Search
Close this search box.

News Updates

‫بریک تھرو (BreakThru ) کو پاکستان میں کام کرنے کے لیے 2022  کی بہترین جگہوں میں سے ایک قرار  دے دیا گیا

کراچی، پاکستان –  میڈیا آؤٹ ریچ  – 16 اگست 2022 – آن لائن مشتہرین کو جدید ترین پیغام رسانی اور اے آئی  پروڈکٹس اور خدمات پیش کرنے والی معروف ٹیکنالوجی اور خدمات کی کمپنی  بریک تھرو (BreakThru ) کو حال ہی میں 2022 کے لیے کام کرنے کی بہترین جگہ کا سرٹیفیکیشن دیا گیا ہے۔ کمپنی تشخیص کے عمل کے  دوران، 86% ملازمین نے تنظیم کے بارے میں  سفارش کی ہے کہ کمپنی کی توجہ کامحور ایک اسٹینڈ آؤٹ ملازم کا تجربہ تخلیق  کرنے پر ہے جہاں ہر کوئی اپنا بہترین کام کر سکے۔

یہ سرٹیفیکیشن ملازمین کی طرف سے فراہم کردہ گمنام ریٹنگز اور کمپنی کے لوگوں کے طرز عمل کا جائزہ لینے والے ایچ آر اسیسمنٹ پر مبنی تھی۔  کام اور زندگی کے توازن، قیادت، اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع سے لے کر معاوضے، اور مراعات اور فوائد تک، تقریباً بیس کام کی جگہوں کے ثقافتی زمروں کی پیمائش کی گئی۔

تنظیم کے سی ای او اشہد سید نے کہا، “بریک تھرو یہ اعلان کرتے ہوئے پرجوش ہے کہ ہم اب کام کرنے کے لیے ایک بہترین سرٹیفائیڈ کمپنی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “یہ کامیابی ایک صحت مند کام کی جگہ کی ثقافت کی تعمیر کے لیے ہمارے مسلسل عزم کا نتیجہ ہے جو شفاف ہے ، منصفانہ ہے، اور جہاں تمام ملازمین کو عزت دی جاتی ہے اور ان کی بات سُنی جاتی ہے۔ بریک تھرو میں ہم یقین رکھتے ہیں کہ اگر ہم اپنے ملازمین کا خیال رکھیں گے تو ہمارے ملازمین ہمارے صارفین کا خیال رکھیں گے۔ ہمیں اپنے ملازمین پر فخر ہے اور ہم ان کی ذاتی اور پیشہ ورانہ ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔

کام کرنے کے لیے بہترین جگہیں سب سے معتبر ‘ایمپلائر آف چوائس’ سرٹیفیکیشن ہے جسے ادارے  حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارا  کام کرنے کے لیے بہترین جگہوں کا اسیسمنٹ ماڈل، کام کی جگہ کے امتیاز میں 30 سال سے زیادہ تحقیق کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں 5000 سے زیادہ تصدیق شدہ کمپنیوں سے سالانہ جمع کیے جانے والے بہترین طریقوں پر تیار کیا گیا ہے۔

ہر سال، یہ پروگرام پاکستان کی مختلف صنعتوں کے بہت سے اداروں کے ساتھ شراکت کرتا ہے، تاکہ جانچ  کاری، پیمائش کے معیار، ان کے ایچ آر کے طریقہ ہائے کار  کو بہتر بنانے اور اپنے اداروں میں موثر اور پائیدار تبدیلی لانے کے لیے ضروری آلات اور مہارت تک رسائی حاصل کرنے میں ان کی مدد کی جاسکے۔

پروگرام کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، براہ کرم http://www.bestplacestoworkfor.org  ملاحظہ کیجئے  ۔

رابطے: ماریا مرسڈیز|  maria@bestplacestoworkfor.org   | +44 208 895 6562