News Updates

‫‫جلد کی خوبصورتی کا راز (Clé de Peau Beauté) کی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر پریمیم کلیکشن کی رونمائی

ایلی ٹاپ کے تعاون سے  سب سے زیادہ مانگ والی سکن کیئر اور میک اپ ہاؤٹ جیولری (Haute Jewelry)  کو نئے انداز میں  مرتب کیا گیا

جلد کی خوبصورتی کا راز (Clé de Peau Beauté) کی 40 ویں سالگرہ کی پریمیم کلیکشن

ٹوکیو، 10 جون، 2022/پی آرنیوزوائر/ — چھٹیوں کے اس موسم میں، Clé de Peau Beauté  (جلد کی خوبصورتی کا راز)  نے مشہور پیرس جیولری ڈیزائنر ایلی ٹاپ کے ساتھ مل کر ایک پرآسائش اور سب سے زیادہ مانگ والی کلیکشن کی رونمائی کی، جو اس برانڈ کی 40ویں سالگرہ کی تقریبات کا ایک سال پوری کر رہی ہے۔ ریڈیئنٹ اسکائی کی تھیم ، اور اوپر نظر آنے والے  آسمانی اجسام کے تصور کے ساتھ، Clé de Peau Beauté کے محدود ایڈیشن کلیکشن  سب سے زیادہ مانگ والے سکن کیئر اور میک اپ کے خزانوں: La Crème  اور  Lipstick پر مشتمل ہے، جِسے Clé de Peau Beauté  کی شاندار صناعی  کے عزم کو بہترین   طور پر نمائندگی کرنے والے ہاؤٹ جیولری(Haute Jewelry) کے ماسٹر ورک پیس  میں نئے انداز میں مرتب کیا گیا ہے۔

40 سالوں سے دنیا کی سب سے پرآسائش سکن کیئر اور میک اپ کے رواج کا مرکز بننے کے بعد، یہ غیر معمولی کلیکشن  صناعی  کے رواج کی نمائندگی کرتی ہے  –  جو فنکارانہ اور پرآسائش طور پر سونے اور چاندی میں ڈھلی ہوئی اور ہیروں سے جَڑی ہوئی ہے۔ نہایت موزوں  تھیم پر مبنی ریڈیئنٹ اسکائی، یہ مجموعہ روشن سورج اور چاند کی نرمی کے تخیل پر مبنی ہے۔ اس مجموعے کے لیے، غیر معمولی تخیل رکھنے والے ڈیزائنر ایلی ٹاپ نے آسمانی اجسام کو اپنے دماغ کی آنکھ میں قید کر لیا،  پھرشاندار جیولڈ سورج اور چمکدار جیولڈ چاند Clé de Peau Beauté کی اپنی روشنیوں کی چمک کو نمایاں اور بلند کرنے کے لیے اس کی روشنی کو محدود ایڈیشن کورپس سیلسٹ کے زیورات: سب سے زیادہ مانگ والی لا کریم اور لپ اسٹک کی صورت میں نئے انداز میں تبدیل کردیا۔

مسٹر ٹاپ کہتے ہیں “ان کی توانائیوں کو ایک ساتھ جمع کرنا اس لامحدود چکا چوند  کا راز ہے۔”

تصوراتی  صناعی  کی حامل، پریمیم کلیکشن کی شاندار صناعی  Clé de Peau Beauté کے عزم کی جانب اشارہ کرتی ہے۔ “ہاتھ سے ڈرائنگ کرنے سے مجھے انسانیت اور ستاروں کے درمیان تعلق کو محسوس کرنے میں مدد ملتی ہے – دونوں ایک ہی لامحدود چمک سے روشن ہیں،” مسٹر ٹاپ کا  یہ کہنا تھا۔

دی پریمیم کلیکشن (The Premium Collection)  میں ہاؤٹ جیولری کے ہر شاہ پارے  کو فرانس میں انتہائی ہنر مند کاریگروں نے نزاکت سے تراشا ، کندہ کیا، پالش کیا، ہیروں سے جڑا، اور ہاتھ سے لگایا ہے۔ اس جاں فشاں محنت کے ساتھ پیچیدہ طریقے سے  Clé de Peau Beauté کی 40ویں سالانہ پریمیم کلیکشن کے صرف تین مکمل سیٹ ہی ہر ماہ  بنائے جا سکتے ہیں۔

 شاندار جواہرات والا سورج

جلد کی خوبصورتی کا راز (Clé de Peau Beauté) کی تمثیلی لا کریم ، جیولڈ سن انکیپسولیٹنگ

سورج آسمان کو چمک دیتا ہے، La Crème  یہ چمک جِلد کو  دیتاہے اور مسٹر ایلی ٹاپ  کا شاندار جیولڈ سن ان دونوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہے۔ مسٹر ٹاپ کی فنکاری نے اٹھارہ قیراط سونے کے شنگرف  اور خالص، 925 مہر والی چاندی کو ملا کر  پلانیٹ جیولری بکس(The Planet Jewelry Box)  بنایا ہے۔ اندر، برف پر سنگ ماہی کی طرح آویزاں، لا کریم  رکھی ہے۔ انتہائی توجہ کے ساتھ جِلد کو چمک عطا کرنے  والے قدیمی طریقے سے کئی دنوں میں تیار کی گئی، یہ پرتعیش چہرے کی کریم جلد کو ہموار اور پائیدار بناتی ہے اور قدرتی خوبصورتی کو دوبارہ تخلیق کرتی ہے۔

مسٹر ٹاپ کہتے ہیں، “میں نے لا کریم کو ایک خزانے کے طور پر تصور کیا، جو ایک سیف کے اندر بند ہے، اور آپ کو اس حفاظت  سے رکھے ہوئے راز کی چابی تلاش کرنا ہوگی۔” دی سن پینڈنٹ سیارے کے زیورات کے باکس کو کھولتا ہے، جس میں 24 کیرٹ سونے کی کوٹیڈ پلیٹ میں گھرے ہوئے خزانے سے بھرپورلا کریم  کا انکشاف ہوتا ہے۔ لاکٹ کھلتے ہی الگ ہوجاتا ہے، زیورات کے شاندار شاہکار کے طور پر پہننے کے لیے تیار ہے۔ پلانیٹ جیولری بکس کی  طرح سونے اور چاندی سے بنے، آفتابی  آویزے (The Sun Pendant) میں اضافی 40 ہیرے جڑے ہوئے ہیں  –  Clé de Peau Beauté  کی تاریخ کے ہر سال کے لیے ایک۔ جب آفتابی آویزے اور لا کریم کو ہٹا دیا جاتا ہے، تو  یہ ڈبیہ دی پلینیٹ جیولری باکس میں تبدیل ہو جاتی ہے۔

دنیا میں صرف دو ورکشاپس ہیں جو دی پلینیٹ جیولری باکس بنانے کے قابل ہیں، کیونکہ اچھی مخصوص جسامت کے دائروں کو خالص چاندی کے صرف دو ٹکڑوں میں ڈھالنا ہوتا ہے۔ ایک بار جب درست  کارگاہ کا آغاز ہوجائے، تو مکمل طور پر کروی  ڈھلائی حاصل کرنے کے لیے دس محنت طلب کوششیں کرنا پڑتی ہیں۔

چمکدار جواہرات والا چاند

جلد کی خوبصورتی کا راز (Clé de Peau Beauté) کی لپ اسٹک کلیکشن ، چمکدار جیولڈ مون انکیپسولیٹنگ

چاند ایک نرم، پھیلی ہوئی چمک کی عکاسی کرتا ہے۔ اسی طرح Clé de Peau Beauté  کی  لپ اسٹک کلیکشن — اور اس کے ساتھ سونے کی پرت اور ہیرے کے ٹکڑے۔ برائٹ جیولڈ مون لپ اسٹک کو 24 کیرٹ گولڈ کوٹیڈ پلیٹنگ میں سمیٹتا ہے۔ مون مرر کمپیکٹ کا بیرونی حصہ سونے کی پلیٹ بھی رکھتا ہے، جس میں جڑے ہیرے ستاروں اور چاند کے مختلف مراحل کی نمائش کرتے ہیں۔ اندر، ایک ڈبل رخ والا، فرانسیسی ساختہ آئینہ ہر درخواست کو کامل بنانے میں مدد کرتا ہے۔ پریمیم کلیکشن کے آدھی رات کے نیلے رنگ کے باکس کے اندر بھی لپ اسٹک کے چار قابل تبادلہ شیڈز ہیں۔ ہر ایک میں روشنی کو بھرپور چمک دینے والی ٹکنالوجی ہے – جو ہیروں کی مانند چمک کو منعکس کرتی  اور پھیلاتی ہے۔ ہونٹوں اور جلد کو تروتازہ   ہوتے ہیں  ایک لامحدود چمک کے ساتھ جو چاند سے روشنی پاتی ہے۔

ایلی ٹاپ کے بارے میں

مسٹر ایلی ٹاپ نے اپنے کیریئر کا آغاز 20 سال کی عمر میں کیا، دو سال بعد انہیں فیشن ہاؤس کے زیورات کا ایک باوقار کلیکشن تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ Lanvin کے ساتھ ایک دہائی طویل تعاون کے بعد. 2015 میں، انہوں نے ایلی ٹاپ قائم کیا، جو کہ ہیوٹ جیولری برانڈ  کا ہم نام ہے، جسے  نیویارک ٹائمز، ووگ اور فنانشل ٹائمز میں دیکھا جا چکا ہے۔ Clé de Peau Beauté (جلد  کی خوبصورتی کا راز) 40 ویں سالگرہ  کا پریمیم کلیکشن بہت ہی محدود ایڈیشن کے ایلی ٹاپ کے شاہ پاروں کا مالک ہونے کا موقع فراہم کرتا ہے،جن میں سے  ہر ایک Clé de Peau Beauté کی سب سے مشہور لگژری مصنوعات پر مشتمل ہے۔

  جلد کی خوبصورتی کا راز (Clé de Peau Beauté) کی 40 ویں سالگرہ کے پریمیم کلیکشن  کے بارے میں
پریمیم کلیکشن صرف مخصوص ممالک/علاقوں میں دستیاب ہے۔ تفصیلات کے لیے، براہ کرم اپنے مقامی Clé de Peau Beauté پوائنٹ آف سیلز  سے رجوع کریں۔

جلد کی خوبصورتی کا راز (Clé de Peau Beauté)  کے بارے میں

جلد کی خوبصورتی کا راز (Clé de Peau Beautéجو ، Shiseido کمپنی لمیٹیڈ. کا عالمی لگژری برانڈ ہے، 1982 میں خوبصورتی اور سائنس کے حتمی اظہار کے طور پر قائم کیا گیا تھا۔ Clé de Peau Beauté کا مطلب ہے جلد کی خوبصورتی کا راز۔ برانڈ کا فلسفہ دنیا بھر سے میک اپ ٹیکنالوجیز اور جدید سکن کیئر کا استعمال کرتے ہوئے عورت کی چمک کی طاقت کو اجاگر کرنا ہے۔ ایک شاندار جمالیاتی حساسیت اور ذہانت کے ذریعے  دائمی رہنمائی یافتہ ، Clé de Peau Beauté نے اپنی مصنوعات کو جدیدیت، سحر انگیزی اور ایسی توانائی سے جو انتہائی قابل ذکر ہے ، جو اندر سے پھوٹتی ہے، روشناس کرایا ہے تاکہ وہ ایک صنعتی رہبر کے طور پر ابھر کر سامنے  آسکے۔ دنیا بھر کے 23 ممالک اور خطوں میں دستیاب ہے۔

جلد کی خوبصورتی کا راز (Clé de Peau Beautéکی پریمیم کلیکشن  لینڈنگ  پیج:   https://www.cledepeau-beaute.com/int/the-premium-collection.html

جلد کی خوبصورتی کا راز (Clé de Peau Beautéکی آفیشل ویبسائٹ :  www.cledepeau-beaute.com