Search
Close this search box.

News Updates

جنوبی ایشیا میں ایکومیٹکا کلاؤڈ ای آر پی بزنس میں تیزی

بزنس مینجمنٹ سافٹ ویئر کمپنی نے اے پی اے سی میں بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے ری سیلر نیٹ ورک میں اضافہ کردیا

کرک لینڈ، واش، 31 اگست 2021 /پی آر نیوز وائر/ – دنیا کی سب سے تیزی سے بڑھتی ہوئی کلاؤڈ ای آر پی کمپنی ایکومیٹکا نے سری لنکا پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سپورٹ چینلز کو بڑھانے اور جنوبی ایشیا کے خطے میں صارفین کی بہتر خدمت کے لئے ایشیا پیسیفک (اے پی اے سی) میں تیزی سے توسیع کا اعلان کیاhttps://mma.prnewswire.com/media/526275/Acumatica___Logo.jpg

ایکومیٹکا کے مضبوط شراکت دار ماحولیاتی نظام اور اس کی بین الاقوامی افرادی قوت کے ذریعے جنوبی ایشیا بھر کے صارفین تعیناتی اور مصنوعات کی فیچر اپ ڈیٹس کے لئے علاقائی معاونت میں اضافے کے ساتھ وقت کے لحاظ سے حساس ایشو ریزولوشن سے مستفید ہوں گے۔

ایکومیٹکا کے سی ای او جون روسکل نے کہا کہ ہم سری لنکا میں شراکت داری کو مضبوط بنا کر جنوبی ایشیا میں اپنی جڑیں مزید گہرا کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔”ایکومیٹکا ایک عالمی کمپنی ہے، جس میں شراکت داروں اور ری سیلرز کا دنیا بھر میں نیٹ ورک ہے، جو مختلف صنعتوں میں صارفین کی مدد کرتا ہے۔اے پی اے سی میں ہماری مصنوعات کی مانگ نے واقعی ہم سے مزید سرمایہ کاری اور عزم کا مطالبہ کیا۔

ایکومیٹکا میں اس وقت علاقائی ٹیم کے 50 سے زائد ارکان اور ایک درجن کے قریب فعال ری سیلرز موجود ہیں جو پورے سری لنکا، بنگلہ دیش اور مالدیپ میں واقع ہیں۔ یہ ری سیلرز بنیادی طور پر تقسیم، مینوفیکچرنگ اور تعمیراتی صنعتوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں۔

ایکومیٹکا میں ایشیائی خطے کے ڈائریکٹر تھورسٹن لیپیک نے کہا کہ ہم جنوبی ایشیا میں اپنے ابتدائی دور کے ایکومیٹکا شراکت داروں کی شراکت داری کو خلوص نیت سے اہمیت دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی مہارت اور مقامی تعلقات کے ذریعے ہم ایکومیٹکا کے موبائل، موافق اور موثر کلاؤڈ ای آر پی حل کی ضرورت میں بڑھتے ہوئے کاروباروں کی کثرت کی حمایت کر سکتے ہیں۔ وہ خطے میں ہماری کامیابی کا مرکز ہیں۔

آئی ڈی سی مارکیٹ اسکیپ: ایشیا/ پیسیفک سافٹ ویئر بطور ایک سروس اور کلاؤڈ فعال مینوفیکچرنگ انٹرپرائز ریسورس پلاننگ ایپلی کیشنز 2021 وینڈر جانچ پڑتال
،حال ہی میں ایکومیٹکا کو اے پی اے سی مارکیٹ میں ایک اہم پلیئر قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں ایکومیٹکا کے منفرد کھپت پر مبنی لائسنسنگ ماڈل پر روشنی ڈالی گئی ہے جو گاہکوں سے ان کے لین دین کے حجم کی بنیاد پر چارج کرتا ہے۔آئی ڈی سی نے یہ بھی نوٹ کیا ہے کہ قیمتوں کا ڈھانچہ انٹرپرائز سافٹ ویئر کو آمدنی میں اضافے کے مطابق خرچ کرنے میں چھوٹی تنظیموں کی مدد کرتا ہے۔

یہ علاقائی توسیع برطانیہ میں ایکومیٹکا کے لندن دفتر کے افتتاح کے بعد کی گئی، 2008 میں اپنے قیام کے بعد سے، ایکومیٹکا نے غیر معمولی اور صنعت کی قیادت میں ترقی کا تجربہ کیا ہے، جس میں عالمی سطح پر نئے صارفین، شراکت دار، ری سیلرز اور کارپوریٹ ٹیم کے ارکان شامل ہوئے ہیں۔ایکومیٹکا کمپنیوں کو بنیادی ڈیجیٹلائزیشن کے عمل سے آگے لے جاتا ہے اور انہیں پختہ، موثر اور مربوط کاروباروں میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

 

ایکومیٹکا کے بارے میں

ایکومیٹکا کلاؤڈ ای آر پی کے آپ کی کمپنی کو نئی ڈیجیٹل معیشت میں پھلنے پھولنے کے لئے تبدیل کرنے کے لئے بہترین کاروباری انتظامی حل فراہم کرتا ہے۔ تیزی سے انضمام، پیمائش اور استعمال میں آسانی کے لئے کھلے فن تعمیر کے ساتھ فیوچر پروف پلیٹ فارم پر تعمیر کیا گیا، ایکومیٹکا چھوٹی اور مِڈمارکیٹ تنظیموں کو بے مثال قدر فراہم کرتا ہے۔ Â مربوط کاروبار۔ فراہم کرتا ہے۔

لوگو: https://mma.prnewswire.com/media/526275/Acumatica___Logo.jpg