Search
Close this search box.

News Updates

کلچرل ڈیولپمنٹ فنڈ نے نیو یارک میں منعقد ہونے والی پرایرٹی  ترجیحی سمٹ میں سعودی عرب کے ثقافتی اقدامات کو اجاگر کیا ہے

نیو یارک، 17 اکتوبر، 2022 / PRNewswire/ — نیو یارک میں منعقد ہونے والی پرا ترجیحی سمٹ میں کلچرل ڈیولپمنٹ فنڈ (CDF) کی شرکت اختتام پذیر ہو گئی ہے۔ سمٹ میں فنڈ کی شرکت نے سعودی عرب کے ثقافتی منظر نامے کو آگے بڑھانے اور اس شعبے میں لوگوں اور اداروں کو با اختیار بنانے کے اپنے مقصد کے توسیعی جزو کا کردا ادا کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی 77ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر فیوچر انویسٹمنٹ انیشیئیٹِو (FII) کی جانب سے منعقد کی گئی پرائرٹی ترجیحی  سمٹ تقریبات کے ایک سلسلے کا حصہ تھی جس کا مقصد زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے دلوں اور دماغوں میں اولین ترجیح معلوم کرنے کے لئے کھلے مکالمے کو فروغ دینا تھا۔ سمٹ کا ایجنڈا انسانیت کو متاثر کرنے والے عالمی چيلنجوں اور ان کے مفید حل تلاش کرنے کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے مختلف شعبوں سے شراکت داروں کے درمیان متعامل بات چیت اور مکالموں پر مشتمل تھا۔

سعودی عرب کے ثقافتی شعبے کے بنیادی مالیاتی متحرک کے طور پر، پرایرٹی سمٹ میں دیگر شرکاء کے علاوہ کلچرل ڈیویلپمنٹ فنڈ نے سمٹ میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیئیٹو (FII) کے ایک باضابطہ اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر شرکت کی۔

سمٹ کے دوران، ثقافتی ترقیاتی فنڈ کے CEO محمد بن دایل نے نئی نشاط ثنایہ (The Neo-Renaissance) کے عنوان سے ہونے والے پینل مکالمے میں شرکت کی جہاں انہوں نے سرمایہ کاری کو راغب کرنے، ثقافتی شعبوں کو با اختیار بنانے اور مقامی ثقافتی معیشت کے پھلنے پھولنے کے لئے مواقع پیدا کرنے میں CDF کے کردار کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

سمٹ کے شرکاء کو بتایا گیا کہ CDF کس طریقے سے ثقافتی شعبے کو با اختیار بنانے اور تسلسل کو یقینی بنانے کا ایک فریم ورک تیار کرنے میں نجی اور سرکاری شعبوں کی معاونت کر رہا ہے۔ پوری سمٹ کے دوران، CDF نے اس بات کو اجاگر کیا کہ کس طرح اس کے منصوبے سعودی وژن 2030 کے سعودی عرب میں زندگی کے تقریبا ہر پہلوں سمیت زندگی کے معیارات کی کوالٹی کو بہتر بنانے کے اہداف کے ساتھ ہم آہنگ ہے۔

بن دایل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ کس طرح CDF کا کردار سعودی عرب کے ترقیاتی ماحولیاتی نظام اور پائیدار قومی ترقی کے حصول کی مہم کے اندر دوسرے فنڈز کے ساتھ انضمام شدہ ہے۔

پرایرٹی سمٹ میں CDF کی شرکت سعودی عرب کے ثقافتی منظر نامے کو تبدیل کرنے میں مدد کے لئے مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاری راغب کرنے کی اس کی حکمت عمل کا حصہ ہے، جو ملک کو اپنے آپ کو عالمی ثقافتی شا‏ئقین کے لئے ایک مرغوب مقام کے طور پر پیش کرنے میں معاون ہو سکے۔

ریاض

کلچرل ڈیولپمنٹ فنڈ ثقافت کو فروغ دینے والے کلیدی مقامی محرکات میں سے ایک ہے جو ایک ایسے ثقافتی ماحولیاتی نظام کو پروان چڑھا رہا ہے جو سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کرے، تسلسل کو فروغ دے اور ثقافت کو بطور ایک طرز زندگی پیش کرے، جس سے سعودی عرب کی قومی شناخت میں اضافہ ہو اور زندگی کے معیار کے وژن 2030 کے اہداف پورا ہو سکیں۔

فنڈ ایک ایسا ثقافتی ماحولیاتی نظام قائم کر کے ان اہداف کو حاصل کرنا چاہتا ہے جو ثقافتی منصوبوں کو با اختیار بنانے اور ان کی نگرانی کرنے، کاروباروں کو راغب کرنے اور اسٹریٹیجک پروگراموں میں سرمایہ کاری کے ذریعے معیشت کو متنوع بنانے میں مدد دے، جس سے سعودی عرب کا ثقافتی شعبہ پروان چڑھ سکے اور اس کی افادیت میں اضافہ ہو۔