Search
Close this search box.

News Updates

‫سگی (SEGi) یونیورسٹی ان 19 یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے جنہیں کیو ایس نے کیو ایس 5 اسٹار پلس کا اعزاز دیا گیاہے

کوٹا دامنسارا، ملائیشیا، 19 نومبر، 2021/پی آرنیوزوائر/–  2 نومبر 2021 کو شائع ہونے والی کیو ایس عالمی یونیورسٹیوں کی درجہ بندی 2022 میں، سگی (SEGi) یونیورسٹی نے آٹھ جائزوں میں کیو ایس (QS)5 اسٹار پلس  کی درجہ بندی کے حصول کے لیے سال 2022 سے 2024 تک کے لئے مجموعی طور پر کیو ایس 5اسٹار پلس کا اسٹیٹس حاصل کر لیا۔

سَگی (SEGi) یونیورسٹی دنیا بھر کی فقط 19 یونیورسٹیوں میں سے ایک اور ملائیشیا کی محض دو یونیورسٹیوں میں سے ایک تھی جنہیں کیو ایس 5 اسٹار پلس کی درجہ بندی کا اعزاز دیا گیا تھا۔

کیو ایس اسٹارز کی درجہ بندی کا نظام 2004 سے کیو ایس انٹیلی جنس یونٹ چلا رہا ہے، جو کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ کا خود مختار مؤلف ہے اور عالمی سطح پر سب سے معزز تعلیمی درجہ بندی کے نظام میں سے ایک ہے۔

یہ نظام پہلے سے مقرر بین الاقوامی معیارات کے مقابل متعین اہم کارکردگی کے اشاریوں کے وسیع احاطے میں یونیورسٹیوں کا جائزہ لیتا ہے۔ کسی بھی عالمی درجہ بندی کی مشق کے مقابلے میں وسیع پیمانے پر معیار کا احاطہ کرتے ہوئے، کیو ایس اسٹارز درجہ بند ادارے کی عمدگی اور تنوع دونوں پر روشنی ڈالتا ہے۔

5 اسٹارز پلس ادارے کو کیو ایس اسٹارز ریٹنگ سسٹم کے ذریعہ کم از کم اعلیٰ ترین بینچ مارک اسکور حاصل کرنے کے علاوہ کم از کم آٹھ تشخیص شدہ زمروں میں پانچ ستارے حاصل کرنا ضروری ہیں۔

سَگی (SEGi) یونیورسٹی نے ٹیچنگ، انٹرنلائزیشن، آن لائن لرننگ، آرٹس اینڈ کلچر، ایمپلائے ایبیلٹی، اکیڈمک ڈویلپمنٹ، ماہرخصوصی کے معیار: بیچلر آف میڈیسن اور بیچلر آف سرجری (MBBS) اور جامعیت کے زمروں میں پانچ ستارے حاصل کیے ہیں۔

سَگی (SEGi) یونیورسٹی ملائیشیا کی معروف نجی یونیورسٹیوں میں سے ایک ہے۔ اس کے فارغ التحصیل افراد کی آجروں کی طرف سے بہت زیادہ خواہش کی گئی ہے اور وہ اپنی متعلقہ صنعتوں میں قائدین کے طور پر تیار ہوئے ہیں۔

اس کااظہار 2020 میں یونیورسٹی کے گریجویٹ کی قابلیتِ ملازمت  کی شرح سے ہوتا ہے، جو 95% کے درجے پر موجود تھی۔

سَگی (SEGi) کی شاندار کامیابی پر تبصرہ کرتے ہوئے، گروپ کی سی ای او، پروفیسر ہیو موئی لین نے کہا، “ہمیں یہ اعزاز ملنے پر فخر ہے۔  یہ کامیابی ہماری جانب سے اعلیٰ معیار کی تعلیم کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ہماری اکیڈمک ٹیم کی مسلسل انتھک کوششوں کا ایک ولولہ انگیز اور حوصلہ افزا نتیجہ ہے۔ ہم اپنے طلباء کے لیے ایک مفید تجربہ اور خدمت لے کر آتے ہیں۔ سَگی (SEGi) یونیورسٹی بہترین کارکردگی کی اس رفتار کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔”

کیو ایس اسٹار کی پروڈکٹ مینیجر ریلوکا گریگوریسکو نے بتایا کہ سَگی(SEGi) یونیورسٹی ملائیشیا کی پہلی یونیورسٹی ہے جس نے کیو ایس سٹار ریٹنگ: ماہرانہ معیار کے تحت بیچلر آف میڈیسن اور بیچلر آف سرجری (MBBS) میں 5 ستارے حاصل کیے ہیں۔

سَگی(SEGi) یونیورسٹی کی دیگر کامیابیوں میں سے جو اس نے کیو ایس  کی تشخیص میں حاصل کی ہے، وہ تازہ ترین کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ (ایشیا) کے لیے بین الاقوامی طلباء کے انڈیکس میں ٹاپ 4 کی رینکنگ ہے۔