News Updates

زیلنگول ماحولیاتی لحاظ سے چین کا پہلا سبز بھیڑ فارمنگ شہر بن گیا

زیلنہوٹ ، چین، 21 جولائی، 2021 / ژنہوا۔ ایشیاء نیٹ / —  زیلنگول لیگ ، شمالی چین کا اندرون منگولیا ایک خودمختار خطہ، گھاس کے ماحولیاتی تحفظ اور بھیڑوں کی کھیتی باڑی میں کی جانے والی کوششوں کی بدولت ملک کا پہلا سبز بھیڑ فارمنگ شہر بن گیا ہے۔ پبلک ڈپارٹمنٹ آف زیلینگول کے مطابق ، یہ اعزاز چائنا میٹ ایسوسی ایشن نے 19 جولائی 2021 کو زیلنہوٹ میں منعقدہ سبز بھیڑ فارمنگ کی سمٹ کے دوران پیش کیا تھا۔

یہ پہل سبز جانوروں کی مصنوعات کی تیاری ، پروسیسنگ اور برآمد کی بنیاد بنانے کے لئے ، زیلنگول لیگ کے لئے پہچان والی ایک اور  برانڈ بن جائے گی ، جو اس خطے میں پالتو جانوروں کی اعلی معیار کی پیداوار  میں ایک نیا ٹھوس قدم ثابت  ہوگا۔

شرکاء نے زیلنگول بھیڑوں کی خالص قدرتی اور آلودگی سے پاک ماحول میں نشوونما کی ایک جھلک دیکھنے کے لئے  اس کے متعدد نمایاں  حصوں کا دورہ کیا ، جبکہ پورے عمل میں اس کے کوالٹی مینجمنٹ کے بارے میں معلومات  حاصل کرتے ہوئے معروف مقامی گوشت فرم گرانڈ فارم کے مٹن کے  معیاری  ڈیپ  پروسیسنگ کے عمل اور مرکزی کچن پروجیکٹ کا دورہ کیا۔

زیلنگول مٹن نے نیشنل جغرافیائی انڈیکیشن  کی سند حاصل کی ہے۔ اسے 2017 میں چین میں زرعی مصنوعات کے سب سے اعلیٰ 100علاقائی عوامی برانڈوں میں سے ایک اور 2018 میں چین کی گوشت کی صنعت کے سب سے گراں قدر اور بااثر برانڈ کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ زیلنگول کو نو سرکاری محکموں نے مشترکہ طور پر مقامی بھیڑوں کو پالنے میں مسابقتی زون کے طور پر بھی منتخب کیا ہے۔  ہر سال اندرون اور بیرون ملک 150,000 ٹن اعلی معیار کے تازہ مٹن کی فروخت کے ساتھ ، زیلنگول  شمالی چین میں سبز مویشیوں کی مصنوعات کی فراہمی کا ایک اہم مرکز بن گیا ہے۔

زیلنگول بھیڑوں کو پالنے کی صنعت میں بطور پیش قدم اپنا عوامی علاقائی برانڈ بنا رہا ہے۔ اس نے اس خطے کے عوامی برانڈ کی اعلی معیاری اور اعلی درجے کی نمو کو فروغ دینے کے لئے برانڈ کے اعلیٰ معیاری نظام ، استعمال کے اصولوں اور ترقیاتی منصوبوں کو تشکیل دے دیا ہے۔

برانڈ کے  مکمل فروغ پر ہر جانب سے توجہ مرکوز کرتے ہوئے ، مقامی حکومت پورے صنعتی سلسلے میں کوالٹی کی جانچ اور پورے عمل کی کوالٹی مانیٹرنگ پر بھی زور دیتی ہے۔ گرینڈ فارم ، ایرڈون اور یانگ یانگ ہزبینڈری سمیت تین فرموں کو علاقائی عوامی برانڈ کو استعمال کرنے کا لائسنس ملا ہے۔

لائسنس یافتہ کاروباری اداروں کو آرڈر کی تیاری میں سختی کے ساتھ ، ہر بھیڑ کو کان کے ساتھ ایک ٹیگ پہنانا ضروری ہے   جو  کہ گاہکوں کو پورے عمل کی جانچ کا یقین فراہم کرتا ہے۔

ماخذ: زیلنگول کا محکمہ تشہیر