News Updates

‫گوئزو نے 2021 میں اناج کی پیداوار میں 3.49 فیصد اضافہ کے ساتھ بھرپور فصل حاصل کی

گویانگ، چین، 10 دسمبر، 2021/شنہوا-ایشیاءنیٹ/ — نیشنل بیورو آف اسٹیٹاسٹکس(این بی ایس) نے 6 دسمبر کو اعلان کیا کہ گوئزو  نے سال بہ سال اناج کی پیداوار میں 3.49 فیصد اضافہ کے ساتھ ایک اور شاندار فصل حاصل کی ہے، 2021 میں گوئزو کی اناج کی مجموعی پیداوار تقریباً 10.949 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔

کاشت کا مجموعی کا رقبہ 41.8155 ملین ایم یو (تقریباً 2.802 ملین ہیکٹر)  ہوگیاہے، جو سال بہ سال 1.22 فیصد زیادہ ہے۔

30 نومبر کو، گوئزو  صوبے کے محکمہ زراعت اور دیہی امور نے ماہرین کو سینان کاؤنٹی، گوئزو  صوبے کے ٹونگرین شہر کے آزمائشی کھیت میں سدابہار چاول کی پیداوار کو ماپنے کے لیے مدعو کیا۔

اس کھیت کے چاول کی کٹائی کا یہ دوسرا سال ہے اور اس کی پیداوار 843.3 کلوگرام فی ایم یو (تقریباً 0.067 ہیکٹر) تک پہنچ گئی ہے، جو گوئژو میں سدابہار چاولوں کی موسم سرما میں  کامیاب فصل کی نشاندہی کرتا ہے۔

اس سال اناج کی پیداوار اور پودے لگانے کے رقبے میں اضافے کے ہدف کو حاصل کرنے کے لیے، اناج کی پیداوار تمام سطحوں کی حکومتوں میں گوئزو  حکومت کی کارکردگی کی قدر پیمائی کے نظام میں سے ایک بن گئی ہے۔ ہر سطح پر حکومتوں کے رہنما مقامی اناج کی پیداوار بڑھانے کے ذمہ دار ہیں۔

گوئزو  صوبے کے محکمہ زراعت اور دیہی امور کے رہنما 1,000  ایم یو (تقریباً 67 ہیکٹر) کھیت کے میدانوں کے انچارج ہیں اور تمام سطحوں پر حکومتوں کے رہنما 108 نمائشی  کھیت کے میدانوں کے لیے ذمہ دار ہیں۔ اس کا مجموعی  رقبہ تقریباً 100,000  ایم یو  (تقریباً 6,700 ہیکٹر) تک پہنچ گیا ہے۔ اس اقدام سے مختلف علاقوں میں غذائی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

اگست کے بعد سے، گوئزو  کے مختلف علاقوں میں اناج کی پیداوار نے شاندار نتائج حاصل کیے ہیں۔ زونی شہر کی ژینگان کاؤنٹی میں،جنگلی جوار کی پیداوار 541.7 کلوگرام فی ایم یو (تقریباً 0.067 ہیکٹر) تک پہنچ گئی، جو گوئزو کی ریکارڈ بلندی ہے۔

سینان کاؤنٹی، ٹونگرین شہر کے شکرقندی کے اعلیٰ پیداوار والے نمائشی مقام میں، شکرقندی کی اوسط پیداوار 4327.9 کلوگرام فی ایم یو تک پہنچ گئی ہے، جس نے گوئژو میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

چیانگ ڈونگنان میاؤ اور ڈونگ آٹونومس پریفرنس کے شنگئی شہر میں چاول کی فصل 1123.87 کلوگرام فی ایم یو تک پہنچ گئی، جس نے گوئزو میں پیداوار کا ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

بیجی سٹی کی نییونگ کاؤنٹی میں مکئی کی پیداوار 1059.1 کلوگرام فی ایم یو تک پہنچ گئی، جس نے گوئزو میں ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

2021 میں، گوئزو نے اعلیٰ معیاری کھیت کے میدان  بنانے کے لیے ایک پروگرام شروع کیا اور 2.5 ملین ایم یو  (تقریباً 167.5 ہزار ہیکٹر) اضافی کھیتوں کے میدان بنانے کا منصوبہ بنایا۔

اس پروگرام کے مطابق ،  ایک اعلیٰ معیار کا گرَین  اینڈ آئل اسٹیئرنگ گروپ  جو 93 ماہرین اور 2,256 سائنس اور ٹیکنالوجی کے نمائندوں پر مشتمل ہے ،کسانوں کو زرعی علم اور پودے لگانے کی مہارت سکھانے کے لیے کھیت کے میدانوں میں جائے گا۔

“کھیتوں کی زمین کو پودے لگانے کی مشین کے موافق   تیارکرنے” اور “کھیتوں کے لیے پودے لگانے والی مشینوں کو ان کے موافق ترتیب دینے” کے اصولوں کی بنیاد پر، 1.42 ملین زرعی مشینوں کے سیٹ اناج لگانے اور موسم بہار سے خزاں تک خوراک کی پیداوار بڑھانے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔ گوئزو کی اہم اناج کی فصلوں کی جامع مشین سازی 41 فیصد سے بڑھ کر 43 فیصد ہو گئی ہے۔

مستقبل میں، گوئزو ماحولیات سے بھرپور فائدہ اٹھائے گا اور پیداواری وسائل کو معقول طور پر مختص کرے گا تاکہ اناج کی پیداوار اور معیشت کی ترقی کے درمیان ہم آہنگ ترقی حاصل کی جا سکے اور دیہی احیاء اور زراعت کی جدت سازی کے لیے ایک مضبوط بنیاد بنائی جا سکے۔

ماخذ: گوئزو  صوبے کا محکمہ زراعت اور دیہی امور