Search
Close this search box.

News Updates

‫چینی ہوم اپلائنس بنانے والے چانگ ہونگ 131 ویں کینٹن فیئر کے آن لائن ایڈیشن میں مصنوعات کی مکمل لائن اپ لے آئے

گوانگ زو، چین، 15 اپریل 2022/پی آرنیوزوائر/ — 131 ویں کینٹن فیئر کا 15 اپریل 2022 کو عوام کے سامنے باضابطہ طور پر آغاز  ہو رہاہے۔ چینی گھریلو آلات بنانے والی کمپنی چانگ ہونگ نے نمائش میں اپنی مصنوعات کی مکمل سیریز، بشمول ماحولیاتی طور پر معتبر، 5 جی  سے چلنے والے گھریلو آلات کے ساتھ ساتھ ایم 8-سیریز ٹی وی، ایوا ماڈل ایئر کنڈیشنر، اور اسپیس پرو ریفریجریٹر اور واشنگ مشین کی ایک لائن اپ کے ساتھ اپنی موجودگی کو یقینی  بنایا ہے۔

چانگ ہونگ آن لائن نمائش ہال ملاحظہ کیجئے:  https://www.cantonfair.org.cn/en-US/shops/451692550933632?keyword=&_t=T8x&_t=7jl#/

چانگ ہونگ کئی نئی پروڈکٹ لانچز  اور لائیو سٹریمنگ ایونٹس کی میزبانی کرے گا، اس کے علاوہ متعدد وی آر نمائشی ہالز اور ورچوئل نمائشی مقامات پر اپنی مصنوعات کی لائن اپ کو آویزاں کرے گا، جو دلچسپی رکھنے والے خریداروں کو ہر پروڈکٹ اور پروڈکٹ کی خصوصیات پر مکمل اور تفصیلی رن ڈاؤن حاصل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ ایک آن لائن ایونٹ ہونے کی وجہ سے، تمام نمائشی مصنوعات اور نمائش کنندگان 24 گھنٹے روزانہ کی بنیاد پر موجود ہوں گے۔ خریدار وقت اور جغرافیائی پابندیوں سے قطع نظر کسی بھی وقت کسی بھی ٹائم زون سے مصنوعات دیکھ سکتے ہیں، کاروباری گفت و شنید  میں شامل ہو سکتے ہیں اور مصنوعات کا آرڈر دے سکتے ہیں۔

چانگ ہونگ نے انٹرنیٹ آف تھنگز (IoT)، بِگ ڈیٹا، اور 5 جی سے لے کر پروڈکٹ آر اینڈ ڈی اور پروڈکشن کے بارے میں اپنی قوت فہم  بروئے کار لاتے ہوئے ٹرینڈ سیٹنگ پروڈکٹس تیار کیے ہیں جو صارف کے تجربے میں اضافہ کرتے ہیں، جیسا کہ ایم 8-سیریز سمارٹ ٹی وی، اپنی نوعیت کا پہلا ایئر کنڈیشنر ایوا ماڈل جو آن لائن ڈیوائس سے منسلک ہوئے بغیر متعدد زبانوں میں وائس کمانڈز کا جواب دے سکتا ہے، اور اسپیس پرو ریفریجریٹر اور واشنگ مشین، یہ دونوں دنیا کی صف اول کی انتہائی حساس ٹیکنالوجیز سے لیس ہیں۔

دنیا بھر میں مختلف غیر یقینی صورتحالات کے باوجود، چین کی اپنی گھریلو مارکیٹ سے باہر چانگ ہونگ کا کاروبار بدستوربرقرار ہے۔ 2021 میں، تیارکنندگان کے بیرون ملک کاروبار نے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں، چائنا کے بنائے ہوئے ہوم اپلائنسز کی فروخت کی آمدنی میں سال بہ سال 10% سے زیادہ اضافہ ہوا ہے ، جب کہ CHiQ برانڈڈ مصنوعات کی فروخت میں تقریباً 20% اضافہ ہوا ہے۔

چانگ ہونگ نے اپنے آن لائن اور آف لائن سیلز چینلز کو مزید بہتر بنایا ہے اور بیرون ملک مارکیٹوں میں اضافی چینلز کے قیام کو تیز کر رہا ہے اور ساتھ ہی ساتھ دنیا بھر کے معروف ای کامرس پلیٹ فارمز پر سامعین کے اعدادوشمار کے لحاظ سے ان  کی ترجیحات کے مطابق پروڈکٹ پورٹ فولیوز بنا رہا ہے۔

2021 کے اختتام تک، چانگ ہونگ  کی CHiQ، بہترین اور زیادہ مسابقتی پروڈکٹ لائن اپ کے ساتھ، اب 20 سے زیادہ ممالک/علاقوں اور 40 ای کامرس پلیٹ فارمز پر آویزاں ہے۔ اس کے ای کامرس کاروبار نے سال بہ سال فروخت کی آمدنی میں 40 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔ CHiQ-برانڈ والے ٹی وی اور ریفریجریٹرز ایمیزون کے یورپی پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ جنوب مشرقی ایشیا میں قائم Shopee اور Lazada کے پلیٹ فارمز پر سب سے زیادہ فروخت ہونے والی مصنوعات میں سرفہرست رہے ہیں۔