News Updates

‫گوانگسی-آسیان اقتصادی اور تکنیکی ترقی کا زون: صنعت- شہری  انضمام، اعلی معیار کی ترقی

ناننگ، چین، 26 اکتوبر، 2022 /ژنہوا-ایشیانیٹ/– حال ہی میں، گوانگشی-آسیان فوڈی بیٹری پراجیکٹ کو تقریباً 8 بلین آرایم بی کی کل سرمایہ کاری کے ساتھ گوانگشی-آسیان اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے علاقے میں باقاعدہ  طور پر شروع کیا گیا، پیداواری پیمانے کے ڈیزائن کی صلاحیت تک پہنچنے کے بعد اس سے سالانہ 10 بلین آرایم بی سے زیادہ کی پیداواری قدر پیدا کرنے اور تقریباً 9,000 ملازمتیں تخلیق  کیے جانے کی توقع ہے۔ ناننگ کے شمال میں اہم ترقیاتی علاقے میں واقع، گوانگشی-آسیان اقتصادی اور تکنیکی ترقی کا زون (“زون”)، جس میں آسان نقل و حمل، خوبصورت ماحول، بے شمارصنعتیں، جمع  کیے گئے انسانی وسائل وغیرہ شامل ہیں، اب ایک پیداواری اکائی پر مبنی پارک اکانومی سے صنعت –شہری انضمام کے ایک نئے شعبے میں تبدیلی کو تیز کر رہا ہے۔

پارٹی ورکنگ کمیٹی کے سکریٹری اور گوانگشی-آسیان اقتصادی اور تکنیکی ترقی زون مینجمنٹ کمیٹی کے ڈائریکٹر زوو وی کے مطابق، زون کو تین معروف صنعتوں کی بنیاد پر “ایک بیلٹ اور چار پلاٹوں” میں تقسیم کیا جائے گا، یعنی ایک مینوفیکچرنگ انڈسٹری بیلٹ، ایک ناننگ ایجوکیشن پارک (مغربی حصہ)، ایک جدید زراعت کے مظاہرے کا علاقہ، ایک ماحولیاتی سیاحت کا علاقہ، اور ایک تیز رفتار ریلوے کا حامل شمالی کاروباری علاقہ۔ بنیادی، ثانوی اور تیسرے مرحلے کے  شعبے کندھے سے کندھے سے ملائے ہوئے ہیں جو کہ اعلیٰ معیار کے ساتھ زون کی ترقی کو بھرپور طریقے سے آگے بڑھانے کے لیے صنعت -شہر ی انضمام پر کام جاری رکھیں گے۔

2022 کے آغاز سے، زون نے مسابقتی اور منافع بخش پراجیکٹس اور کاروبار کے تعارف کو صنعتی سلسلہ کو ترقی دینے اور دنیا بھر سے سرمایہ کاری اور ٹیلنٹ کو لانے کے لئے کلیدی طور پر لیا ہے۔ سال کی پہلی ششماہی میں، 50 ملین آر ایم بی سے زائد کی مجموعی سرمایہ کاری کے ساتھ 9 صنعتی منصوبے، 18 منصوبوں کا آغازہوا، 5 منصوبے پیداوار میں مصروف، 22 ہیڈ کوارٹر کمپنیاں اور 32 ہائی اور نئے ٹیک انٹرپرائزز متعارف کرائے گئے، اور مارکیٹ میں 553 نئے کاروباری ادارےشامل کیے گئے۔

سالوں کی ترقی کے بعد، زون نے دھیرے دھیرے گرین فوڈ، نئے مواد اور جدید آلات کی تیاری کے تین سرکردہ صنعتی نمونے تشکیل دیے ہیں، جس میں فارچیون گلوبل 500 اور چین کے سرفہرست 500 کاروباری اداروں جیسے کہ  بڈوائزر ، سی او ایف سی او گروپ،  شوانگھوئی، کارگل، بی وائی ڈی اور پرل ریور کو اکٹھا کیا گیا ہے۔ دریا کے ساتھ ساتھ چین کے  مشہور برانڈ انٹرپرائزز جیسے لی ننگ اور ٹولی بریڈ۔ اس وقت، زون میں آباد 4,698 کمپنیوں میں، 550 سے زیادہ صنعتی کمپنیاں، 147 صنعتی کاروبار بڑے پیمانے پر ہیں، اور 37 کاروباری ادارے ہیں جنہوں نے 2021 میں 100 ملین  آر ایم بی سے زیادہ کی پیداواری قدر حاصل کی؛ اس سال اگست تک، 48 فوڈ پروسیسنگ اور متعلقہ کمپنیاں ہیں، جو 5.091 بلین آر ایم بی کی پیداوری قدر حاصل کر رہی  ہیں، جو صنعتی اداروں کی کل پیداواری مالیت کا 51.4 فیصد ہے جو متعین حجم سے اوپر ہے۔

کاروباری اداروں کی جدت طرازی کو متحرک کرنے کی غرض سے زون،  سائنسی اور تکنیکی اختراعات کے لیے مزید طویل مدتی تعاون فراہم کرے گا تاکہ کاروباروں میں متعدد اختراعی عناصر کی ہم آہنگی کو تیز کیا جا سکے۔ زون صنعتی تبدیلی اور اپ گریڈنگ کے لیے نئی محرک قوتوں کی کاشت کو تیز کرنے کے لیے انڈسٹریل چَین (Industrial Chain) کے ارد گرد اختراعی سلسلہ  اس طرح ترتیب دیتا ہے:

خصوصی فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری چَین اور انوویشن چَین کی مربوط ترقی کو فروغ دینے کے لیے 100 سے زیادہ اسپیشلٹی فوڈ کمپنیوں پر انحصار کرتے ہوئے، مجموعی طور پر چار میونسپل سطح   کے  اور اس سے اوپر کے آر ایند ڈی  پلیٹ فارمز کی تخلیق، چھ فوڈ ہائی ٹیک فرموں کی منظوری، گوانگژی  کی تین سمارٹ فیکٹری ڈیموسٹریشن کمپنیاں  اور صوبے کی ایک ڈیجیٹل ورکشاپ ؛ اختراعی ذہن رکھنے والے اہلکاروں کی تربیت اور ٹیلنٹ پول بنانے کے لیے ایک اچھی ماحولیات پیدا کرنے کی امید میں ناننگ ایجوکیشن پارک کی تعمیر کے بعد ایک ہی وقت میں “انڈسٹری-کالج-انسٹی ٹیوٹ تعاون” کو آگے بڑھانا، اور “بزنس اسٹارٹ اپس اور انوویشن اسٹریٹ” کی تعمیر کے ذریعے کالجوں اور یونیورسٹیوں سے فارغ التحصیل طلباء کی مقامی اختراعات اور کاروباری صلاحیتوں کو تلاش کرنا۔”

ماخذ: گوانگسی-آسیان اقتصادی اور تکنیکی ترقی زون مینجمنٹ کمیٹی