Search
Close this search box.

News Updates

دی چائنا سمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز کا میلہ ایس ایم ایز کو اپنی ترقی اور بین الاقوامی تعاون کو بڑھانے میں مدد کررہاہے۔

گوانگژو، چین، 15ستمبر 2021 / ژن ہوا-ایشیا نیٹ/ گوانگژو میں چین کے درآمدات اور برآمدات میلے کے پویلین میں،دنیا بھر کے ایس ایم ایز کے لیےایک بین الاقوامی تقریب کے  افتتاح کے لیے تیاریاں چل رہی ہیں۔اس نمائش کا انعقاد کا علاقہ2500معیاری بوتھ کے ساتھ 80ہزار اسکوائر میٹر ہے۔30سےزائد ممالک اور خطوں سے ایس ایم ایز اس بڑی تقریب میں شرکت کریں گے۔

14ستمبر کے دن، 17ویں چائنا اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائزز فیئر(سی ایس ایم ای ایف)نے چین،گوانگژو میں ایک پریس کانفرنس منعقد کی،جس میں نمائش کے لیے تیاریوں کا تعارف کیاگیا اور بین الاقوامی ایس ایم ایز کو شرکت کے لیے دعوت دی گئی۔ایس ایم ایزمکمل تعاون اور عالمی سطح کی نمائش کے ذریعے چین کے ترقی کے مواقع کی نئی لہر میں حصہ لے سکتے ہیں۔

انتظامیہ کے مطابق،17وین سی آئی ایس ایم ای ایف 16تا 19گوانگژو ،چین میں منعقد ہوگی۔بین الاقوامی وبا کے رواں سلسلے کے پس منظر میں،ایشیا پیسفک کے خطے میں ایس ایم ایز کو یہ زبردست  اور بارسوخ  بین الاقوامی تقریب  بین الاقوامی ایس ایم ایز کو وسیع کاروباری مواقع فراہم کرےگی۔تقریب کے منتظمین امید کرتے ہیں کہ وہ  مسلسل نئے خرایداروں تک رسائی حاصل کریں گے اوراس فائدہ مند پلیٹ فارم ،سی آئی ایس ایم ای ایف کے ذریعےمارکیٹ کو وسعت دینے کے لیے تیاریاں کریں گے۔

یونان کی ایک وائن کمپنی ہیلینک اگورہ،کئی سالوں سے سی آئی ایس ایم ای ایف میں تواتر سے شرکت کرتی آرہی ہے۔ہیلینک اگورہ کے شریک بانی لایئکوس کونستانیوس یہ یقین رکھتے ہیں کہ سی آئی ایس ایم ای ایف ایک بہترین نمائش ہے ، اور کمپنیوں کو مزید نئے خریداروں سے ملنے کے مواقع فراہم کرسکتی ہے،جن میں بی 2بی خریدار اور بی 2سی خریدار شامل ہیں۔ان کا مشورہ تھا کہ تمام کمپنیوں کو پیشہ ورانہ انداز میں بہترین انداز اور بہترین نمائش کے لیے تیار رہنے کی ضرورت ہے۔

ایس ایم ایز کو اپنے آپ کو بہتر کرنے میں مدد کرنے کے ساتھ،سی آئی ایس ایم ای ایف کا بین الاقوامی حلقہ بھی بڑھ رہاہے۔اس سی آئی ایس ایم ای ایف کا غیر ملکی نمائش کا حلقہ تقریباً10ہزار اسکوائر میٹر پر مشتمل ہے،جس نے 30سے زائد ممالک (خطے اور کمپنیوں) کو شرکت کرنے کی جانب متوجہ کیا جن میں تھائی لینڈ،جرمنی اور جاپان شامل ہیں۔ان کمپنیوں میں کچھ 500کمپنیاں جیسے کہ جرمنی کی ایس اے پی اور نیدر لینڈ کی فلپ کمپنیاں شامل ہیں۔

2004سے،سی آئی ایس ایم ای ایف 16لگاتار سیشنز تک کامیابی سے منعقد کی جاتی رہی ہے۔تقریباً 50ہزار کمپنیوں نے اس میں شرکت کی۔شرکا اور خریدارکا کل مجموعہ 3.72ملین سے زائد رہاہے۔اس نے زبردست  توجہ حاصل کی اور حکومتوں،بین الاقوامی تنظیموں،اور دنیا بھر کے ایس ایم ایز سے خیر مقدمی تاثرات حاصل کیے۔

سی آئی ایس ایم ای ایف کی منفرد  بین الاقوامی  خاصیت اس کا مشترکہ میزبانی کا نظام ہے۔2005سے،سی آئی ایس ایم ای ایف 19ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو مشترکہ  میزبانی کرنے کے لیے دعوت دیتارہاہے۔اس سال،سی آئی ایس ایم ای ایف اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنعتی ترقی اور تھائی لینڈ کے ادارہ برائے معیشیت کو مشترکہ میزبانی کی دعوت دے گا۔تھائی لینڈ کی تقریب کا علاقہ تقریباً 1600اسکوائر میٹر ہے اور اور اس میں 50سے زائد کمپنیاں شرکت کریں گی ،جن میں کاسیکورن بینک،بنکاک بینک،شیریون پوکفانڈ گروپ اور دیگر نامور تھائی کمپنیاں شامل ہیں۔

گوانگژو میں رائل تھائی قونصل جنرل میں معاشی شعبے کے کاروباری قونصلر کا کہناہے کہ سی آئی ایس ایم ای ایف کمپنیوں اور خاص کر ایس ایم ایز کے لیے ،چینی مارکیٹ میں داخل ہونے اور اپنی تشہیر کرنے کا ایک پلیٹ فارم ہے۔اس نمائش کے ذریعے،کمپنیاں چینی صارفین میں اپنا اعتماد پیدا کرسکتی ہیں اور اپنی استعداد بڑھاسکتی ہیں۔

مزید معلومات کے لیے ،برائے مہربانی ویب سائٹ پر جائیے۔
http://www.cismef.com.cn.

ذریعہ : چائنا انٹرنیشنل اسمال اینڈ میڈیم انٹرپرائز فیئر