششماہی رپورٹ کا اجراء تھا۔ فہرست میں موجود 312 یو نیکارن میں سے، 62 گریٹر بے ایریا سے آئے ہیں، اور گوانگژو نے بوسٹن کو پیچھے چھوڑ کر 19 یونیکارن کے ساتھ 11 ویں جگہ حاصل کی، جو کسی بھی دوسرے چینی شہر سے زیادہ تیزی سے نمو پزیرہے۔

طاقتور صنعتی کلسٹرز گوانگژو، یونیکارنز کے لئے جدت طرازی اور کاروبار کو فروغ دینے کے لیے درکار اساسی مقام بھی پیش کرتا ہے۔ بڑے کاروباری کلسٹرز کے ساتھ، شہر ہر صنعت کو مختلف قسم کے موزوں استعمال منظرناموں کی اجازت دیتا ہے، اور یہ پہلی ترجیح ہوگی اگر مصنوعی ذہانت (AI) کو پوری صنعت تک پہنچنا ہے، ایک اے آئی چپ میکر،کیمبریکن ٹیکنالوجیز کارپوریشن لمیٹڈ کے شریک بانی اور ایگزیکٹو صدر وانگ زائی نے کہا۔

گوانگ زو سالانہ سرمایہ کاری کانفرنس کے افتتاح کو آٹھ سال ہو گئے ہیں۔ گوانگ ڈانگ اور اسی طرح چین کی جانب سے اصلاحات اور کشادہ پن  سے حاصل کردہ  کامیابیوں کے مظاہرے کے علاوہ، دستخطی تقریب نے خاص طور پر جی بی اے، گوانگژو کے بارے میں عالمی سرمایہ کاروں کی معلومات میں اضافہ کیاہے۔ اگست 2022 تک، شہر میں فارچیون گلوبل 500 کی 335 فرموں کے ذریعے 1,658 منصوبوں کا آغاز کیا گیا تھا۔ عالمی کاروباری برادری کے لیے ترقی اور سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا کیے جائیں گےکیونکہ  گوانگژو اپنے کاروباری ماحول کو بہتر بنا رہا ہے۔

ماخذ: گوانگ میونسپل کامرس بیورو