Search
Close this search box.

News Updates

‫ پانچویں سی آئی آئی ای (CIIE) نے بیلٹ اینڈ روڈ سے ملحقہ ممالک کو فائدہ پہنچایا

شنگھائی، 28 جولائی، 2022/پی آرنیوزوائر/ — بین الاقوامی خریداری، سرمایہ کاری کے فروغ، ثقافتی تبادلوں اور کھلے تعاون کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم، چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (CIIE) مسلسل چار سالوں سے کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جارہاہے اور اس کو ایک بین الاقوامی سطح  کے عوامی بھلائی اور کثیر القومی تجارتی نظام ہونے کے ساتھ ساتھ ایک کھلی عالمی معیشت اور بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی حامل ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے ایک اہم کیریئر کے طور پر سراہاجاتا ہے۔https://mma.prnewswire.com/media/1868287/China_International_Import_Expo.jpg

2018 میں اپنے آغاز کے بعد سے، CIIE اپنے معیار اور اثر و رسوخ میں بڑھ رہا ہے۔ اس کی کاروباری نمائش کا رقبہ 2018 میں 270,000 مربع میٹر سے بڑھ کر 2021 میں 366,000 مربع میٹر ہو گیا۔ گزشتہ چار CIIEs میں نمائش کنندگان نے 1,500 سے زیادہ نئی مصنوعات، ٹیکنالوجیز اور خدمات شروع کیں اور 270 بلین ڈالر سے زیادہ مالیت کے آزمائشی سودوں کے حصول میں کامیابی حاصل کی۔
اب جبکہ CIIE اپنے پانچویں سال میں داخل ہو رہا ہے تو بیلٹ اینڈ روڈ سے ملحقہ مزید  اور زیادہ ممالک نے چینی مارکیٹ پر اپنی نگاہیں ڈالنا اور اپنی مصنوعات چین کو برآمد کرنا شروع کر دی ہیں۔

پہلے CIIE کے موقع پر ، جنوبی امریکہ میں مقیم ایک چینی کاروباری خاتون ما  یوژیا  (Ma Yuxia) نے چینی مارکیٹ میں ‘الپاکا پلش ٹوائز ‘ متعارف کرائے تھے۔

ما اور اس کے پیرو سے تعلق رکھنے والے پارٹنرز نے پیرو میں ان کھلونوں اور ہاتھ سے بنی دیگر روایتی دستکاریوں کی نمائش اور فروغ کے لیے 9 مربع میٹر کا ایک چھوٹا بوتھ کرائے پر لیا۔ انہوں نے ‘وارمپاکا ‘کے نام سے اپنے برانڈ کا بھی آغاز کیا۔https://mma.prnewswire.com/media/1868286/CIIE_Logo.jpg

ایکسپو میں جانے کا یہ سفر حیرت انگیز طور پر بارآور ثابت ہوا۔ مسلسل چار سال تک CIIE میں حصہ لینے کے بعد،’وارمپاکا ‘ اب چین کے 20 سے زیادہ تجارتی مراکز میں پایا جا سکتا ہے۔

اب تک، پانچویں CIIE کے لیے منصوبہ بند کاروباری نمائش کا 80 فیصد سے زیادہ حصہ مخصوص کر لیا گیا ہے۔ اس سال ایکسپو میں فارچیون گلوبل 500 کی 260 سے زائد کمپنیاں اور صنعتی رہنما شرکت کریں گے۔

ملکی سطح کی اس نمائش میں بہت سے ممالک نے اپنی شرکت کی تصدیق کی ہے، جبکہ، ہانگ چیاؤ انٹرنیشنل اکنامک فورم جو ایکسپو کا ایک بڑا حصہ ہے، میں عالمی کھلے پن کی ایک نئی رپورٹ اور عالمی کھلے پن کا اشاریہ جاری کیا جائے گا۔

بہت سے لوگوں کے دلچسپی لینےکے باعث جگہ تیزی سے بھر جائے گی۔ وقت ختم ہونے سے پہلے پانچویں ایڈیشن کے لیے سائن اپ کرنا یقینی بنائیں! رجسٹر ہونے کے لیے یہاں کلک کریں: https://www.ciie.org/exhibition/f/book/register?locale=en۔

رابطہ کیجئے:  نی چنگ شین (Nie Qingxin)
ٹیلیفون:
0086-21-67008870/67008988

لوگو:  https://mma.prnewswire.com/media/1868286/CIIE_Logo.jpg

تصویر:  https://mma.prnewswire.com/media/1868287/China_International_Import_Expo.jpg

.