News Updates

چونگچن لیانگیان کا نیا علاقہ ڈیجیٹل معیشیت کے ذریعے ایس سی او کے ساتھ تعاون کو مضبوط کررہاہے۔

چونگچن،چین،26آگست،2021 /ژن ہوا-ایشیا نیٹ/ –باہمی خوشحالی کے لیے ڈیجیٹل معیشیت کو فروغ دینے کے لیےچین کے جنوب مغرب میں چونگچن کی بلدیاتی حکومت کے لیانگجیانگ کے نئے علاقے میں پیر کے روزڈیجیٹل معیشیت پر چین-شنگھائی تعاون تنظیم کے فورم کا آغاز ہوا۔چونگچن لیانگجیانگ کے نئے علاقے کی انتظامی کمیٹی کے مطابق،یہ سہ روزہ تقریب آف لائن اور آن لائن منعقد کی جائے گی۔

پانچ ذیلی فورم میں سے ایک کی حیثیت سے،چونگچن لیانگجیانگ کے نئے علاقے میں پیر کے روز ایس سی او(ٹی ای ایم پی)ممالک کے لیے تجارت اور معیشیت کے ملٹی فنکشنل پلیٹ فارم پر ایک سیشن اس کے ساتھ منعقد کیاگیا۔کل ملاکر 16منصوبوں پر موقع پر ہی دستخط کیے گئے،جن میں ثقافتی سیاحت اور تعلیم شامل تھے،جس کی تجارت کا حجم تقریباً10بلین یوآن تھا۔

آگست 2019 میں،ٹی ای ایم پی باقاعدہ طور پر لیانگجیانگ کے نئے علاقے میں قیام پذیر ہوا۔یہ ایک کثیر جہتی شعبہ جات اور بیک وقت مختلف کا م کرنے والے ایک بین الاقوامی ایکسچینج اور باہمی تعاون کے پلیٹ فارم کے طور پر بنایا گیا جس کا اہم کام معیشیت اور تجارت ہے۔ٹی ای ایم پی باہمی تعاون کو مضبوط اور گہرا کرنے ،مرکزی ایشیا اور جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے تجارتی ڈھانچے کو بہتر بنانے،متعلقہ معاشی شعبوں کو وسیع کرنے،اور باہمی مشترکہ پیداوار کی بنیاد رکھنے کا خواہاں ہے۔

اپنے قیام سے اب تک،ٹی ای ایم پی نے ایک فعال کردار ادا کیا اور بے مثال نتائج حاصل کیے۔ایس سی او ممبر ریاستوں اور چونگچن کے درمیان مشترکہ اقدار  بڑھتے ہوئے  قریبی معاشی تعاون اور تجارتی تبادلے کے ذریعے مسلسل بہتر ہورہے ہیں۔حالیہ دور میں،ایس سی او ممبر ریاستوں نے چونگچن میں تقریباً 40نئے کاروبار شروع کیے ہیں،اور چونگچن نے ایس سی او ممبر ریاستوں میں 30سے زائد کاروبار شروع کیے جس میں کل 675ملین ڈالر سرمایہ لگا۔

چین اور ایس سی او کے مابین باہمی فائدہ مند معاشی اور تجارتی تعاون کے لیے ایک اہم مرکز کی حیثیت سے،ٹی ای ایم پی ایک نیا ایس سی او علاقہ بنائے گا جس کی خاصیت ڈیجیٹل معیشیت اور روایتی معیشیت کو باہم جوڑنا ہوگی۔یہ بین الاقوامی معاشی تعاون کی ترقی،تجارتی تبادلے کے طریقہ کارکے لیے کام کرتارہےگا،اورجدید ڈیجیٹل صنعتی تصورات کواستعمال میں لاتے ہوئے،ایس سی او ممبر ریاستوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیےچونگچن کو بطور مرکز کثیر جہتی صنعتوں کے بین الاقوامی علاقہ بنانے کے خدوخال پر کام کرتارہے گا۔

اندرون چین میں پہلے قومی ترقیاتی اور نیا ضلع کھولنے کی حیثیت سے،لیانگجیانگ کا نیا علاقہ، چونگچن میں ایک اندرونی طور پر ہر کسی کو آنے کی اجازت دینے والا،ایک عمدہ شہر،ایک اعلی معیار کی ترقی کا رہنما علاقہ اور جینے کے لیے اعلی معیار رکھنے والا علاقہ بنارہاہے۔رہنما صنعتی بدلاوٗ اور زبردست ڈیٹا ذہانت کے ذریعے بہتر بناکر اور اندرون میں نئے علاقے کھولنے کے ایک نئے طریقہ کار کے ذریعے،اس نئے علاقے نے پانچ بین الاقوامی نظام بنائے ہیں،جن میں بین الاقوامی مختلف ذرائع آمدورفت کے لیے ایک بین الاقوامی چینل،شعبوں میں مکمل کام کرنے والا ایک بین الاقوامی پلیٹ فارم ،اعلی معیار کے تبادلے کے ساتھ ایک بین الاقوامی معیشیت،تشہیر کا ایک بین الاقوامی ماحول،قانونی اور بین الاقوامی بنانے کا عمل،اور بی آر آئی ممالک کو جوڑنے والاایک بین الاقوامی تعاون شامل ہیں۔اعلی معیارکی ترقی نے نئے علاقے میں زبردست رفتار جاری رکھی۔

لیانگجیانگ ٹی ای ایم پی کو استعمال میں لاتے ہوئے سائنسی اور تکنیکی اختراعی تعاوں کو اعلی معیار تک پہنچانے کو فروغ دے گا اور نئی نسل کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے گا۔اس کے علاوہ ڈیجیٹل معاشی تعاون میں نئے نتائج کے حصول کے لیے کوششیں کی جائیں گی اور بین الاقوامی معیار کا ڈیجیٹل صنعتی جال بنایا جائے گا۔یہ نیا علاقہ معاشی اور تجارتی تعاون کو مزید بڑھانے کو فروغ دے گااور بین الاقوامی تجارت،صنعتی ترقی،ثقافت اور سیاحت میں تعاون کو مزید گہراکرے گا۔

مزید معلومات کے لیے برائےhttp://www.liangjiang.gov.cn مہربانی پر جائیے۔

ذریعہ : چونگچن لیانگجیانگ کے نئے علاقے کی انتظامی کمیٹی