News Updates

‫بین الاقوامی مہمان چائنا ایس سی او فورم – شونگ چنگ میں منعقد سمارٹ چائنٹا ایکسپو 2021 میں شرکت کر رہے ہیں

شونگ چنگ، چین 24 اگست 2021 /PRNewswire/–iChongqing- چین – ڈیجیٹل معیشت صنعت اور سمارٹ چائنا ایکسپو 2021 (SCE 2021) کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فورم 23 اگست کو شونگ چنگ میں شروع ہوا۔ افتتاحی تقریب اور مرکزی فورم ایک آف لائن نمائش کے ذریعے منعقد ہوئے جبکہ ایک آن لائن نمائش کے ذریعے SCE کی آفیشل ویب سائٹ کا افتتاح کیا گیا۔https://mma.prnewswire.com/media/1599889/SCO_Logo.jpg

چینی صدر زی جنگ پنگ نے ڈیجیٹل معیشت صنعت اور سمارٹ چائنا ایکسپو 2021 (SCE 2021) کے حوالے سے چین – شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فورم کو مبارک باد کا خط ارسال کیا جو 23 – 25 اگست کو سمارٹ صنعت میں وسائل، منصوبہ بندی اور انضمام شیئر کرنے کے باہمی پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔

ڈیجیٹل معیشت اور عمومی خوشحال کو فروغ دینے کے عنوان کے ساتھ، چین – ایس سی او فورم میں تعاون کے منصوبوں کے لئے دستخط کرنے کی تقریبات، ذیلی فورم اور چین سمیت ایس سی او کے تمام 18 رکن ممالک کی جانب سے تھیمز کے ساتھ نمائشیں بھی شامل ہوں گی۔

ایس سی او کے سیکرٹری جنرل ولاڈمیر اماموچ نوروف نے کہا کہ ڈيجیٹل معیشت اور سرحد پار ای کامرس میں چین کی ترقی کا تجربہ ایس سی او ممالک کے لئے پیروی کرنے کا ایک قیمتی ماڈل ہے۔

جمہوریہ بیلاروس کے اول نائب وزیر اعظم نے افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور عزم کا اظہار کیا کہ 2021 چائنا ایس سی او فورم علاقائی تعاون کے لئے نئے مواقع منکشف کرے گا۔https://mma.prnewswire.com/media/1599890/sco_forum.jpg

دی ٹؤرنگ ایوارڈ یافتہ جان ہینیسی نے اس بیان کے ساتھ کہ ایس سی ای 2021 ہمیں ایک نئی منزل کی جانب لے جائیگی اس شاندار افتتاحی تقریب کا اختتام کیا۔

کوویڈ-19 کی وباء پھوٹنے کے بعد، ڈیجیٹل معیشت نے اقتصادی اور سماجی بحالی کو فروغ دیتے ہوئے معیشت کو بچانے اور کنٹرول کرنے میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ اس کے نتیجے میں، ڈيجیٹل ٹیکنالوجی کی جانب منتقل ہونا ایک ضروری ہدف بن گیا ہے اور شونگ چنگ نے اس شعبے میں تیز پیش رفت کا عمل جاری رکھا ہے۔

سنگاپور کی وزیر برائے مواصلات اور معلومات اور دوئم وزیر برائے داخلی امور جوزفائن ٹیو نے افتتاحی تقریب کے شرکاء سے آن لائن خطاب کیا۔ ان کا اصرار تھا کہ شونگ چنگ ربط سازی کی پیش قدمی میں ٹیکنالوجی چار بنیادی شعبوں میں سے ایک ہے اور جدید ربط سازی اور خدمات میں ایک کلیدی رغبت ہے۔

اس عنوان کے تحت، 2021 چائنا ایس سی او فورم کا مقصد شونگ چنگ اور ایس سی او ممالک کے درمیان تبادلہ اور تعاون کو مضبوط بنانے کے لئے ایک وسیع تر پلیٹ فارم تعمیر کرنا ہے، خاص طور پر سرحدی شعبوں جیسا کہ ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت میں۔

ایس سی ای 2021 سمارٹ ٹیکنالوجی کے مستحکم عنوان کے ساتھ جاری ہے: معیشت کو بااختیار بنانا اور زندگی کو لبریز کرنا اور اس میں 6 فورم، 5 مقابلے، 100 سے زائد ریلیز کرنے کی تقریبات منعقد ہوں گی اور ان میں 31 ممالک سے 610 سے زائد کاروباری ادارے آن لائن اور آف لائن طور پر شریک ہوں گے۔

بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے میں شریک ممالک اور چوٹی کی انٹرپرائزز کے حوالے سے معیشت اور تجارت کے عنوان پر گہرائی کے ساتھ تعاون اور تبادلہ خیال کیا جائے گا، جبکہ بین الاقوامی ادارے، جڑواں شہر اور صنعتی قائدین اس میں فعال طور پر حصہ لیں گے۔

مزید براں، یہ 70,000 مربع میٹر پر پھیلے نمائش کے علاقے کی موجودگی کی وجہ سے، یہ سمارٹ صنعت میں ٹیکنالوجی اور مصنوعات میں جدید ترین ترقیوں کو پیش کرنے کا ایک بہترین پلیٹ فارم ہے۔

آن لائن نمائش ایک ڈیجیٹل سینڈ ٹیبل ماڈل پر بنائی گئی ہے جو مہمانوں کی عمیق اور منظر نامے پر مبنی تجربات کے ایک سلسلے میں سے گزرنے کی رہنمائی کرتی ہے، جو سمارٹ ٹیکنالوجی کی افزائش میں حاصل کردہ عمیق کارنامے پیش کرتا ہے۔

مزید معلومات کے لئے براہ کرم ملاحظہ کریں:

https://www.ichongqing.info/special/smart-china-expo-2021/,  and https://www.ichongqing.info/special/2021sco/

Contact: Cao Xiangyi
Tel.: 0086-1862-3565-606
E-mail: caoxy@ichongqing.inf

Logo- https://mma.prnewswire.com/media/1599889/SCO_Logo.jpg

Photo- https://mma.prnewswire.com/media/1599890/sco_forum.jpg